
دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت مدنی
مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس رابطہ بالعلماء
لاہور ریجن کے ذمہ داران نے شرکت کی۔نگران مجلس رابطہ بالعلماء پاکستان محمد افضل عطاری مدنی نے سابقہ کارکردگی کا
جائزہ لیا اور ذمہ داران کو نئے اہداف دیئے۔

پچھلے دنوں خانوادہ فرید حضرت خواجہ غلام فرید
آف کوٹ مٹھن کی زوجہ کا انتقال ہوگیا تھا۔
اسی سلسلے میں مجلس رابطہ بالعلماء رکن زون نے
دیگر ذمہ داران کے ہمراہ ان کی رہائش گاہ جاکر ان سے ملاقات کی اور والدہ کے
انتقال پر تعزیت کی ۔ ذمہ داران نےمرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور
دعائیں کیں۔

شاہ جمال مظفرگڑھ کے جامعہ غوثیہ فیض القرآن میں
درس نظامی کے آغاز میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں آستانہ عالیہ پیر
بارو شریف کے سجادہ نشین محمد حسن الحسنی باروی صاحب اور دیگر سیاسی، سماجی
اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر مجلس رابطہ بالعلماء ملتان ریجن کے
رکن نے تقریب میں آنے والی شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور دعوت اسلامی کی دینی خدمات
کے بارے میں تعارف پیش کیا۔
اسی طرح مجلس رابطہ بالعلماءملتان ریجن کے رکن
نے محلہ شاہی میں موجود جامعہ جمالیہ منور العلوم میں حاضری دی جہاں انہوں نے
جامعہ کے مہتمم مولانا منور علیم قریشی صاحب، مولاناعبد الغنی قریشی صاحب اور مولانا عبد المناف قریشی صاحب سے ملاقات کی۔
رکن ریجن نے انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ کے حوالے تفصیلی بریفنگ دی جس پر علمائے
کرام نے اپنے اچھے اچھے تاثرات کا اظہار کیا۔
بعد ازاں رکن ریجن ملتان نے مظفر گڑھ میں حضرت
غوث حمزہ رحمۃ
اللہ علیہ کےمزار شریف پر حاضری دی
اور مزار شریف کے گدی نشین، خدمت گزاراور محکمہ اوقاف کے منیجر سید امجد سے ملاقات
کی۔ دوران ملاقات عرس کے موقع پر مدنی کاموں اور اصلاح معاشرہ پر گفتگو ہوئی۔

دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء ملتان ریجن
کے رکن نے جامعہ اسلامیہ محمدیہ مصباح القرآن شاہ جمال مظفر گڑھ کے مہتمم مفتی
محمد صفدر سعیدی عطاری صاحب سے ملاقات کی۔ رکن ریجن نے انہیں دعوت اسلامی کے مدنی
کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا۔

دعوت اسلامی کی مجلس قافلہ کے زیر اہتمام لاہور ریجن مرید کے کابینہ میں مدنی حلقہ ہواجس میں ریجن
ذمہ دار محمد آصف عطاری، مجلس دارالسنہ کے آفس ذمہ دار عظیم عطاری اور مجلس قافلہ 12 ماہ کے ذمہ دار سمیت دیگر ذمہ
داران نے شرکت کی۔ ریجن ذمہ دار محمد شہباز عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور لاک
ڈاؤن ختم ہونے کے بعد مدنی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا۔ ریجن ذمہ دار نے جن علاقوں
کی سمتیں ابھی تک سوفٹ ویئرمیں انٹر نہیں ہے اس کو مکمل کرنے کے حوالے سے اہداف
دیئے۔

دعوت اسلامی کی مجلس قافلہ کے زیر اہتمام جوہر
ٹاؤن لاہور کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں قائم درجہ دورۃ الحدیث شریف میں مدنی
حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں ریجن ذمہ دار عاطف عطاری مدنی، ریجن ذمہ دار محمد آصف
عطاری، مجلس قافلہ 12 ماہ جنید عطاری مدنی اور جامعۃ المدینہ کے اساتذہ کرام اور
طلبہ نے شرکت کی۔ ریجن ذمہ دار محمد شہباز عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
طلباء کو آئندہ سال 12 ماہ کے قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ 12 ماہ میں
سفر کا شیڈول بھی بیان کیا۔ (رپورٹ:
محمد آصف عطاری، لاہور ریجن ذمہ دار مجلس قافلہ)

