گزشتہ رات ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوا جس میں امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےایک سوال کے جواب میں فرمایا کہ تھوڑی دیر کے لیے بھی کوئی ساتھ ہو تو اس کے بھی حقوق ہیں، ایک لمحے کے لیے بھی صحبت ہو تو اس کے بارے میں سوال ہوگا۔ مذاق مسخری سے اجتناب کیجئے، نہ صرف نگران یا استاد کی موجودگی میں سنجیدگی ہونی چاہیے بلکہ ہر وقت عمل صرف اور صرف اللہ پاک کی رضا کے لیے ہونا چاہیے۔

آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مزید فرمایا کہ طلبہ علمِ دین کو چاہیے کہ دورۂ حدیث کرنے کے بعد بھی نجی مطالعہ(Private Study) جاری رکھنا چاہیے، اس سے علم میں اضافہ ہوتا جائے گا، دعوتِ اسلامی کے ساتھ بھی وابستہ رہیں، مدنی کام بھی کرتے رہیں۔

مدنی مذاکرے کے چند منتخب مدنی پھول ملاحظہ کیجئے

سوال:كوئی کام تربیت حاصل کرکے کرنے کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں؟

جواب: ہر کام کے لیے تربیت ضروری ہے، بغیر تربیت کے کام کرنے سے بعض اوقات وہ کام خراب ہوجاتا ہے اور نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔

سوال :جہیز کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں؟

جواب:جہیز دینا سُنت سے ثابت ہے ،مگراب اس میں کئی خرابیاں آگئی ہیں جن کو دُور کرنا چاہیے۔

سوال :حدیثِ مبارکہ پڑھنے پڑھانے میں کس طرح کےآداب كاخيال رکھنا چاہئے؟

جواب: حضرت امام مالک رحمۃاللہ علیہحدیث پڑھانے سے پہلے غسل کرتے، خوشبو لگاتے اور اچھی جگہ بیٹھتے تھے،اللہ پاک ان کے صدقے ہمیں بھی حدیثِ پاک کا ادب و احترام نصیب فرمائے۔

سوال :علمِ دین سکھانے کے بارے میں بزرگوں کا کیا جذبہ تھا ؟

جواب:ایک بزرگ کا قول ہے کہ میرے بس میں ہوتا تومیں لوگوں کوعلمِ دین گھول کر پِلا دیتا۔

سوال:شرعی مسائل سیکھنے کے لیے آپ کس طرح کوشش کرتے تھے؟

جواب:ایک ایک مسئلہ پوچھنے کے لیے عوامی سواری میں سوا سوا گھنٹہ سفراور بسااوقات کافی دیر پیدل چل کرمفتی وقار الدین قادِری رحمۃاللہ علیہ کی خدمت میں جاتا تھا۔

سوال :دِینی کتب کے مطالعے کے حوالے سے طلبہ کو آپ کیا فرماتے ہیں؟

جواب:طلبہ علمِ دین کو چاہیے کہ دورۂ حدیث کرنے کے بعد بھی نجی مطالعہ(Private Study) جاری رکھنا چاہیے، اس سے علم میں اضافہ ہوتا جائے گا، دعوتِ اسلامی کے ساتھ بھی وابستہ رہیں، مدنی کام بھی کرتے رہیں۔

سوال :دورۂ حدیث شریف علمِ دین کے طلبہ کاکیا آخری سال ہوتا ہے؟

جواب: یہ ان کا پہلا سال ہونا چاہیے،علمِ دین تو پنگھوڑ ے سے قبر تک حاصل کرنا ہے۔ علمِ دین اللہ پاک کے لیے حاصل کر نا چاہیے نہ کہ سند اور ٹائٹل حاصل کرنے کی خواہش ہو۔

سوال :طالبات علمِ دین حاصل کرکے کیا خدمات سر انجام دیں؟

جواب:یہ بھی اپنے جامعۃ المدینہ میں تدریس کریں، دعوتِ اسلامی کی کوئی تنظیمی ذمہ داری ملے تو اسے سر انجام دیں، شادی کے بعد بھی علمِ دین کے شعبے سے وابستہ رہیں ۔

سوال:سادگی کے بارے میں کچھ مدنی پھول ارشاد فرما دیجئے؟

جواب:اسلامی بھائی بھی اور اسلامی بہنیں بھی سب سادگی و عاجزی اپنائیں،ہلکے کلر(Light Color) کا ڈِھیلا ڈھالہسادہ لباس پہنیں، اسلامی بھائی زلفیں رکھیں۔

سوال:اِس ہفتے کارِسالہ”محرم کے فضائلپڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کیا دُعا دی ؟

جواب:یااللہ پاک! جو کوئی 17صفحات کا رسالہ ”محرم کے فضائل“ پڑھ یا سُن لے،اُس کی کربلا والوں کے طفیل آفتوں اور بلاؤں سے حفاظت فرما اور اُس کو بے حساب بخش دے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم