گزشتہ رات ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوا جس میں امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےایک سوال کے جواب میں فرمایا کہ تھوڑی دیر کے لیے بھی کوئی ساتھ ہو تو اس کے بھی حقوق ہیں، ایک لمحے کے لیے بھی صحبت ہو تو اس کے بارے میں سوال ہوگا۔ مذاق مسخری سے اجتناب کیجئے، نہ صرف نگران یا استاد کی موجودگی میں سنجیدگی ہونی چاہیے بلکہ ہر وقت عمل صرف اور صرف اللہ پاک کی رضا کے لیے ہونا چاہیے۔

آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مزید فرمایا کہ طلبہ علمِ دین کو چاہیے کہ دورۂ حدیث کرنے کے بعد بھی نجی مطالعہ(Private Study) جاری رکھنا چاہیے، اس سے علم میں اضافہ ہوتا جائے گا، دعوتِ اسلامی کے ساتھ بھی وابستہ رہیں، مدنی کام بھی کرتے رہیں۔

مدنی مذاکرے کے چند منتخب مدنی پھول ملاحظہ کیجئے

سوال:كوئی کام تربیت حاصل کرکے کرنے کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں؟

جواب: ہر کام کے لیے تربیت ضروری ہے، بغیر تربیت کے کام کرنے سے بعض اوقات وہ کام خراب ہوجاتا ہے اور نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔

سوال :جہیز کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں؟

جواب:جہیز دینا سُنت سے ثابت ہے ،مگراب اس میں کئی خرابیاں آگئی ہیں جن کو دُور کرنا چاہیے۔

سوال :حدیثِ مبارکہ پڑھنے پڑھانے میں کس طرح کےآداب كاخيال رکھنا چاہئے؟

جواب: حضرت امام مالک رحمۃاللہ علیہحدیث پڑھانے سے پہلے غسل کرتے، خوشبو لگاتے اور اچھی جگہ بیٹھتے تھے،اللہ پاک ان کے صدقے ہمیں بھی حدیثِ پاک کا ادب و احترام نصیب فرمائے۔

سوال :علمِ دین سکھانے کے بارے میں بزرگوں کا کیا جذبہ تھا ؟

جواب:ایک بزرگ کا قول ہے کہ میرے بس میں ہوتا تومیں لوگوں کوعلمِ دین گھول کر پِلا دیتا۔

سوال:شرعی مسائل سیکھنے کے لیے آپ کس طرح کوشش کرتے تھے؟

جواب:ایک ایک مسئلہ پوچھنے کے لیے عوامی سواری میں سوا سوا گھنٹہ سفراور بسااوقات کافی دیر پیدل چل کرمفتی وقار الدین قادِری رحمۃاللہ علیہ کی خدمت میں جاتا تھا۔

سوال :دِینی کتب کے مطالعے کے حوالے سے طلبہ کو آپ کیا فرماتے ہیں؟

جواب:طلبہ علمِ دین کو چاہیے کہ دورۂ حدیث کرنے کے بعد بھی نجی مطالعہ(Private Study) جاری رکھنا چاہیے، اس سے علم میں اضافہ ہوتا جائے گا، دعوتِ اسلامی کے ساتھ بھی وابستہ رہیں، مدنی کام بھی کرتے رہیں۔

سوال :دورۂ حدیث شریف علمِ دین کے طلبہ کاکیا آخری سال ہوتا ہے؟

جواب: یہ ان کا پہلا سال ہونا چاہیے،علمِ دین تو پنگھوڑ ے سے قبر تک حاصل کرنا ہے۔ علمِ دین اللہ پاک کے لیے حاصل کر نا چاہیے نہ کہ سند اور ٹائٹل حاصل کرنے کی خواہش ہو۔

سوال :طالبات علمِ دین حاصل کرکے کیا خدمات سر انجام دیں؟

جواب:یہ بھی اپنے جامعۃ المدینہ میں تدریس کریں، دعوتِ اسلامی کی کوئی تنظیمی ذمہ داری ملے تو اسے سر انجام دیں، شادی کے بعد بھی علمِ دین کے شعبے سے وابستہ رہیں ۔

سوال:سادگی کے بارے میں کچھ مدنی پھول ارشاد فرما دیجئے؟

جواب:اسلامی بھائی بھی اور اسلامی بہنیں بھی سب سادگی و عاجزی اپنائیں،ہلکے کلر(Light Color) کا ڈِھیلا ڈھالہسادہ لباس پہنیں، اسلامی بھائی زلفیں رکھیں۔

سوال:اِس ہفتے کارِسالہ”محرم کے فضائلپڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کیا دُعا دی ؟

جواب:یااللہ پاک! جو کوئی 17صفحات کا رسالہ ”محرم کے فضائل“ پڑھ یا سُن لے،اُس کی کربلا والوں کے طفیل آفتوں اور بلاؤں سے حفاظت فرما اور اُس کو بے حساب بخش دے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم


15اگست 2020ء کو مدنی مذاکرے کے بعد براہ راست مدنی چینل پر افتتاح بخاری کی پر وقار تقریب کاانعقاد کیا گیا جس میں ملک و بیرون ملک میں قائم درجہ  دورۃ الحدیث شریف (عالم کورس کی آخری کلاس) کےطلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ اس تقریب میں امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےبخاری شریف کی پہلی حدیث پڑھی اور اس کی تشریح بیان فرمائی۔

