اورنگی ٹاؤن کابینہ کی ڈویژن الفتح کالونی کے
علاقہ فقیر کالونی میں اصلاح اعمال اجتماع
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت گزشتہ دنوں اورنگی ٹاؤن کابینہ کی ڈویژن الفتح کالونی کے
علاقہ فقیر کالونی میں اصلاح اعمال اجتماع ہواجس میں کم و بیش 20 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مبلغہ دعوت اسلامی نےاجتماع میں شریک اسلامی
بہنوں کو رسالہ نیک اعمال پر عمل کا جذبہ
بڑھانے کے لئےروزانہ شجرہ شریف اور 313 بار درودِ پاک پڑھنے کاذہن دیا۔ ساتھ ساتھ کنز الایمان سے 3 آیات
ترجمہ وتفسیر کے ساتھ پڑھنےکی تر غیب دلائی نیزکتاب’’ فیضانِ نماز ‘‘سے نماز پڑھنے کے فضائل بتاتےہوئےرسالہ نیک اعمال کےذریعے
روزانہ اپنےاعمال کاجائزہ لینے کی ترغیب دلائی۔ دارالسنہ میں ہونے والے 7 دن پرمشتمل رہائشی کورس بنام ’’ اصلاح اعمال ‘‘میں ایڈمیشن
لینےکا ذہن بھی دیا۔
اس کےعلاوہ اسلامی بہنوں کو ہر انگریزی ماہ کی یکم
تاریخ کو متعلقہ ذمہ دار اسلامی بہن کو
رسالہ جمع کروانے کی نیتیں کروائی نیز 3 اسلامی بہنوں نے 7 دن پر مشتمل رہائشی اصلاح اعمال کورس کرنے کی نیتیں پیش کیں۔