پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ حیدر آباد آفنڈی ٹاؤن میں ریجن مشاورت کا مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین زون اور نگران زون نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی ایاز عطاری نے ”نرمی کے فضائل“ پر بیان کیا اور 12 دینی کام، ذمہ داران کی تقرری، پیشگی وعملی شیڈول کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے 12 دینی کاموں کو بڑھانے کے اہداف دیئے۔ مدنی مشورے میں ماہانہ مدنی مشوروں کے نظام پر کلام کیا گیا اورایسی مساجد کی لسٹ تیار کرنے کو کہا گیا جہاں ابھی تک مدنی قافلوں کا سفر نہیں ہوا ہے۔رکن شوریٰ نے فیضان مدینہ میں آنے والے مہمان و ذمہ داران کےآرام اورکھانے وغیرہ کی سہولیات کی فراہمی و دیگراہم امور پرگفتگو کی۔ (رپورٹ: محمد عمیر رضا عطاری، معاون نگران ریجن دفتر ذمہ دار)