دعوت اسلامی کی مجلس
مدنی انعامات کے زیر اہتمام گوادر زون میں تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں مدنی
انعامات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران مجلس مدنی انعامات حاجی محمد سہیل عطاری
مدنی نے شر کا کی تربیت کی اور مدرسۃ المدینہ بالغان میں پڑھنے والے اسلامی
بھائیوں کو مدنی انعامات کا عامل بنانے پر مدنی پھول دیئے۔ (رپورٹ: حاجی محمد سہیل عطاری، نگران مجلس مدنی انعامات)
دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے
تحت 13اگست 2020ء کو ملتان ریجن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ آن لائن
کی برانچ اشاعت الاسلام کے عملے نے شرکت کی۔ رکن مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن غلام
عباس عطاری مدنی شرکا کی 12 مدنی کام اور گھریلو صدقہ بکس کے حوالے سے ذہن سازی
کی۔ مدنی مشورے میں آئندہ کے اہداف بھی طے کئے گئے۔
مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں اسلام آباد ریجن کے ذمہ
داران کا مدنی مشورہ
15 اگست 2020ء کو مجلس
معاونت برائے اسلامی بہنیں اسلام آباد ریجن کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے شرکا کی تربیت کی اور شعبے
کے مدنی کاموں کے حوالے سے رہنمائی کی۔
دعوت اسلامی کی مجلس سیکورٹی تحت 12 اگست 2020ء
کو مدنی مرکز فیضان مدینہ کوٹ غلام محمد میر پور خاص میں S.H.Oکی
والدہ کے ایصال ِ ثواب کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں اسسٹنٹ
کمشنر، سٹی ناظم، چیئرمین بلدیہ اور پولیس آفیسر سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ رکن
زون مجلس سیکورٹی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا۔
فیصل آباد ریجن میں رکن ریجن، رکن زون اور دیگر ذمہ
داران کا مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے تحت 12 اگست 2020ء کو فیصل آباد
ریجن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن ریجن، رکن زون اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔
رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے کارکردگی کا جائزہ لیا اور
روزانہ محاسبہ کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔ رکن شوریٰ نے شرکا کو اسلامی
بہنوں کے مدنی کاموں میں معاونت کرنے، محارم اجتماع کروانےاور محارم اسلامی
بھائیوں سے رابطے میں رہنے کا ذہن دیا۔
دعوت اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد کےتحت مدنی
مشورہ ہوا جس میں ریجن ذمہ دار اور اراکین زون نے شرکت
کی۔ نگران مجلس ائمہ مساجد گل شیر عطاری نے سابقہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیااور
12 مدنی کاموں پر کلام کیا۔ نگران مجلس نے مساجد کو خود کفیل کرنے اور ہر مسجد میں
12 اسلامی بھائیوں کو 12 مدنی کاموں پر تقررکرنے کے حوالے سے اہداف دیئے۔ مدنی
مشورے میں ہر امام صاحب کو 12 مدنی کام کورس کروانے کا ذہن دیا بھی گیا۔
دعوت اسلامی کی مجلس وکلاء کے تحت پریزنٹ بار
ملتان کے چیمبر میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں پریزنٹ بار ، وائس پریزنٹ،
ممبرپنجاب بار کونسل، ایڈوکیٹ سپریم کورٹ اور دیگر وکلاء نے شرکت کی۔ ذمہ دار
اسلامی بھائی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور 16 اگست 2020ء کو ہونے والے نگران شوریٰ
مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کے بیان کی دعوت
دی۔ (رپورٹ: عبدالواحد عطاری،
نگران مجلس وکلاء)
Collective performance of Islamic sisters regarding weekly booklet (UK
region)
Ameer-e-Ahl-e-Sunnat
دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ motivates the attendees of weekly Madani
Muzakarah to read any one booklet. He دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ also makes Du’a
for those reading and listening to the booklet. Performance of the fortunate
readers and listeners is also presented to Ameer-e-Ahl-e-Sunnat دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ.
Last week,
Ameer-e-Ahl-e-Sunnat دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ motivated the
attendees to read or listen to the booklet, ‘The Blessed Soil of Madinah’. So,
in this connection, from UK’s Manchester region 2126, London region 1760,
Bradford region 3381, Birmingham region 3272, Scotland region 270 and Ireland
53 Islamic sisters have had the privilege of reading or listening to the
booklet. Overall, 10952 Islamic sisters
have had the privilege of reading or listening to the booklet ‘The Blessed Soil
of Madinah’.
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام 11 اگست 2020ء کو امریکہ کے
شہر ہیوسٹن(Houston) میں بذریعہ اسکائپ
سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 50 مقامی اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مبلغۂ دعوت اسلامی نے”حضرت موسیٰ علیہ
السَّلام کے معجزات و کمالات اور
فرعونیوں کے عذابات“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو آئندہ ہفتے دعائے شفا ء اجتماع میں شرکت کرنے اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ
رہنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام 11 اگست 2020ء کو امریکہ کے
شہر ڈیلس(Dallas) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرےاجتماع
کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 34 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ دعوت
اسلامی نے”دل کی سختی“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو ہر ہفتے اجتماع میں شرکت
کرنے اور مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی
ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام امریکہ نیو یارک میں چارمختلف مقامات کونی آئی لینڈ، نیو جرسی، برائٹن بیچ، بینسن ہرسٹ(Coney Island ,Benson Hurst ,New Jersey, Brighton Beach) میں بذریعہ اسکائپ
دعائے شفاء اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں کم و بیش 122 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے ”بیماری پر صبر کے
فضائل“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو روحانی
علاج بتائے نیزہفتہ وار رسالہ پڑھنے، مدنی انعامات کا رسالہ پُر کرنے اور گھر درس
دینے کا ذہن دیا۔
امریکہ کے شہر نیٹوماس، ویسٹ سیکرامنٹواورایلک گرو میں سنتوں بھرےاجتماعات کا انعقاد
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں امریکہ کے شہر نیٹوماس (Natomas)، ویسٹ سیکرامنٹو(West Sacramento)اورایلک گرو (Elk Grove) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرےاجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں کم و بیش 39 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے”جلد بازی کے نقصانات“
کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو نماز کی اہمیت کے
حوالے سے نکات فراہم کئے نیزاجتماعات میں پابندی سے شرکت کرنے اورہفتہ وار رسالہ
پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی۔