فیصل آباد میں ریجن سطح کی ذمہ دار اسلامی
بہن کا ڈویژن خانوآنہ میں علاقائی دورے میں شرکت
اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ زیر اہتمام 15اگست2020ء ء ءکوخانوآنہ ڈویژن میں علاقائی دورہ کا سلسلہ ہوا جس میں ریجن سطح کی ذمہ دار اسلامی
بہن سمیت متعدد مقامی اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
میں ریجن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے دیگر اسلامی بہنوں کے ہمراہ گھر گھرجا کر نیکی کی دعوت پیش کی اور اسلامی بہنوں کو دعائے
شفاء اجتماع میں شرکت کا ذہن دیا۔
زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن کا اسسٹنٹ ایجوکیشن
آفیسر اور دیگر اسکولز کی ٹیچرز سےبذریعہ کال رابطہ
اسلامی بہنوں کی
مجلسِ شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام 15 اگست 2020ء
کو جڑانوالہ زون کی کھڑیانوالہ ڈویژن میں زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نےاسسٹنٹ ایجوکیشن
آفیسر،ساہیانوالہ کے گورنمنٹ ایلیمنٹری ا سکول کی ٹیچر، جھمرہ کے گورنمنٹ گرلز پرائمری
اسکول کی ہیڈ ٹیچراور کنن سیان گورنمنٹ ایلیمنٹری اسکول کی پرنسل سے بذریعہ کال
رابطہ کیا اور انہیں 23 اگست 2020ء کو مدنی
چینل پر ہونے والے’’ ٹیچر اجتماع‘‘ کو دیکھنے کی دعوت دی ۔
اسلام اپنے ماننے والوں کو کَسْبِ حلال کی ترغیب دیتا اور
رزقِ حلال کے لئے ان کی جِدّو جہد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ بزرگانِ دین نے بھی کوئی نہ کوئی حلال ذریعۂ روزگار اپنایا،
ان ہی بزرگوں میں سے ایک خلیفۂ دُوُم، امیرُالمؤمنین
حضرت سیّدنا عمر فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ بھی ہیں۔
ذریعۂ مَعاش: آپ کی آمدنی کے ذرائع میں
زمینیں بَٹائی پر دینے (یعنی مزارعت)([1]) کا ذِکر بھی ملتا ہے، چنانچہ
بخاری شریف میں ہےکہ آپ نے لوگوں سے اس بات پر مزارعت (یعنی زمین بٹائی پر دینے) کا معاملہ طے کیاکہ اگر
آپ اپنی طرف سے بیج لائیں تو آپ کیلئے نصف پیداوار ہوگی اور اگر وہ بیج لائیں تو
ان کیلئے اتنی اتنی پیداوار ہوگی۔(بخاری، 2/87، حدیث:2327)
نیزآپ کا ایک ذریعۂ معاش چمڑے کا کام بھی تھا،چنانچہ فقہِ
حنفی کی کتاب ”اختیار شرح مختار“ میں ہے:عُمَرُ يَعْمَلُ فِي الْاَدِيْم یعنی حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ چمڑے کا کام کیا کرتے
تھے۔ (الاختیار
لتعلیل المختار، جز4، 2/182) نیز بچپن میں اپنے والد کے اونٹ چَرایا کرتے تھے اور جب
کچھ بڑے ہوئے تو والد کے اونٹوں کے ساتھ ساتھ قبیلۂ بنی مخزوم کے اونٹ بھی چَرایا
کرتے تھے۔ ایک مرتبہ جب اپنے اونٹوں کی چراگاہ کے مقام سے گزرے تو فرمایا:میں اسی وادی میں اپنے باپ کے اونٹ چَرایا کرتا تھا۔(الاستیعاب، 3/243،فیضانِ
فاروقِ اعظم،1/66)
فاروقِ اعظم کے تجارتی سفر: آپ
کے تجارتی اَسفار کا ذِکر معتبر کتبِ سِیَر
و تاریخ میں نہ ہونے کے برابر ہے، علّامہ بَلاذُری نے ”اَنْسَابُ الْاَشْرَاف“ میں ملکِ
شام کی طرف جانے والے آپ کے فقط ایک تجارتی قافلے کا
ذکر کیا ہے۔(انساب
الاشراف،10/315)
کَسْب کی ترغیب پر مشتمل فرامینِ
فاروقِ اعظم: ⧭ہُنر سیکھو کیونکہ
عنقریب تم کو ہُنر کی ضَرورت پیش آئے گی۔ (موسوعۃ ابن ابی
الدنیا،اصلاح المال،7/473) ⧭ایسا ذریعۂ مَعاش جس میں قدرے گھٹیا پَن ہو وہ لوگوں سے
سوال کرنے سے بہتر ہے۔(موسوعۃ ابن ابی الدنیا، اصلاح المال،7/475) ⧭اگر یہ بیوع (خرید و
فروخت) نہ ہوں تو تم لوگوں کے محتاج ہوجاؤ۔(مصنف ابن
ابی شیبہ، 5/258، رقم:2) ⧭اے گروہِ قُرّاء!
