سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک یوگنڈا میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 5اگست 2020 بروز بدھ سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک
یوگنڈا میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 28 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ دعوت
اسلامی نے ’’حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالٰی عنہ کی شان‘‘کے موضوع پر بیان
کیا ،اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرے دیکھنے اور مدرسہ المدینہ میں داخلہ کا ذہن دیا۔
سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا کی کابینہ
نیروبی،ممباسا میں بذریعہ اسکائپ سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 4، 5اگست 2020ءبروز منگل،
بدھ سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا کی کابینہ نیروبی،ممباسا میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس
میں تقریباً 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ دعوت اسلامی نے ’’حضرت عثمان غنی رضی
اللہ تعالٰی عنہ کی شان‘‘کے موضوع پر بیان کیا، اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی سے وابستہ رہتے
ہوئے دوسروں کو بھی نیکی کی دعوت دینے کی ترغیب دلائی اوراجتماع کے اختتام پر رقت
انگیز دعا بھی کی۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسہ بالغات کے زیر اہتمام سینٹرل
افریقہ ریجن کے ملک یوگینڈا میں5اگست 2020ء بروز بدھ سے 41 دن معلمہ مدنی قاعدہ
کورس کا آغاز ہوا۔جس میں شریک اسلامی
بہنوں کو تجوید کے ساتھ مدنی قاعدہ، اذکار نماز، فرض علوم، اسلام کی بنیادی باتیں
اور دعوت اسلامی کے مدنی کام کرنے کے طریقوں سے آگاہ کیا جائے گا۔
کویت کے ڈویژن فروانیہ میں بذریعہ اسکائپ
مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد
لاک ڈاؤن کی تعطیلات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مسلمانوں کو
گناہوں سے بچانے ،نیک بنانے ،خوفِ خدا و عشق
ِمصطفےٰ ﷺ کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبہ کے ساتھ شیخ ِطریقت امیرِ اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا
کردہ 63 مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے اسلامی
بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 6 اگست 2020 کو کویت کے ڈویژن فروانیہ میں
بذریعہ اسکائپ مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ اسلامی
بہن نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو
ہفتہ وار مدنی تحریکوں کی اہمیت کےبارے میں بتاتے ہوئے انہیں مدنی تحریکوں میں
شامل ہونے کا ذہن دیا۔
یوکے کے
شہر لوٹن لندن میں بذریعہ اسکائپ کابینہ
نگران اسلامی بہن کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 6 اگست 2020ء کو یوکے کے شہر لوٹن لندن (Luton London)میں بذریعہ اسکائپ کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی
مشورہ کیا جس میں لوٹن کی ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران
اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں کارکردگی کا جائزہ لیا، دعا ئے صحت اجتماع اور محرم
الحرام کے نکات سمجھاتے ہوئے مدنی دورے کو مضبوط بنانے کی ترغیب دلائی اور
مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا ۔
یوکے کے
شہر سلاؤ لندن میں بذریعہ اسکائپ کابینہ نگران اسلامی بہن کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 6 اگست 2020ء کو یوکے کے شہر سلاؤ لندن (Slough
London) میں بذریعہ اسکائپ کابینہ نگران اسلامی بہن نے
مدنی مشورہ کیا جس میں سلاؤ کی تمام ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران
اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں کارکردگی کا جائزہ لیا، دعا ئے صحت اجتماع اور محرم
الحرام کے نکات سمجھاتے ہوئے مدنی دورے کو مضبوط بنانے کی ترغیب دلائی اور
مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 6 اگست 2020ء کو یوکے کے
شہر لندن میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ کیا جس میں ڈویژن
(West London)ویسٹ
لندن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں کارکردگی کا جائزہ لیا،دعائے
صحت اجتماع اورمحرم الحرام کے نکات سمجھائے
مزید مدنی دورے کو مضبوط بنانے کی ترغیب دلاتے ہوئے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا گیا۔
دعوت ِاسلامى کے زیرِ اہتمام 6 اگست 2020ءیوکے کی ریجن
نگران اسلامی بہن نے ويسٹ اينڈ ساوتھ يارکشائر
(West and South Yorkshire) مدنی مشورہ لیا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں سمیت کم وبيش 40 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن نگران اسلامی بہن نے”انفرادی عبادت کے لے وقت
کيسے نکاليں“ کے موضوع پر بيان کرتے ہوئے مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات پر عمل کرنے اور ہر ماہ
ذيلی ذمہ دار کو رسالہ جمع کروانے کی
ترغيب دلائی۔
ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی تحريکوں کی کارکردگی جمع
کروانے کا ذہن ديا، کارکردگی شيڈول پُر
کرنے اور جمع کروانے کی ترغيب دلائی نیز ويک فيلڈ کے علاقے ميں انگلش اجتماع شروع کرنے
اور مزيد شارٹ کورسز کی ترکيب بہتر بنانے کے حوالے سے کلام ہوا۔
دعوتِ اسلامى کے زیرِ اہتمام 6 اگست 2020ءیوکے کے شہر بریڈفورڈ
میں ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
ریجن نگران اسلامی بہن نے آٹھ مدنی کاموں کی کارکردگی پر گفتگو کرتے ہوئے شیڈول کی کمزوری دور کرنے اور مدنی کاموں میں
جہاں کمزوریاں ہیں ان کو دور کرنے کے
حوالے سے راہنمائی کی۔
دعوت اسلامى کے زیرِ اہتمام 7 اگست 2020ء یوکے کے اسکاٹ
لینڈ ریجن نگران اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ لیا جس میں گلاسگو( Glasgow کابينہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت کم وبيش 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن نگران اسلامی بہن نے انگلش اجتماعات کو
بڑھانے پر نکات پیش کیے دعائے شفاء اجتماع
کے مدنی پھول سمجھائے، تمام شعبہ جات کو مضبوط بنانے کی ترغیب دلائی۔
برمنگھم ریجن مشاورت مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی
بہن کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ
دعوت اسلامى کے زیرِ اہتمام برمنگھم (Birmingham
UK)ریجن مشاورت
مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے 6
اگست 2020ء کو بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ
لیا جس میں کابینہ مشاورت اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
ریجن مشاورت مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی
انعامات کے شعبے میں مزید ترقی و بہتری لانے ،زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو مدنی
انعامات کی عاملات بنانے اور اسلامی بہنوں کو مدنی ماحول سے قریب لانے کے لئے نکات
پیش کیے اور اہداف مقرر کئے ۔
مدنی انعامات کے
شعبے میں بہتر کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی ’’بالخصوص لاک ڈاون کے دوران مدنی
انعامات کے مطابق گزارنے کی ترغیب مزید کیسے مضبوط کی جائے تاکہ لاک ڈاون کےدوران
مسلمانوں کا وقت زیادہ سے زیادہ نیکیوں میں گزرے اور کارکردگی میں مزید اضافہ ہو سکے اور عوام کو زیادہ
سے زیادہ مدنی ماحول سے منسلک کر کے با عمل بنایا جا سکے‘‘ اس حوالے سے نکات دئے۔
یوکے کے ریجن برمنگھم ویسٹ مڈلینڈز میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام یوکے کے ریجن برمنگھم ویسٹ مڈلینڈز (West Midlands) میں پچھلے دنوں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ کیا جس میں ڈویژن ذمہ دارا سلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں کورس ’’تفسیر
سورہ رحمن‘‘ کے حوالے سے اہم نکات پیش کیے۔ اسلامی بہنوں کو کورسز کروانے کے
اہداف دئیے۔