دعوت اسلامی کے زیر اہتمام امریکہ کے شہریوبا سٹی(Yuba City) میں سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 46 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے ”ہم ڈرتے کیوں نہیں؟“ کے موضوع پر بیان کیا اوراجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ناجائز فیشن کی نحوست، ناچاقیوں سے بچنے کے طریقے بتائے نیز بزرگان دین کا خوفِ خدا بیان کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام امریکہ کے شہر ڈیلس(Dallas)میں سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں کم و بیش 32 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کوہفتہ وار رسالہ پڑھنے/سننے کی ترغیب دلائی نیز دعوت اسلامی کے مدنی کام کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام امریکہ کے شہر میامی (Miami)میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں کم و بیش 19 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ذکر اللہ کرنے کے فضائل و برکات نیز روزوں کے فوائد بتائے جبکہ روزے رکھنے کا ذہن بھی دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کینیڈا کابینہ کی نگران اور امریکہ کی ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نارتھ امریکہ ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ہفتہ وار دعائے شفاء اجتماع کے حوالے سے کلام کیا نیزذمہ داراسلامی بہنوں کو زیادہ سے زیادہ تشہیر کرنے اور مریضوں، بیماروں کی عیادت کرنے اور کروانے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 21 جولائی2020ء بروز منگل امریکہ کے شہر ڈیلس میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیاگیا جس میں تقریبا 32 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اجتماعِ پاک میں مبلغۂ دعوت اسلامی نے ’’حج کے مہینے کے ابتدائی 10 دن‘‘ کے موضوع پر بیان کیا۔مبلغہ اسلامی بہن نے ہفتہ وار رسالہ پڑھنے،سننے کی ترغیب دلائی نیز دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام22جولائی 2020ء کو تنزانیہ دارالسّلام کے علاقے اوپانگا میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ایک مسلمان پر دوسرے مسلمان کے حقوق کو بیان کرتے ہوئے دل جوئی کی اہمیت، فضیلت اور اس کے فوائد پر بیان فرمایا اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام21جولائی 2020ءکو تنزانیہ دارالسّلام کے علاقے الالہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو راہِ خدا میں خرچ کرنے کی فضیلت اور لالچ کے نقصانات پر بیان کرتے ہوئے ذوالحجۃ الحرام کی عظمت و فضیلت پر بھی گفتگو کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام23جولائی2020ءکو تنزانیہ دارالسلام کے علاقے کریاکو میں محفل نعت  کا انعقاد کیا گیا جس میں 60 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ملک ذمہ دار اسلامی بہن نے برے خاتمہ کے خوف کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے نیکی کے کاموں کی رغبت دلائی اور برائی کے کاموں سے بچنے کا ذہن دیا اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کی اہمیت کو اجاگر کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 22 جولائی 2020ء بروز بدھ    یورپین یونین ریجن کے ملک اٹلی (Italy) کے ڈویژن بریشاء (Brescia) میں بذریعہ اسکائپ مدنی حلقے کا ا نعقاد کیا گیاجس میں تقریباً 33 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ’’مدنی انعامات‘‘ کے موضوع پر ذمہ دار اسلامی بہنوں کو اہم نکات پیش کیے اور اسلامی بہنوں کو مدنی کاموں کو بڑھانے کا بھرپور ذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 24 جولائی 2020ء بروز جمعہ یورپین یونین ریجن کے ملک اٹلی (Italy) کے ڈویژن میلان (Milan) میں مدنی حلقہ کا ا نعقاد کیا گیاجس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ یورپین یونین ریجن کی نگران اسلامی بہن نے ’’ کوشش کامیابی کی کنجی ہے‘‘ کے موضوع پر ترغیبی بیان فرمایا ۔ اور اسلامی بہنوں کو مدنی کاموں کو بڑھانے کا بھرپور ذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  24جولائی2020ء بروز جمعہ پاکستان نگران اسلامی بہن نے استور کابینہ کی ڈویژن ’’بلنل‘‘کی اسلامی بہنوں سے ملاقات کی اور انہیں مدنی کام کرنے ،گھر درس دینے / سننے ، مدنی مذاکرہ دیکھنے اور مدنی انعامات پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  24جولائی2020 ء بروز جمعہ پاکستان نگران اسلامی بہن نے استور کابینہ کے غوری کوٹ شہر میں مدرستہ المدینہ للبنات کی مدرسات اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں مدرسات اسلامی بہنوں نے بھرپور شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے ’’ اسلاف میں جذبہ قربانی ‘‘ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے مدرسات کو مدنی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی مزید شریک اسلامی بہنوں کو ذمہ داریوں کے حوالے سے تربیت کی گئی نیز مدرستہ المدینہ بالغات پڑھانے کے اہداف دیئے گئے ۔