اپنے سر اونچے رکھو، راستہ واضح ہے، بھلائی کے کاموں میں سبقت کرو اور مسلمانوں کے
محتاج ہو کر ان پر بوجھ نہ بنو۔(التبيان فی اٰداب حملۃ القراٰن، ص54) ⧭تم میں سے کوئی رِزق کی تلاش چھوڑکریہ نہ کہتا پھرے کہ ”اے اللہ! مجھے رِزق
عطا فرما۔“ کیونکہ تم جانتے ہو کہ آسمان سے سونے چاندی کی بارِش نہیں ہوتی۔(احیاء
العلوم، 2/80) ⧭مجھے
کوئی نوجوان پسند آتا ہے تو میں پوچھتا ہوں:یہ کوئی کام کرتا ہے؟اگر لوگوں کی طرف
سے جواب ملتا کہ ”نہیں“ تو وہ میری نظروں سے گر جاتا ہے۔(المجالسۃ و
جواہر العلم، 3/113، رقم: 3028) ⧭جو شخص کسی
چیز کی تین مرتبہ تجارت کرے پھر بھی اسے
نفع نہ ہوتو اسے کسی دوسرے کام میں مشغول ہوجانا چاہئے۔(مصنف ابن ابی شیبہ، 5/393، رقم:1)
اللہ پاک ہمیں اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ حلال روزی کمانے کی
توفیق عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم
تنگدستی اورفوتگی وغیرہ کے سبب
بَکے جانے والےکُفریہ کلمات کی مثالوں پرمشتمل
شیخ
طریقت، امیراہل سنت علامہ محمدالیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا رسالہ
اِس رسالے کی چندخصوصیات:
٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے
تقاضوں کے پیشِ نظر جدیدکمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے
معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation
Marks) کا اہتمام ٭اُردو،عربی اور فارسی عبارتوں کو
مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا
اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار
رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی شمولیت ٭آیات
کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض
پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا
اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات،فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ َغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے
پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ
05صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2012سے لیکر اب تک اردو زبان کے11مختلف ایڈیشنز میں2 لاکھ سے زائد
جبکہ دیگر8زبانوں میں36ہزارسے زائد شائع ہوچکا ہے
مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے14روپے ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔
اس رسالے کی PDF
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کیا جاسکتا ہے۔
شیخِ طریقت امیرِ اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر
مختلف مدنی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا ملک و بیرون ملک میں جاری ان تحریکوں
کی کارکردگی ملاحظہ کیجئے:
56ہزار826اسلامی بہنوں نے روزانہ محاسبہ کیا ۔
20 ہزار 597اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھا۔
21 ہزار 847 اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھایا ۔
51 ہزار 794 اسلامی بہنوں نے گھر درس دئیے۔
34 ہزار 55 اسلامی بہنوں نے 1200درودپاک پڑھے۔
53 ہزار 368 اسلامی بہنوں نے 313درود پاک پڑھے۔
58 ہزار 822 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ مطالعہ کیا۔
11 ہزار 958 اسلامی بہنوں نے نفل روزوں کی نیتیں کیں۔
6 ہزار 673 اسلامی بہنوں نے نفل روزے رکھے۔
اگر کوئی اسلامی بہن اس تحریک میں شامل ہونا
چاہیں تو اس میل آئی ڈی پر رابطہ کریں
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 15 اگست 2020ء ساؤدرن افریقہ
اور ڈھاکہ ریجن نگران اسلامی بہن کا مدنی مشورہ جس میں سید پور اور ملاوی بلائنر کی زون اور ڈویژن
نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ساؤدرن افریقہ اور ڈھاکہ ریجن نگران اسلامی بہن محرم الحرام کے نکات سمجھاتے ہوئے 3دن اجتماعِ ذکر ِشہادت میں اسلامی بہنوں کو
