دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں عرب شریف اور عمان کی ملک نگران، کویت کی ڈویژن نگر ان، قطر اور بحرین کی کابینہ نگران کی پہلی بڑی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مدنی ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور نکات برائے ماہ محرم الحرام سمجھائے نیز مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے تربیت کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام10 اگست 2020ء کوکراچی میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی کی رہائشی اراکین نے بالمشافہ اور بیرون ملک اور بیرون شہر میں مقیم اراکین عالمی مجلس اور مجلس بیرون کی اراکین نے بذریعہ اسکائپ شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نےعشق رسول بڑ ھانے اور دعا کی اہمیت کو سمجھاتے ہوئے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ارشادات بیان کئے نیز نیو ماہانہ کارکردگی فارم سمجھایا اور اس کے مطابق کارکردگی تیار کرنے کی ترغیب دلائی ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام بلوچستان کے شہر اوتھل  میں قائم فیضان مدینہ صابرین مسجد میں 11اگست 2020بروز منگل لسبیلہ کابینہ کا مدنی مشورہ ہوا ۔مدنی مشورے میں نگران کابینہ، ڈویژن نگران، اراکین کابینہ،مجلس کورسز کے ذمہ دار رکن زون محمد آصف عطاری اور مجلس آئمہ مساجد کے ذمہ دار رکن زون نور محمد عطاری نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں زونل نگران حاجی محمد امتیاز عطاری نے محاسبہ کے موضوع پر مدنی پھول ارشاد فرماتے ہوئے کہا کہ حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ روزانہ اپنا احتساب فرمایا کرتے اور رات آتی تو اپنے پاوں پر درہ مارکر فرماتے بتا آج تو نے کیا کیا کیا ہے

محاسبہ کیا ہے؟ اپنے سابقہ اعمال کا حساب کرنا (جائزہ لینا)محاسبہ کہلاتا ہے سمجھدار وہ ہے جس نے حساب آخرت کو پیش نظر رکھتے ہوئے خود کو سدھارنے کے لیے اپنے نفس کا سختی سے محاسبہ کیاکیونکہ اپنے اعمال میں غوروفکر کرنے سے نہ صرف فکر آخرت پیدا ہوتی بلکہ گناہوں سے بچنے اور نیکیوں کی طرف راغب ہونے کا جذبہ بھی نصیب ہوتا ہے

انھوں نے کہا کہ اپنے محاسبے کا بہترین حل مدنی انعامات پر عمل ہے روزانہ 12منٹ اپنے مدنی کاموں کی فکر مدینہ کیا کریں کہ آج مجھے کیا کیا مدنی کام کرنے تھے اور کیا کیا ہوئے اپنی ذمہ داری کے مطابق اپنے مدنی کاموں کا جائزہ بھی لیتے رہیں کہ کیا واقعی میں اپنی ذمہ داری کا حق ادا کررہا ہوں کہ نہیں اور یہ غور کرے کہ کتنا وقت دے کر میں مدنی کام کو آگے سے آگے بڑھا سکتا ہوں؟

مزید نگران پاک نے کہا کہ تمام ذمہ داران 12مدنی کاموں کو مضبوط بنائیں ڈویژن نگران اور اراکین کابینہ شعبہ جات کے ذمہ داران اپنا عملی جدول بنائیں نگران پاک نے 12مدنی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ آن لائن کورسزمیں بھرپور انداز میں شرکت کے حوالے سے مدنی ذہن دیا۔(رپورٹ :محمد جہانزیب عطاری مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ گوادر زون)


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام 10 اگست 2020ءسے مدنی ریجن کے ملک عرب شریف میں 5دن پرمشتمل ”تفسیر سورۂ رحمٰن کورس“ کا آن لائن آغاز ہوا جس میں 34 اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔

اس کورس کے ذریعے شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو سورۂ رحمٰن کی تفسیر جاننے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 10اگست 2020 ء کو  فیصل آباد جھمرہ کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور محرم الحرام کے مدنی پھول سمجھائے نیز آٹھ مدنی کاموں کو مضبوط کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام10 اگست 2020ء کو سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک یوگنڈا میں 5 دن پر مشتمل ”تفسیر سورۂ رحمٰن کورس “ کا انعقاد کیا گیا جس میں21اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو سورۂ رحمٰن کی تفسیر کے حوالے سے معلومات فراہم کیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام10 اگست 2020ء کو سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک تنزانیہ میں 5 دن پر مشتمل ”تفسیر سورۂ رحمٰن کورس “ کا انعقاد کیا گیا جس میں14اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو سورۂ رحمٰن کی تفسیر کے حوالے سے معلومات فراہم کیں۔


 دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام 10 اگست 2020ءسے سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا میں 41 دن پر مشتمل ”معلمہ مدنی قاعدہ کورس “ کا سلسلہ جاری ہے جس میں 7 اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔

اس کورس میں درست مخارج کے ساتھ مدنی قاعدہ و قراٰنِ پاک کی تعلیم دی جارہی ہے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام یورپین یونین ریجن کے ملک سویڈن میں بذریعہ اسکائپ ”طہارت کورس “کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس کورس میں وضو ،غسل اور تیمم کا طریقہ،پاکی ناپاکی کے احکام، مستعمل پانی اور نجاستوں کا بیان، اس کے علاوہ کپڑے پاک کرنے کا طریقہ وغیرہ بھی سکھایا جائے گا۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدرستہ المدینہ کے تحت 8 اگست 2020ء بروز  ہفتہ فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن ذمہ دار مدرستہ المدینہ، ناظم اعلیٰ مدرستہ المدینہ، ناظمین مدرستہ المدینہ نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی نگران جنوبی لاہور زون حاجی عبدالرشید عطاری نے شعبے کی خود کفالت،شجرکاری مہم،زلفیں رکھواؤ مہم جیسے کئی امور پر شرکا کی تربیت فرماتے ہوئے محاسبہ کرنے، محاسبہ کروانے، مدنی کام کرنے ، زلفوں کی مہم تیز کرنے، شجر کاری مہم میں حصہ لینے کے متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے قربانی کی کھالوں اور خود کفالت کی بہتر کار کردگی پر حاضرین میں تحائف تقسیم کئے ۔(رپورٹ:غلام جیلانی عطاری مدنی قافلہ ذمہ دار فاروق آباد کابینہ)


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں ایران کی تین کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ایران ملک نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے نیز اگلے سال تک کے آٹھ مدنی کام کے اہداف بھی طے کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ممبئی ریجن حیدرآباد زون نامپلی کابینہ میں آن لائن ڈیلی کلاسز کا انعقاد کیا گیاجس میں119 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰن پاک کی تفسیر صراط الجنان اور فقہی مسائل سننے کی سعادت حاصل کی ۔