دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام  17 اگست 2020ء کو یوکے لندن کے شہر ٹوٹنگ(Tooting) میں بذریعہ اسکائپ ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں پانچ اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس مدنی حلقے میں فقہ سکھانے کا سلسلہ ہوا نیز نیکی کی دعوت عام کرنے، دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے متعلق نکات فراہم کئے گئے۔ اجتماعی دعا کے مدنی پھول پر ترغیبی بیان کیا گیااور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 17اگست 2020ء کو یوکے کے علاقے لنکشائر( Lancashire) میں بذریعہ اسکائپ کفن دفن تربیتی اجتماع ہوا جس میں 19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن سطح کی کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کو غسل و کفن دینے کے حوالے سے معلومات فراہم کیں۔اس موقع پرپانچ اسلامی بہنوں نے کفن دفن ٹیسٹ دینے کی نیت کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام15 اگست 2020ء کو یوکے کے شہر لیسٹر(Leicester)اور نارتھ برمنگھم(North Birmingham) میں مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغا تِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے اور مدنی انعامات کا رسالہ جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام  17 اگست 2020ء سے مانچسٹر ریجن لنکشائر(Lancashire) کابینہ میں ”طہارت کورس“ کا سلسلہ جاری ہے جس میں 24 اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔

اس کورس میں وضو، غسل اور تیمم کا طریقہ اور مزید شرعی مسائل سکھائے جا رہے ہیں۔ اس کورس کی مدت 5 دن جبکہ دورانیہ 1 گھنٹہ ہے۔ 


دعوت اسلامی کے زیراہتمام 16 اگست 2020ء کو یوکے برمنگھم ریجن میں مختلف مقامات نارتھ،ساؤتھ،ایسٹ برمنگھم، والسال،بلیک کنٹری،برسٹل،سینڈول(North South East Birmingham, Walsall, Black Country, Bristol, Sandwell)میں آن لائن دعائے شفاء اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں کم وبیش 298 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”بیماری پر صبر کے فضائل“ پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو بیماریوں اور مصیبتوں پر صبر کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے چند روحانی علاج بتائیں، اجتماعات میں یَا سَلاَمُ کا ورد کیا گیا اور آخر میں بیماروں، پریشان حالوں اور مصیبت زدوں کے لئے اجتماعی دعا کی گئی۔


دعوت اسلامى کے زیر اہتمام 16 اگست 2020ء کو یوکے کے شہر بریڈفورڈ(Bradford) میں دو مقامات پر بذریعہ اسکائپ دعائے شفاء اجتماعات منعقد کئےگئے جن میں45 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”بیماری پر صبر کے فضائل“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنو ں کو بیمار اور پریشان اسلامی بہنوں کی عیادت اور غمخوارى کرنے کا ذہن دیا۔


ا  سلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِاہتمام 17 اگست 2020ء سے یوکے کے ایسٹ لندن (East London) میں ”تفسیر سورۂ رحمٰن کورس “ کا سلسلہ جاری ہے۔

اس کورس میں سورۂ رحمٰن کا لفظی و بامحاورہ ترجمہ نیز تفسیر کے حوالے سے معلومات فراہم کی جارہی ہے۔ اس کورس کی مدت 5 دن جبکہ دورانیہ 1 گھنٹہ 12 منٹ ہے۔

اس آن لائن کورس میں ایڈمیشن کے لئےاس میل آئی ڈی پر رابطہ کر سکتے ہیں:


دعوت اسلامی کے زیراہتمام یوکے برمنگھم ریجن کے علاقے بلیک برن (Blackburn)میں آن لائن میں دعائے شفاء اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن سطح کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے ”بیماری پر صبر کے فضائل“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو بیمار، پریشان رشتہ داروں یا جاننے والوں سے رابطہ کرنے اور ان کو دلاسہ دینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامى کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکےگریٹر مانچسٹر (Greater Manchester) کابينہ کی جملہ ذمہ داراسلامی بہنوں کا مد نی مشورہ ہوا جس میں کم وبيش 51 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے ”انفرادی عبادت کے لے وقت کيسے نکاليں“ کےموضوع پر بيان کیا اور مدنی انعامات پر عمل کرتے ہوئے اپنے دن نیکیوں میں گزارنے کی ترغیب دلائی نیز اپنے وقت کو فضول کاموں سے بچانے کا ذہن دیا۔امیر اہل سنت کے فرمان کے مطابق اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس پر اچھی پوسٹ لگانے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامى کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے بلیک کنٹری(Black Country) کابينہ کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں کم وبيش 77 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے ”انفرادی عبادت کے لے وقت کيسے نکاليں“ کے موضوع پر بيان کرتے ہوئے مدنی انعامات پرعمل کرنے کی نیت کروائی نیزگھر درس دینے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس مقدس اوراق مقدسہ کے تحت ملتان شریف میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس اوراق مقدسہ پاکستان سطح  کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے مدنی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ذمہ داران کی تربیت فرماتے ہوئے اہم نکات پر گفتگو کی۔ رکن شوریٰ نے انہیں دیگر مدنی کاموں کی کارکردگی کو بڑھانے کا ذہن دیا۔ مدنی مشورے میں 2026ء تک کے اہداف طے کئے گئے۔


14 اگست 2020ء کو اسلام آباد چٹھہ بختاور میں قائم مرکز اہلسنت میں جشن آزادی کے سلسلے میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں جس میں مختلف شخصیات سمیت مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ پروگرام کے بعد ذمہ داران نے مفتی سعید احمد نقشبندی صاحب سے ملاقات کی جبکہ  اس موقع پر پاکستان کی خوشحالی کے لئے دعائیں کی گئیں۔ (رپورٹ: محمد خالد عطاری مدنی)