شرکت کروانے کی ترغیب دلائی ۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 11اگست 2020ء کو عالمی مجلس مشاورت کی رکن و ساؤتھ افریقہ ریجن
کی نگران نے مدنی مشورہ لیا جس میں تمام کابینہ ذمہ دار اسلامی
بہنوں کے نے شرکت کی۔
عالمی مجلس مشاورت کی رکن و ساؤتھ افریقہ ریجن کی نگران
نے مدنی کاموں بڑھانے کے مدنی پھول دئیے اور اسلامی
بہنوں کو ہفتہ وار رسالہ کارکردگی کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 14 اگست2020ء نگران عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نےبذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ لیا جس میں مجلسِ اجارہ ذمہ دار اور دارالسنّہ للبنات ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگران عالمی
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں
اجیروں کو بروقت اجارہ ملنے اور اس سلسلے میں آنے والی رکاوٹوں کو دور کرنے پر
بات چیت ہوئی۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام14اگست 2020ء کوممبئی ریجن کے
ناگپور زون کی چندرپور کابینہ میں دعائے شفا اجتماع ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
زون نگران اسلامی بہن نے بیماری پر صبر کرنے کے متعلق بیان
کرتے ہوئے بیمار و پریشان اسلامی بہنوں کو
صبر کی ترغیب دلائی اور اجتماع کے آخر میں اورادو تعویذاتِ عطاریہ کا بستہ لگا
جہاں سے کثیر اسلامی بہنوں نے اوراد حاصل کیے۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 14اگست 2020ء کوممبئی ریجن ،واشی
کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ
لیا جس میں ذیلی تا ڈویژن نگران اور کابینہ
شعبہ جات ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان نگران اسلامی بہن کازون و کابینہ
نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 14اگست2020ء پاکستان نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ کیا جس میں سیالکوٹ زون اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
پاکستان نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو محاسبے کے مدنی پھول
بیان کرتے ہوئے ذمہ داراسلامی بہنوں کو ہر
ماہ مقررہ تاریخ تک ماہانہ اجلاس لینے،
کارکردگی فارمز کے مطابق ماہانہ کارکردگی بروقت جمع کروانے، کارکردگی شیڈول بروقت اپنی ذمہ دار کو جمع کروانے اور ماتحت سے وصول کر کے
چیک کرنے، غیر فعال ذمہ داران کو فعال
بنانے، مدنی کاموں میں پائی جانے والی کمزوریوں کو دور کرنے اور زون و
کابینہ نگران اسلامی بہن کو سفر شیڈول بنانے کا ذہن دیا ۔
آج ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع
میں قاری سلیم عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے
دعوتِ اسلامی کراچی(اسٹاف رپورٹر) دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ہر جمعرات کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا جاتا ہے۔
20اگست 2020ء بروز جمعرات رات 9:30 بجے مدنی چینل
پر ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا جس میں رکن شوریٰ قاری سلیم
عطاری ”شان فاروق اعظم رضی اللہ عنہ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
واضح رہے! پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر جمعرات
کو دعوت ِاسلامی کے زیر اہتمام ہفتہ وار اجتماعات کا سلسلہ ہوتاہے جن میں شرکت
کرنے والے عاشقان رسول تلاوت، نعت، بیانات اور رقت انگیز دعاؤں سے فیض یاب ہوتے ہیں
لیکن موجودہ ملکی صورت حال کے باعث یہ اجتماعات گیدرنگ کی صورت میں منعقد نہیں
ہورہے، فقط مدنی چینل پر سنتوں بھرا بیان نشر کیا جاتا ہے جسے عاشقانِ رسول گھر بیٹھے
دیکھنے اور سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