دعوت اسلامی کے شعبہ مجلس مکتوبات و اورادِ عطاریہ کے زیر ِ اہتمام حیدرآباد ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہن نے 09 اگست2020ء کو حیدرآباد صدر (کینٹ) کے بستے کا وزٹ فرمایا اور آخر میں انہوں نے مدنی مشورہ بھی فرمایا جس میں کارکردگی کی مضبوطی پر کلام ہوا ۔

حیدرآباد ریجن میں مکتوبات و اوراد عطاریہ کے 10 بستے لگتے ہیں جس میں ماہانہ کم و بیش تین ہزار تعویذات دئیے جاتے ہیں، اوراد کی تعداد اس کے علاوہ ہے ۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 11اگست 2020ءكو اجمیر ریجن ذمّہ دار اسلامی بہن نے جودھپور اورناگپور زون کابینہ مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں ناگپور زون ذمہ دار، کابینہ ذمہ دار اور جودھپور کی دوکابینہ ذمہ دار مدنی انعامات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کی کارکردگی بڑھانے،ہر سطح مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات اجتماع کروانے،مدنی مذاکرہ پابندی سے دیکھنے اور دوسری اسلامی بہنوں کو ترغیب دلائی گئی۔


احادیث و اقوال، سنتیں،آداب اور دعائیں کے مدنی پھولوں پرمشتمل

شیخ طریقت، امیراہل سنت علامہ محمدالیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا رسالہ

101 مدنی پھول

اِس رسالے کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظر جدیدکمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو،عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی شمولیت ٭آیات کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات،فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ َغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ

32صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2010سے لیکر اب تک اردو زبان کے10مختلف ایڈیشنز میں1 لاکھ82ہزار سے زائد

جبکہ دیگر13زبانوں میں75ہزارسے زائد شائع ہوچکا ہے

مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے11روپے ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔

اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کیا جاسکتا ہے۔

Download Now


امیر اہلسنت نے مفتی صاحب کیلئے دعائے مغفرت فرمائی اور الجامعۃ الاشرفیہ کے سربراہِ اعلیٰ،  حضرتِ عزیزِ ملت، سراج الفقہاء مفتی نظام الدین رضوی اور تمام اساتذۂ اشرفیہ سمیت جملہ سوگواروں سے تعزیت کی۔

الجامعۃ الاشرفیہ مبارکپور کے سینئر مدرس و مفتی، عظیم عالم دین حضرت علامہ مولانا مفتی معراج القادری مصباحی 19 ذوالحجۃ الحرام 1441ھ کو 55 سال کی عمر میں روناہی ہند میں وصال فرماگئے۔

اطلاع ملنے پر امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے حضرت کے والد محترم ظفر احمد خان، صاحبزدگان عادل معراج رضوی اور فاضل معراج رضوی،حضرت کے بھائیوں مسرور احمد خان رضوی اور حضرت مولانا شمیم احمد خان قادری نیز آپ کے تلامذہ، محبین، متعلقین خصوصاً الجامعۃ الاشرفیہ کے سربراہِ اعلیٰ، حضرتِ عزیزِ ملت، حضرت سراج الفقہاء، اور تمام اساتذۂ اشرفیہ سمیت جملہ سوگواروں سے تعزیت کی اور صبر و ہمت سے کام لینے کی تلقین فرمائی۔

واضح رہے کہ حضرت علامہ مفتی محمد معراج القادری مصباحی صاحب 19 ذی الحجہ 1441ھ، مطابق 10 اگست 2020ء مختصر علالت کے بعد اس جہانِ فانی کو خیرآباد کہہ گئے، موصوف کا الجامعۃ الاشرفیہ کے قابل قدر فرزندوں میں شمار ہوتا تھا۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 12 اگست 2020ء کو سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک یوگنڈا میں بذریعہ اسکائپ دعائے شفاءاجتماع ہوا جس میں 31 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے”بیماری پرصبر کے فضائل“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے بیماریوں اور مصیبتوں سے نجات کے لئے روحانی علاج بھی پیش کئے ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 5 اگست 2020ء کو یوکے کے شہر مانچسٹرمیں 38 مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں کم و بیش 295 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغات دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 12 اگست 2020ء کو یوکے لندن کے شہر الفورڈمیں بذریعہ اسکائپ ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیاجس میں پانچ اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی حلقے میں فقہ سکھانے، نیکی کی دعوت عام کرنے، مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کے حصہ لینےکے متعلق نکات فراہم کئے گئےعلاوہ ازیں اسلامی بہنوں کو مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وا ر اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 12 اگست 2020ء کو یوکے برمنگھم ریجن نارتھ، ساؤتھ، ایسٹ برمنگھم اور کونٹری میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں کم و بیش 245 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی ”بیماری پر صبر کے فضائل“ پر سنتوں بھرے بیانات کئے۔ دوران بیان بیماریوں اور مصیبتوں سے نجات کے لئے روحانی علاج بھی پیش کئے گئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام9 اگست 2020ء کوبرمنگھم ریجن ویسٹ مڈلینڈز میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران نے شرکت کی۔

نگران کابینہ اسلامی بہن نے دعائے شفاء اور محرم الحرام کے نکات سمجھائے ۔ نگران کابینہ نے کارکردگی کو بہتر بنانے کے حوالے سےبھی مدنی پھول بیان کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 12 اگست 2020ء کو یوکے کے علاقے چارلٹن اور پریسٹن میں بذریعہ انٹر نیٹ دعائے شفاءاجتماع ہوا جس میں 54 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مانچسٹر ریجن کی نگران اسلامی بہن نے”بیماری پرصبر کے فضائل“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کرتے ہوئے بیماریوں اور مصیبتوں سے نجات کے لئے روحانی علاج بھی پیش کئے ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 12 اگست 2020ء کو یوکے کے علاقے اکرنگٹن میں بذریعہ انٹر نیٹ دعائے شفاءاجتماع ہوا جس میں 45 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مانچسٹر ریجن کی مجلس کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے”بیماری پرصبر کے فضائل“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے بیماریوں اور مصیبتوں سے نجات کے لئے روحانی علاج بھی پیش کئے ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 12اگست 2020ءکو یوکے کے علاقے بولٹن میں بذریعہ اسکائپ کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں31اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مجلس کفن دفن کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے میت کو غسل اور کفن دینے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور تبرکات کی برکات کے متعلق بھی بتایا۔