دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 14 اگست 2020ء کو
مدنی مرکز فیضان مدینہ شیخوپورہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شیخوپورہ کابینہ کے
تمام ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران جنوبی لاہور زون حاجی عبد الرشید عطاری نے ذمہ
داران کو جدول بناکر اس کے مطابق مدنی کام کرنے کی ترغیب دلائی۔ نگران زون نے 12
مدنی کاموں کاجائزہ لیااور اس میں ترقی کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔ مدنی مشورے
میں ہفتہ وار رسالے کی کارکردگی اور درخت لگاؤ مہم کو تیز کرنے پر گفتگو کی گئی۔ (رپورٹ: محمد ساجد عطاری، مجلس کارکردگی
شیخوپورہ)
دعوت اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر
ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس مدنی عطیات بکس جنوبی زون کے ذمہ داران
نے شرکت کی۔ نگران جنوبی لاہور زون حاجی عبد الرشید عطاری نے مدنی عطیات بکس
بڑھانے اوربکس سے بروقت رقم نکالنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔ نگران زون نے انہیں مارکیٹوں
میں مدنی حلقہ لگانے، مدرسۃ المدینہ بالغان لگانے اور درس و بیان کا سلسلہ شروع
کرنے کا ذہن دیا۔ مشورے کے بعد نگران زون نے اچھی کارکردگی پر ذمہ داران کی حوصلہ
افزائی کی اور تحائف بھی دیئے۔ (رپورٹ:
محمد ساجد عطاری، مجلس کارکردگی شیخوپورہ)
ننکانہ کابینہ میں مدرسۃ المدینہ وجامعۃ المدینہ للبنین کی تعمیرات کا آغاز
دعوت اسلامی کے تحت فاروق آباد ننکانہ کابینہ
میں مدرسۃ المدینہ وجامعۃ المدینہ للبنین
کی تعمیرات کا سلسلہ شروع ہونے جارہا ہے۔ اس موقع پر نگران زون حاجی عبد الرشید
عطاری نے اینٹ رکھ کر تعمیرات کا آغاز کیا گیا اور دعائے خیر کی۔ (رپورٹ: محمد ساجد عطاری، مجلس کارکردگی
شیخوپورہ)
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ مانانوالہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں فاروق آباد ننکانہ کابینہ کے تمام ذمہ داران اور دیگر
عاشقان رسول نے شرکت کی۔ نگران زون حاجی
عبد الرشید عطاری نے علاقے میں مدنی کاموں
کو بڑھانےکے حوالے سے مدنی پھول دیئےجس میں شرکا نے بھر پور نیتوں کا اظہار کیا۔ نگران زون
نے اچھی کارکردگی پر ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کی اور تحائف بھی دیئے۔ (رپورٹ: محمد ساجد عطاری، مجلس کارکردگی
شیخوپورہ)
دعوت اسلامی کی مجلس اسپیشل افراد کے اسلامی
بھائیوں نے 14 اگست 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں یوم آزادی منایا۔ اس موقع پر ریسکیو 1122 ملتان کے ہیڈ ڈاکٹر کلیم
اور ان کی ٹیم موجود تھی۔ ڈاکٹر کلیم نے اسپیشل افراد میں دعوت اسلامی کی خدمات کو
سراہا جبکہ اسپیشل افراد کے ذمہ آصف عطاری مدنی نے انہیں دعوت اسلامی کے تحت
ہونے والے مزیدمدنی کاموں کی بریفنگ دی۔ جشن آزادی کے سلسلے میں فیضان مدینہ ملتان
میں پاکستانی پرچم کو سلامی دی گئی اورشجر
کاری بھی کی گئی۔
دعوت اسلامی کی مجلس اسپیشل افراد کے تحت 14
اگست 2020ء کو یوم آزادی کے موقع پر مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں اسپیشل افراد
نے شرکت کی۔ نگران سمندری کابینہ نوید عطاری مدنی
نے سنتوں بھرا بیان کیا جبکہ ریجن ذمہ دار فیصل آباد سلطان عطاری نے ہونے
والے بیان کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی۔
دعوت اسلامی کے تحت 14 اگست 2020ء کو گوجرانوالہ
زون حافظ آباد کابینہ میں عیدملن اجتماع ہوا جس میں نگران کابینہ، اراکین کابینہ،
علاقائی نگران، کھالیں جمع کروانے والے اسلامی بھائی، جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ
المدینہ کے ناظمین، مجلس اجتماعی قربانی اور کھال گودام کے اسلامی بھائیوں نے شرکت
کی۔ نگران گوجرانوالہ زون عبد الوہاب عطاری نے علاقہ اور ڈویژن کی ماہانہ کارکردگی
کا تقابلی جائزہ لیااور مدنی کاموں کی دھومیں مچانے کی ترغیب دلائی۔ نگران زون نے
کھالوں کی نمایاں کارکردگی پر اسلامی بھائیوں کو تحائف بھی پیش کئے۔
دعوت اسلامی کی مجلس کفن
دفن کے زیر اہتمام14 اگست 2020ء کو کراچی ریجن میں مدنی حلقہ ہوا جس میں
کابینہ اور ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔ رکن مجلس کفن دفن نے شرکا کو 1200 درخت
لگانے کی نیت کروائی اور اس حوالے سے کابینہ اور ڈویژن ذمہ داران کو اہداف بھی
دیئے۔ (رپورٹ: عزیر عطاری، رکن
مجلس کفن دفن )
مدرسۃ المدینہ بالغان کے زیر اہتمام پرانا کاہنہ میں مدنی
حلقے کا سلسلہ
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ
بالغان کے زیر اہتمام پرانا کاہنہ لاہور میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں مدرسۃ
المدینہ بالغان میں پڑھنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ رکن کابینہ نے نمازوں
کی پابندی کرنے، سنت کے مطابق زندگی
گزارنےاور اچھے اچھے عمل کرنے کا ذہن دیا۔ رکن کابینہ نے انہیں اپنے گھروں میں
والدین کو قرآن پاک پڑھانے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: قاری منظور احمد عطاری، معلم مدرسۃ المدینہ بالغان پرانا کاہنہ)
On 11th August, 2020, a Sunnah-inspired
Ijtima was held under Dawat-e-Islami via Skype in Houston, USA, in which
approximately 50 local Islamic sisters participated.
A Muballigha of Dawat-e-Islami delivered a
Bayan on the topic, ‘Miracles and Wonders of Sayyiduna Musa علیہ السَّلام and Punishments for the Followers of Fir’aun’.
She also motivated the Islamic sisters participating in the Ijtima to attend
the Dua-e-Shifa Ijtima next week and to remain associated with the Madani
environment of Dawat-e-Islami.
دعوت اسلامی کی مجلس مزارات اولیاء کے ذمہ داران
نے حضرت سخی سلطان حق باہو رحمۃ اللہ علیہ اور آپ کے والدین کے مزار شریف پر
حاضری دی۔ اس موقع پر ایصال ثواب کے لئے
فاتحہ خوانی کی گئی۔ حاضری کے بعد اسلامی بھائیوں نے اوقاف کے ذمہ داران سے ملاقات کی اور عرس کے حوالے سے مشاورت بھی کی۔
On 11th August, 2020, a Sunnah-inspired
Ijtima was held under Dawat-e-Islami via Skype in Dallas, USA, in which
approximately 34 local Islamic sisters participated.
A Muballigha of Dawat-e-Islami delivered a
Bayan on the hardening of the heart and motivated the Islamic sisters participating
in the Ijtima to attend the Ijtima every week and to remain associated with the
Madani environment.