اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام 20 جولائی 2020کو عالمی سطح کی اسلامی  بہن کا ریجن فار ایسٹ کے ممالک ساؤتھ کوریا اور چائنہ کی اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں فار ایسٹ کی ریجن نگران ، ساؤتھ کوریا اور چائنا کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام 20 جولائی 2020کو عالمی سطح کی اسلامی  بہن کا افریقن ریجن، عرب کے ملک ترکی کی اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں ترکی کے شہر استنبول کی کابینہ نگران اور ذمہ داران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے کفن کی تربیت لینے اورٹیسٹ دینے کی نیتیں کیں۔ ترکی میں کفن دفن اجتماعات کرنے کے اہداف دیئے گئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام20 جولائی 2020پاکستان کےشہر کراچی ریجن، کوئٹہ کابینہ میں مجلس کفن دفن کا تربیتی اجتماع منعقد ہوا جس میں 05 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔ کراچی ریجن کی مجلس کفن دفن ذمہ دار  اسلامی بہن نے بیان کرتے ہوئے ’’غسل کا طریقہ، کفن پہنانے کا طریقہ اور اس کے دیگر مدنی پھول، مستعمل پانی اور اسراف ‘‘ کے مدنی پھولوں پر روشنی ڈالی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے ساتھ  24 تا 30 ذوالقعدہ الحرام تک جولائی 2020ء اس ہفتے یوکےUK میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں کی کارکردگی ملاحظہ کیجیے۔

277اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ آدھا پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

195اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

362اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔

601 اسلامی بہنوں نے 1200 درودپاک روزانہ پڑھے۔

333 اسلامی بہنوں نے 313 درودپاک روزانہ پڑھے۔

362 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے ، سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”شہرت کی خواہش“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔اسی سلسلے میں UKیوکے مانچسٹرریجن سے 1910 ، لندن ریجن سے 1694، بریڈ فورڈ ریجن سے 3479، برمنگھم یجن سے 2551، آئرلینڈ سے 56 اور اسکاٹ لینڈ ریجن سے 230 اسلامی بہنوں نے پڑھنے، سننے کی سعادت حاصل کی۔ مجموعی طور پر تقریبًا9ہزار912اسلامی بہنوں نے رسالہ ” شہرت کی خواہش“ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔


مُردے کی بے بسی اور زندوں کے لئے عبرت کے بے شمار مدنی پھولو ں  پرمشتمل

شیخ طریقت، امیراہل سنت علامہ محمدالیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا رسالہ

مُردے کی بے بسی

اِس رسالے کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظر جدیدکمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو،عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی شمولیت ٭آیات کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات،فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ َغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ

28صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2015سے لیکر اب تک اردو زبان کے5مختلف ایڈیشنز میں1لاکھ 16ہزار سے زائد

جبکہ دیگر11زبانوں میں28 ہزار 100سے زائد شائع ہوچکا ہے

مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے17روپے ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔

اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کیا جاسکتا ہے۔

Download Now


4اگست 2020ء کو امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےنگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی اور رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری کے ہمراہ صحرائے مدینہ ٹول پلازہ کراچی کا دورہ کیا۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےصحرائے مدینہ میں مرحوم نگران شوریٰ حاجی محمد مشتاق عطاری، مفتیِ دعوت اسلامی محمد فاروق عطاری، رکن شوری حاجی زم زم عطاری اور اپنی ہمشیرہ رحمۃ اللہ علیہم کے مزار پر جاکر ایصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی کی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے صحرائے مدینہ میں قائم کھال گودام کا وزٹ کیا اور کھال گودام میں موجود اسلامی بھائیوں کو عیدی بھی دی۔


دعوتِ اسلامی کراچی(اسٹاف رپورٹر) دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ہر جمعرات کو بعد نمازِ مغرب ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

6اگست 2020ء برو زجمعرات رات 9:30 بجے مدنی چینل پر ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا جس میں رکن شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی ”صحابہ کرام کی شان و عظمت “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

واضح رہے! پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر جمعرات کو دعوت ِاسلامی کے زیر اہتمام ہفتہ وار اجتماعات کا سلسلہ ہوتاہے جن میں شرکت کرنے والے عاشقان رسول تلاوت، نعت، بیانات اور رقت انگیز دعاؤں سے فیض یاب ہوتے ہیں لیکن موجودہ ملکی صورت حال کے باعث یہ اجتماعات گیدرنگ کی صورت میں منعقد نہیں ہورہے، فقط مدنی چینل پر سنتوں بھرا بیان نشر کیا جاتا ہے جسے عاشقانِ رسول گھر بیٹھے دیکھنے اور سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 01اگست2020ء بروز ہفتہ نگران جنوبی لاہور زون حاجی عبدالرشید عطاری نے شیخوپورہ کابینہ کا وزٹ کیا اور کھالوں کے گودام کا جائزہ لیتے ہوئے گودام میں خدمات سرانجام دینے والی مختلف مجالس کے ذمہ دران سے ملاقات کی اور انہیں چرم قربانی کے متعلق مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ:غلام جیلانی عطاری مفتش مدنی بستہ )


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 24جولائی 2020ء بروز  جمعۃ المبارک بلوچستان کے شہر بیلہ میں ڈویژن کا مدنی مشورہ ہوا مدنی مشورے کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت روسول مقبول سے کیا گیا اس مدنی مشورے میں ذیلی تا ڈویژن مشاورت کے ذمہ داران نے سمیت مختلف شعبے کے اراکین نے شرکت کی ۔

ڈویژن نگران محمد ایوب عطاری نےوہا ں موجود حاضرین کو 12مدنی کاموں کو مضبوط کرنے، علاقہ دورہ ہفتہ وار اجتماع مدنی مذاکرے میں اپنی شرکت کو یقینی بنانے، بروقت اپنی کارکردگی دینے ، دکانوں، ہوٹلوں اور کیبن پر بھرپور انداز میں مدنی عطیات بکس رکھنے جیسے کئی امور پر مدنی پھول دیئے :(رپورٹ محمد جہاںزیب عطاری مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ گوادر زون)


دعوت اسلامی کی مجلس تحفط اوراق مقدسہ کے تحت 23جولائی  2020ء بروز جمعرات پاکپتن زون اوکاڑہ کابینہ کا محمدشفیق عطاری مجلس اوراق مقدسہ نے وزٹ کیا اور مدنی کاموں کاجائزہ لیتے ہوئے ڈویژن ذمہ داران مجلس تحفط اوراق مقدسہ کا مشورہ فرمایا ۔

اس مشورے میں محمدشفیق عطاری نے مقدس اوراق کے آداب و حفاظت کے حوالے سے مدنی پھول دیتے ہوئے تحفط اوراق مقدسہ کے باکسز نصب کرنے، خالی کرنے اور شرعی انداز سے محفوظ کرنے کے اہم نکات پیش کئے ۔(رپورٹ:فہیم عطاری رکن کابینہ مجلس تحفط اوراق مقدسہ)


دعوت اسلامی  کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت29 جولائی 2020 بروز بدھ کراچی ریجن کورنگی برانچ سے رکن مجلس غلام الیاس عطاری مدنی نے مدرسۃ المدینہ آن لائن کی مجلس آئی ٹی کا مدنی مشورہ کیا جس میں نیو سوفٹ وئیر اور فیوچر پلاننگ کے حوالے سے چند امور پر کلام کیا گیا۔