
دعوت اسلامی
کے زیراہتمام 15 اگست 2020ء کو یوکے میں مختلف مقامات لیٹن ، ہنسلو ، نیوکاسل ،
گلاسگو گوون ہل، ایڈنبرگ میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 113 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ
دعوتِ اسلامی نے ”بیماری پر صبر کے فضائل “پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں
کو بیماریوں اور مصیبتوں پر صبر کے فضائل اور روحانی علاج پیش کئے ، آخر میں بیماروں،
پریشان حالوں اور مصیبت زدوں کے لئے اجتماعی دعا کی گئی۔
اجمیر ریجن سوراشٹر زون کی کابینہ و ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کامدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 12اگست 2020ء کو ہند نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں اجمیر ریجن سوراشٹر زون کی کابینہ و ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ہند نگران اسلامی بہن نے کابینہ و ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے مکمل شیڈول
جمع کروانے کی ترغیب دلائی اور شیڈول کے مطابق کام کرنے کا ذہن دیا جن ڈویژن پر
تقرر نہیں ہے ان پر تقرری مکمل کرنے کا
ذہن دیا ۔

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 11اگست
2020ءکو پاکستان کےشہر لاہور میں بذریعہ
کال مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن ذمہ
دار اسلامی بہن اور ریجن
مشاورت کی تمام ذمہ دار اور زون ذمہ دارا سلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشور ے میں مختلف مدنی کاموں کے اہداف دیتے ہوئے شریک اسلامی بہنوں کو مدنی کاموں میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام 12اگست
2020ءکو پاکستان کےشہر لاہور کی ڈویژن
جنوبی لاہور میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں مقامی اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
کراچی ریجن کی
مجلس کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرا بیان کیا اورتربیتی اجتماع میں’’ غسل میت ‘‘ کے طریقے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کفن دفن
کے بارے میں معلومات فراہم کیں نیز اسلامی
بہنوں کو مفتشہ ٹیسٹ دینے اور مدنی کاموں
میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 12اگست 2020ءکو
پاکستان کےشہر حیدر آباد میں کفن دفن تربیتی
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کراچی ریجن کی مجلس کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے بیان کرتے ہوئے ’’غسل کفن پہنانے
کا طریقہ ‘‘ اور اس کے دیگر مدنی پھول، ’’مستعمل پانی اور اس کا اسراف ‘‘ کے مدنی
پھولوں پر روشنی ڈالتے ہوئے اسلامی بہنوں کی تربیت فرمائی اور انھوں نے ٹیسٹ کی نیت
کا بھی اظہار کیا۔
فیصل آباد ریجن سرگودھا زون تمام کابینہ نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 13اگست 2020ء پاکستان نگران اسلامی بہن نے بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ کیا جس
میں سرگودھا زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے محاسبے کے مدنی پھول بیان کئے
۔ ذمہ داراسلامی بہنوں کو ہر ماہ مقررہ تاریخ تک ماہانہ اجلاس لینے، کارکردگی فارمز کے مطابق ماہانہ کارکردگی بروقت جمع کروانے، کارکردگی شیڈول بروقت اپنی ذمہ دار کو جمع کروانےاور ماتحت سے وصول کر کے
چیک کرنے کا ذہن دیا گیا، نئی جگہوں پر
مدنی کام شروع کرنے نیز زون و کابینہ مشاورت کی تقرریاں مکمل کرنے کے
اہداف بھی دیئے۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 13اگست بروز جمعرات پاکستان نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں لیہ زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے محاسبے کے مدنی پھول بیان کئے
۔ ذمہ داراسلامی بہنوں کو ہر ماہ مقررہ تاریخ تک ماہانہ اجلاس لینے، کارکردگی فارمز
کے مطابق ماہانہ کارکردگی بروقت جمع کروانے، کارکردگی شیڈول بروقت اپنی ذمہ دار کو جمع کروانےاور ماتحت سے وصول کر کے
چیک کرنے کا ذہن دیا گیا، نئی جگہوں پر
مدنی کام شروع کرنے نیز زون و کابینہ مشاورت کی تقرریاں مکمل کرنے کے
اہداف بھی دیئے ۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 12اگست2020ء پاکستان نگران اسلامی بہن نے راولپنڈی کینٹ کابینہ
کے ذیلی حلقے محمدی کالونی میں دعائے شفاء
اجتماع میں’’ بیماری پر صبر کے فضائل ‘‘کے موضوع پر بیان کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 13اگست2020 ء کو فیصل آباد کے علاقےچک چارمیں علاقہ نگران اسلامی بہن کی سنت نکاح کے سلسلے میں محفل نعت
کا انعقاد ہواجس میں نگران زون اور مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگران زون اسلامی بہن نے محفل نعت میں شریک اسلامی بہنوں میں مدنی انعامات کی اہمیت پر بیان کرتے
ہوئے نیکی کی دعوت پیش کی اور دعائے خیر کا سلسلہ رہا۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے
بلاک 4 میں دعائےشفا اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
ساؤدرن افریقہ
ریجن نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو بیماریوں پر صبر کرنے اور عبادتوں میں دِل لگانے کے حوالے سے نکات فراہم
کئے ۔ اجتماع کے اختتام پر مریضوں کےلئے
خصوصی دعائیں مانگیں گئی۔

امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہر ہفتے کسی ایک
رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور مطالعہ کرنے والوں کو اپنی دعا وں
سے بھی نوازتے ہیں۔
اس ہفتے کا رسالہ ”
محرم کے فضائل “ ہے۔ رسالے کا
مطالعہ کرنے یا سننے والوں کو امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنی
دعاوں سے بھی نوازا ہے۔ دعائے عطار کے حقدار بننے کے لئے اس رسالے کا ضرور مطالعہ
کیجئے۔
دعائے عطار
یااللہ پاک! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ” محرم کے فضائل “کے پڑھ یا سُن لے اس کی
کربلاوالوں کے طفیل آفتوں اور بلاؤں سے حفاظت فرما اور اس کو بے حساب بخش دے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ
النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ رسالہ دعوتِ
اسلامی کی ویب سائٹ سے بالکل مفت ڈاون لوڈ کیجئے:
رسالہ آڈیو میں
سننے کے لئے کلک کریں:

احادیث و اقوال، سنتیں،آداب اور
دعائیں وغیرہ کے163 مدنی پھولوں پرمشتمل
شیخ
طریقت، امیراہل سنت علامہ محمدالیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا رسالہ
اِس رسالے کی چندخصوصیات:
٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے
تقاضوں کے پیشِ نظر جدیدکمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے
معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation
Marks) کا اہتمام ٭اُردو،عربی اور فارسی عبارتوں کو
مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا
اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار
رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی شمولیت ٭آیات
کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض
پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا
اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات،فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ َغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے
پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ
40صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2011سے لیکر اب تک اردو زبان کے9مختلف ایڈیشنز میں2 لاکھ35ہزار سے زائد
جبکہ دیگر12زبانوں میں8ہزارسے زائد شائع ہوچکا ہے
مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے17روپے ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔
اس رسالے کی PDF
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کیا جاسکتا ہے۔