دعوت اسلامی کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام
نگران پاکستان مدنی انعامات حاجی محمد سہیل عطاری مدنی نے بن قاسم زون کا دورہ کیا
جہاں انہوں نے مختلف مدنی کاموں میں شرکت کی اور ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا۔
نگران پاکستان مدنی انعامات کے گئے مدنی کاموں
کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔
٭گلشن حدید ڈویژن میں ذمہ داران کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں نمازی بنانے اور ذمہ داران کی تقرری کے حوالے
سے گفتگو کی گئی اور اہداف طے کئے گئے۔
٭بعد نماز عصر جامع مسجد فیضان مدینہ کے اطراف
میں علاقائی دورہ کا سلسلہ ہوا۔ نیکی کی دعوت پیش کی گئی۔
٭جامع مسجد فیضان فاروق اعظم کی تعمیرات کا
جائزہ لیااورکمیٹی ممبرسے ملاقات کی ۔
٭نگران زون حاجی فضیل عطاری کی عیادت کی۔
٭بعد نماز مغرب جامع مسجد فیضان مدینہ میں نگران
مجلس نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ بعد بیان اسلامی بھائیوں اور ذمہ داران سے ملاقات
کی۔
٭بعد نماز عشاء عبد اللہ گوٹھ کی جامع مسجد عثمانیہ میں مدنی انعامات کے ذمہ
داران کا مدنی مشورہ کیا جس میں اہداف، پلاننگ، ذاتی عمل، محاسبہ کرنےاور مدنی
انعامات کے رسائل تقسیم اور وصول کرنے کے حوالے گفتگو کی۔ (رپورٹ: حاجی محمد سہیل عطاری مدنی، نگران پاکستان مجلس
مدنی انعامات)
کراچی ساؤتھ سینٹرل زون کے کابینہ مدنی انعامات کے ذمہ
داران کا مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام
11اگست 2020ء کو کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی ساؤتھ سینٹرل زون کے
کابینہ مدنی انعامات کے ذمہ داران نے شر کت کی۔ نگران مجلس پاکستان مدنی انعامات
محمد حاجی محمدسہیل عطاری مدنی اور کراچی ریجن سید نوید عطاری نے مدنی انعامات کے
رسائل تقسیم اور وصول کرنے، آئندہ اہداف، ذاتی عمل، پابندی سے محاسبہ کرنےکے حوالے
سے مدنی پھول دیئے ۔ مدنی مشورے میں تہجد ادا کرنے اور روزانہ 12 منٹ مطالعہ کرنے
کی ترغیب دلائی گئی۔(رپورٹ: ارسلان
عطاری، مجلس مدنی انعامات)
دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت ٹنڈو الہ
یار میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ٹیچرز یونین کے ذمہ داران نےشرکت کی۔ نگران مجلس
عبد الوہاب عطاری نے 23 اگست 2020ء کو ہونے والے ٹیچرز اجتماع کے بارے میں بات چیت
کی۔
واضح رہے کہ ٹنڈو الہ یار میں 26 مقامات پر اس
اجتماع پاک کا انعقاد کیا جائیگا۔
دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت میر پور
خاص میں مدنی مشورہ ہوا جس میں تھر زون
اور اراکین کابینہ نے شرکت کی۔ نگران زون زین عطاری نے 23 اگست 2020ء کو ہونے والے
ٹیچرز اجتماع کی تیاریوں کے حوالے سے گفتگو کی اور تھر زون میں اجتماعات کے مقامات
طے کئےگئے۔
واضح رہے کہ تھر زون میں 156 مقامات پر اس
اجتماع پاک کا انعقاد کیا جائیگا۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام چلنے والے مدرسۃ
المدینہ آن لائن حیدر آباد میں ٹیچرز
یونین کے عہدیداران، گسٹا یونین اور دیگر یونینز کے ذمہ داران کی آمد ہوئی۔مدرسۃ
المدینہ آن لائن کے ذمہ داران نے انہیں آن لائن کے ذریعے ہونے والی دعوت اسلامی کی دینی خدمات کے بارے میں معلومات فراہم کی اور 23
اگست 2020ء کو ہونے والے ٹیچرز اجتماع میں شرکت کی دعوت دی۔
دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے نگران عبد
الوہاب عطاری نے حیدر آباد میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اور کنٹولر ایگزامینیشن ڈاکٹر
مسرور سے ملاقات کی۔ نگران مجلس نے انہیں 23 اگست 2020ء کو ہونے والے ٹیچرز اجتماع
کی دعوت دی اور انہیں مقامی اساتذہ کے ساتھ اجتماع میں شرکت کرنےکی ترغیب دلائی۔
حیدر آباد شعبہ تعلیم کی شخصیات سے ملاقاتیں، ٹیچرز
اجتماع کی دعوت دی گئی
دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے نگران عبد
الوہاب عطاری نے ایگری کلچرل یونیورسٹی حیدر آباد میں ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئر
چیئرمین انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈین آف فکیلٹی انجینئرنگ سے ملاقات کی۔ نگران مجلس نے انہیں 23 اگست 2020ء کو ہونے والے ٹیچرز اجتماع کی
دعوت دی۔
اسی طرح
نگران مجلس عبد الوہاب عطاری نے حیدر آباد میں ڈائریکٹر کالجز اور اسسٹنٹ
ڈائیریکٹر سے ملاقات کی اور انہیں بھی ٹیچرز اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔
واضح رہے کہ ایگری کلچرل یونیورسٹی میں 10
مقامات پر اس اجتماع پاک کا انعقاد کیا جائیگا۔
دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت چوھنگ
اور شاہ پور کابینہ میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں نگران کابینہ اور دیگر ذمہ
داران نے شرکت کی۔ نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے 23 اگست 2020ء کو
ہونے والے ٹیچرز اجتماع کے حوالے مدنی پھول دیئے اور تعلیمی اداروں سے وابستہ شخصیات
کو دعوت دینے کے لئے ذمہ داران میں دعوت
نامہ کے کارڈبھی تقسیم کئے۔
شعبہ تعلیم
(دعوتِ اسلامی) کراچی ریجن ذمہ
دار محمد مہشید عطاری نے آج 13 اگست 2020، جمعرات کراچی کے نجی تعلیمی ادارے محمد علی جناح یونیورسٹی
کا دورہ کیا جہاں یونیورسٹی کے ڈین جناب بابر سلیم صاحب،
سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر جناب سمیع گوہر صاحب اور ایڈمن انچارج جناب راشد صاحب سے
ملاقات کی اور انہیں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کے رسائل تحفے میں دیئے۔
اس موقع پر
انہیں 23 اگست کو ہونے والے ٹیچرز اجتماع
کا دعوت نامے بھی پیش کئے گئے۔
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کینیڈا
نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور روزانہ اپنے اعمال
کا محاسبہ کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے
نیز مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں
بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
مجلس علاقائی
دورہ کے زیر ِ اہتمام اٹلی کی علاقہ تا
کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام امریکہ کے شہرسکرامنٹو(Sacramento) میں بذریعہ اسکائپ مدرسۃ المدینہ بالغات کا انعقاد کیا گیا جس میں 8 اسلامی
بہنوں نے ایڈمیشن لیا۔
مدرسۃ المدینہ بالغات میں اسلادعوتِ اسلامی شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام امریکہ کے شہرسکرامنٹو(Sacramento) میں بذریعہ اسکائپ مدرسۃ المدینہ بالغات کا آغاز ہوا جس میں 8 اسلامی بہنوں نے ایڈمیشن لیا۔
مدرسۃ المدینہ
بالغات میں اسلامی بہنوں کو تجوید کے ساتھ
قراٰنِ پاک سیکھایا جائے گا۔می بہنوں کو تجوید کے ساتھ
قراٰنِ پاک سیکھایا جائے گا۔