
دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃالمدینہ للبنین کل
وقتی کے تحت 10 اگست 2020ءبروز پیر نیو کراچی مدرستہ المدینہ گودھرا کالونی میں
مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسین نے شرکت کی ۔
مبلغ دعوت اسلامی محمد بغدادرضاعطاری رکن کابینہ
نے شرکا کو تعلیمی معیار کو مزید بہتر
بنانے،مدارس المدینہ کے ماہانہ اخراجات کو خود کفیل کرنے اور گھریلو صدقہ بکس کی رقم وصول کرنے کے متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے اہداف دیئے ۔(رپورٹ:محمد
بغدادرضاعطاری رکن کابینہ)

دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃالمدینہ بالغان کے
تحت لاہورانعم روڑ ڈویژن پاک عرب میں 11 اگست 2020ءبروز منگل مدنی حلقے کا اہتمام ہوا جس میں
مدرسۃالمدینہ بالغان میں پڑھنے والے عاشقان رسول نے شرکت کی ۔
مبلغ دعوت اسلامی محمد فہیم عطاری رکن زون شمالی نے شر کا کے درمیان نماز اور درود پاک کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے
قرآن پاک،درود پاک اور نماز پڑھنےکے شرعی مسائل سیکھنے کےمتعلق مدنی پھول دیئے۔
جبکہ کاشف رضاعطاری نے ذکر و اذکار کے
متعلق کلام کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع اور مدنی مذاکرہ میں بذریعہ مدنی چینل شرکت کرنے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ:کاشف
رضاعطاری رکن کابینہ فیروز پورروڑ کابینہ)

دعوت اسلامی
کی مجلس مدرستہ المدینہ للبنین رہائشی کے تحت
نگران مجلس رہائشی مدارس پاکستان فلک شیرعطاری نے10اگست2020ء پیر مدرسۃ المدینہ رہائشی زینب مسجد فیصل آباد ریجن کا جائزہ کیا ۔جہاں فلک شیرعطاری نے مدرسین کو آن
لائن تعلیم کے نظام کو مضبوط کرنے آور مدرسۃ المدینہ خود کفیل کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیتے ہوئے مدرسین کو رہائشی مدارس کی اپڈیٹ نیو نظام بہتر
بنانے کیلئے آئندہ کوششوں کو تیز کرنے اور مدنی کام کرنے کا ذہن دیا ۔( رپورٹ:فلک شیرعطاری
مجلس مدرستہ المدینہ للبنین رہائشی)
رکن شوریٰ حاجی شاہد عطاری مدنی کی مولانا سید مظہر سعید
کاظمی صاحب سے ان کے گھر جاکر عیادت

دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی ابو
ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے مجلس رابطہ
بالعلماء ملتان کے ذمہ داران کے ہمراہ ملتان کے علاقے M.D.A چوک کے قریب جماعت اہلسنت کے
سربراہ مولانا سید مظہر سعید کاظمی شاہ صاحب سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ رکن
شوریٰ نے ان سے عیادت کرتے ہوئے انکی جلد صحت یابی کے لئے دعائیں کیں اور مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان آنے کی
دعوت بھی پیش کی۔

دعوت اسلامی
کی مجلس مکتبۃ المدینہ کے تحت پچھلے
دنوں نگران مجلس مکتبۃ المدینہ مطیع
الرحمان عطاری اور ریجنل ذمہ دار محمد راشد عطاری نے سرگودھا مکتبۃ المدینہ کا دورہ کیا ۔
ذمہ داران
دعوت اسلامی نے پنجاب کے شہر سرگودھا میں مکتبۃ المدینہ کی نئی برانچ کھولنے کے حوالے سے مخصوص جگہ کا وزٹ کیا اور فیضان مدینہ نیو سیٹلائٹ ٹاؤن کے
ذمہ داران سے ملاقات کرتے ہوئے رکن زون مکتبۃ
المدینہ سے مشورہ کیا اور
مکتبۃ المدینہ کی سیل کے حوالے سے مشاورت کی۔

11 اگست 2020ء کو مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان
کے تحت قصور بابا بلھے شاہ رحمۃ اللہ علیہ کےمزار شریف کے اطراف میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں ناظمین اور
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ رکن زون محمد فہیم عطاری نے شرکا کو فرض علوم کورس،سنتیں
اور آداب کے ساتھ ساتھ دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا۔ رکن زون مدرسۃ المدینہ
بالغان میں پڑھنے والے اسلامی بھائیوں کا تعلیمی جائزہ بھی لیتے ہوئے نصاب کے
حوالے سے بات چیت کی۔
حاجی یعفور رضا عطاری کا Silk Bank کے ٹاپ مینجمنٹ
سے ملاقات اور میٹنگ کا سلسلہ

دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن
لاہور میں 11 اگست 2020ء کو مدنی مشورہ
ہوا ۔ اس مدنی مشورے میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری ، مجلس مالیات کے ذمہ
داران اورSilk Bank کے ٹاپ مینجمنٹ نے شرکت
کی۔مدنی مشورے میں مختلف امور پر بات چیت ہوئی۔

دعوت
اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت پچھلے
دنوں اسلام آباد ریجن سیالکوٹ زون کھاریاں فیضان مدینہ میں ریجن ذمہ دار کی حاضری
ہوئی جہاں مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا اور کوٹلہ ڈویژن کا وزٹ کیا۔
اس موقع پر مبلغ دعوت اسلامی نے رکن کابینہ سے مدنی کورسز کے حوالے سے
مشاورت کی اور مدنی حلقہ لگایا جس میں آن لائن کورسز میں ایڈمیشن کے متعلق کلام کرتے ہوئے بعد نماز عشاء
درس کا اہتمام کیا ۔(رپورٹ:محمداحمدسیالوی
عطاری رکن مجلس مدنی کورسز )
موزمبیق کے شہر ماپوتو میں ایک غیر مسلم نے اسلام قبول کرلیا، اسلامی نام علی حسن رکھا گیا

نیکی کی
دعوت ایک ایسا عمل ہے جوکہ گناہوں میں ڈوبے ہوئے لوگوں کوراہ راست پر لانے اورغیرمسلموں
کونور ایمان سے منور کرنے کا بہترین انداز ہے۔ کچھ ایسا ہی ہوا افریقی ملک موزمبیق کے شہر ماپوتو میں جہاں
مبلغ دعوت اسلامی نے ایک غیر مسلم پر
انفرادی کوشش کرتے ہوئے اسے اسلام کی دعوت
دیتے رہےاور چند دنوں کی انفرادی کوشش کی بدولت غیرمسلم نے اسلام قبول کرنے کی نیت
کا اظہار کیا۔ مبلغ دعوت اسلامی نے انہیں
ہاتھوں ہاتھ کلمہ پڑھایااور یوں یہ غیر مسلم دامن اسلام سے وابستہ ہوگئے ان کا اسلامی نام علی حسن رکھا گیا ۔
اسلام آباد ریجن
سیالکوٹ کابینہ میں ریجن ذمہ دار کی حاضری اور مشورے کا سلسلہ

دعوت
اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت پچھلے
دنوں اسلام آباد ریجن سیالکوٹ کابینہ میں ریجن ذمہ دار کی حاضری ہوئی جہاں مدنی مشورے
کا سلسلہ ہوا جس میں جدول ناظم مدرستہ المدینہ اور رکن کابینہ نے شرکت کی ۔
مبلغ دعوت
اسلامی نے سیالکوٹ فیضان مدینہ میں 25ستمبر
کو ہونے والے فیضان نماز کورس کے متعلق کلام کرتے ہوئے کابینہ اور ڈویژن ذمہ
دار کی تربیت کی جبکہ جدول بناتے ہوئے کورسز اور اعتکاف کےحوالے سے مدنی پھول دیئے اور اعتکاف ایپلیکیشن کاتعارف پیش کیا،
اس موقع پر ناظم
صاحب نے قاری صاحبان کو اصلاح اعمال کورس کروانے ، جزوقتی کورسز میں مکمل تعاون
کرنے،معلم کا انتظام کرنے اور ڈویژن پر تقرر مکمل کرنے کی نیت کا اظہار
کیا ۔(رپورٹ:محمداحمدسیالوی عطاری رکن مجلس مدنی کورسز )

پنجاب کے شہر ملتان کی ایک مارکیٹ میں تاجر
اسلامی بھائی محمد شہزاد کی دکان پر مجلس تقسیم رسائل کے تحت نیکی کی دعوت کا
سلسلہ ہوا جس میں دکان مالک کے علاوہ وہاں کام کرنے والے اور دیگر اسلامی بھائیوں
نے شرکت کی۔ نگران مجلس سید محمد حسنین عطاری نے شرکاکو دنیاوی کاموں کے ساتھ ساتھ
دینی کاموں میں بھی شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی ۔نگران مجلس نے تاجروں کو اپنے والدین
کے ایصال ثواب کیلئے مکتبۃ المدینہ کے
رسائل تقسیم کرنے کا بھی ذہن دیا جس پر انہوں نے اپنی نیتوں کااظہار کیا۔
مجلس تقسیم رسائل کے نگران اور ریجن ذمہ
دار نےملتان ہی کی دری مارکیٹ میں ایک اور
تاجر اسلامی بھائی محمد اکبر کی دکان پر مدنی حلقے میں تاجروں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور مدنی کاموں میں شرکت کا ذہن دیا۔ عاشقان رسول نے حالات
بہتر ہونے پر مدنی قافلوں میں سفر کرنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی نیت کی
اور دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کو سراہا۔
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مینار بنایا جائے گا، نگران شوریٰ کا فیضان مدینہ
کے صحن کا دورہ

دنیابھرمیں قرآن وسنت کی تعلیمات کو عام کرنے
والی عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی کا عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی
میں پرانی سبزی منڈی یونیورسٹی روڈ پرواقع ہے۔ اس مدنی مرکزفیضان مدینہ میں قائم
سبزگنبد دور سے دیکھنے والوں کو مسجدنبوی
مدینہ منورہ میں قائم سبزگنبد کی یاددلاتا ہے۔ اب دعوت اسلامی کے عالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ میں اللہ پاک کے پیارے اورآخری نبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کےشہر میں
قائم مسجد نبوی کی طرزپر مینار بھی تعمیر کیا جائے گا۔
اسی
سلسلے میں نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری نےفیضان مدینہ کے صحن کا وزٹ کیا۔ اس موقع پردارالافتاء اہل سنت کے مفتی محمدسجاد
عطاری مدنی ، رکن شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری، رکن شوریٰ حاجی محمد امین
عطاری، رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری اورانجینئرکے علاوہ دیگرذمہ داران بھی نگران شوری کے ہمراہ
موجودتھے۔ نگران شوری نے مینار کی تعمیرات کے حوالے سے انجینئر اور دیگر ذمہ داران
سے گفتگو کی۔