دعوت اسلامی کی مجلس قافلہ کے تحت وزیر آباد کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن ذمہ دار
محمد آصف عطاری، مجلس قافلہ 12 ماہ کے زون ذمہ دار فضل الرحمن عطاری اور ڈویژن قافلہ
ذمہ داران نے شرکت کی۔ ریجن ذمہ دار محمد شہباز عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور
مدنی کاموں کا جائزہ لیا۔ ریجن ذمہ دار نے علاقائی دورہ کی کارکردگی کو مضبوط
کرنےاور نیت ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرکے نیتیں ایڈ کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد آصف عطاری، لاہور ریجن ذمہ دار
مجلس قافلہ)

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام وزیر آباد کابینہ
گوجرانوالہ زون میں علاقائی دورہ کا سلسلہ ہوا جس میں ریجن ذمہ دار محمد شہباز
عطاری، ریجن ذمہ محمد آصف عطاری اور مجلس قافلہ 12 ماہ کے زون ذمہ دار فضل الرحمن
عطاری نے شرکت کی۔ ذمہ داران نے مقامی افراد کو نیکی کی دعوت پیش کی اور نمازوں کی
پابندی کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ:
محمد آصف عطاری، لاہور ریجن ذمہ دار مجلس قافلہ)
فیضانِ مدینہ ملتان کے امام صاحب محمد شہباز مدنی روڈ حادثے میں انتقال کرگئے

فیضانِ مدینہ ملتان میں گزشتہ ساڑھے چھ سال سے امامت کے فرائض انجام دینے والے جواں سال امام صاحب محمد شہباز عطاری مدنی روڈ ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی ہوکر 13 اگست بروز جمعرات انتقال کرگئے۔اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن۔ ذرائع کے مطابق مرحوم شاہ جمال سے آتے ہوئے علی والا چوک ملتان شریف کے قریب حادثے کا شکار ہوئے۔
مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں کوٹ چھٹہ
جھوک اترا روڈ پیر محمد غوری بستی خلیل
آباد ناڑی دھمرایہ میں ادا کی گئی۔ ایک ذمہ دار اسلامی بھائی نے مجلس شب وروز کو بتایا کہ مرحوم کی وصیت تھی کہ
ان کی نماز جنازہ جامعۃ المدینہ ملتان کے استاد صاحب مولانا ایاز مدنی پڑھائیں
اور اسی وصیت کے مطابق مولانا ایاز مدنی صاحب نے مرحوم کی نمازِ جنازہ پڑھائی۔ نمازِ جنازہ
میں نگرانِ کابینہ ملتان، نگرانِ کابینہ ڈیرہ غازی خان، نگرانِ کابینہ کوٹ چھٹہ سمیت دیگر
عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

دعوت اسلامی کی مجلس
مدنی انعامات کے زیر اہتمام گوادر زون میں تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں مدنی
انعامات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران مجلس مدنی انعامات حاجی محمد سہیل عطاری
مدنی نے شر کا کی تربیت کی اور مدرسۃ المدینہ بالغان میں پڑھنے والے اسلامی
بھائیوں کو مدنی انعامات کا عامل بنانے پر مدنی پھول دیئے۔ (رپورٹ: حاجی محمد سہیل عطاری، نگران مجلس مدنی انعامات)

دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے
تحت 13اگست 2020ء کو ملتان ریجن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ آن لائن
کی برانچ اشاعت الاسلام کے عملے نے شرکت کی۔ رکن مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن غلام
عباس عطاری مدنی شرکا کی 12 مدنی کام اور گھریلو صدقہ بکس کے حوالے سے ذہن سازی
کی۔ مدنی مشورے میں آئندہ کے اہداف بھی طے کئے گئے۔
مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں اسلام آباد ریجن کے ذمہ
داران کا مدنی مشورہ

15 اگست 2020ء کو مجلس
معاونت برائے اسلامی بہنیں اسلام آباد ریجن کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے شرکا کی تربیت کی اور شعبے
کے مدنی کاموں کے حوالے سے رہنمائی کی۔