دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں یوکے لندن ریجن ویسٹ لندن(West London)کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی نیز دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ہونے والی اجتماعی قربانی میں حصہ لینے کا ذہن دیا اور دعائے شفا اجتماع کے مدنی پھول بھی سمجھائے۔