ملک وبیرون ملک میں قائم جامعات المدینہ کے حوالے سے رکن شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی کا کہنا تھا کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ جامعات المدینہ بھی دعوت اسلامی کے دیگر شعبہ جات کی طرح دن بدن ترقی کی طرف گامزن ہے۔ رکن شوریٰ نے مزید کہا کہ دعوت اسلامی اب تک ملک بیرون ملک میں 845 جامعات المدینہ قائم کرچکی ہےجن میں پڑھنے والے طلباء وطالبات کی تعداد 60 ہزار733 ہے۔

اب تک ان جامعات المدینہ سے 10 ہزار 841 طلباء وطالبات درس نظامی مکمل کرچکے ہیں۔ ہر سال درس نظامی کی آخری کلاس دورۃ الحدیث کی ابتداء میں ”افتتاح بخاری“ کا جبکہ آخر میں” ختم بخاری “کا سلسلہ ہوتا ہےاور اس کلاس میں حدیث شریف کی کتابیں پڑھائی جاتی ہیں۔ رکن شوریٰ نے کہا کہ اس سال درجہ دورۃ الحدیث شریف میں زیر تعلیم طلباء وطالبات کی تعداد 2700 ہے۔ شعبان المعظم 1442 ھ میں دعوت اسلامی 2700 علماء کا تحفہ امت محمدیہ کو پیش کرے گی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت شاہدرہ اور کوٹ عبد المالک میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا ۔ نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے مقامی اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور شعبہ تعلیم سے وابستہ افراد میں  ٹیچرز اجتماع کی دعوت کو عام کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے شرکا کو دعوت نامے بھی تقسیم کئے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت 23 اگست 2020ء کو پاکستان بھر کے تعلیمی اداروں کے اساتذہ کے لئے ٹیچرز اجتماع ہونے جارہا ہے جس میں بذریعہ مدنی چینل نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی خصوصی بیان فرمائیں گے۔

اسی سلسلے میں پاکستان بھرکے کابینات میں مقامات طے کئے جارہے جس میں سے چند کابینہ کی تفصیلات درج ذیل ہے:

بن قاسم کابینہ ۔ 16مقامات، ٹھٹھہ کابینہ۔ 2مقامات، ساکرو کابینہ۔ 2مقامات، ملیر میمن گوٹھ کابینہ۔ 6مقامات، نوری آباد کابینہ۔ 2مقامات

تھانہ بولا خان کابینہ۔ 3مقامات


دعوت اسلامی کے تحت داتا صاحب کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران زون حاجی عبد الرشیدعطاری، نگران کابینہ حاجی افضل عطاری اور داتا صاحب کابینہ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران  مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے 23 اگست 2020ء کو ہونے والے ٹیچر اجتماع کے حوالے سے گفتگو کی اور شرکا کو دعوت نامے بھی تقسیم کئے۔


دعوت اسلامی کے تحت بصیرپور کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں بصیر پور کابینہ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران زون اوکاڑہ حاجی منیر احمد عطاری نے ہر علاقے میں ٹیچرز اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی اور اساتذہ کا ڈیٹاکلیکٹ کرنے کا ذہن دیا۔

واضح رہے کہ بصیر پور کابینہ میں کثیرمقامات پر ٹیچرز اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔


شعبہ تعلیم کے ذمہ داران  نے کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں پرائیویٹ ٹیچرز سے ملاقاتیں کیں۔ ذمہ داران نے انہیں 23 اگست 2020ء کو ہونے والے ٹیچرز اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔

شعبہ تعلیم کے ذمہ داران نے کراچی میں ایک کوچنگ سینٹر کا وزٹ کیا جہاں اسٹوڈنٹس کے ساتھ مدنی چینل پرہفتہ وار اجتماع دیکھنے کا سلسلہ ہوااور ہاتھوں ہاتھ 23 اگست 2020ء کے حوالے سے لیبر اسکوائر ڈویژن میں اجتماع کے مقامات بھی طے ہوئے۔ (رپورٹ: محمد شاکر عطاری، بن قاسم زون)


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم فیصل آباد ریجن کے ذمہ دار سید محمد عاصم سعید عطاری کی اوکاڑہ زون میں آمد ہوئی جہاں انہوں نے ذمہ داران کو 23 اگست 2020ء کو ہونے والے ٹیچرز اجتماع کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔

بعد ازاں ریجن ذمہ دار شعبہ تعلیم نے نگران زون اوکاڑہ حاجی منیر احمد عطاری سے ٹیچرزاجتماع کے انتظامات کے حوالے سے مدنی مشورہ فرمایا۔ نگران زون نے علاقہ سطح پر کثیر تعداد میں ٹیچرز اجتماع کروانے کی نیت کی۔

واضح رہے کہ یونیورسٹی اور کالج کی شخصیات کے لئے مدنی مرکزفیضان مدینہ اوکاڑہ میں اہتمام کیا جائیگا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے ذمہ داران نے مختلف گورنمنٹ کالجز کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے ٹیچرز کو نیکی کی دعوت دی اور 23 اگست 2020ء کو ہونے والے ٹیچرز اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے تحت  حیدر آباد ریجن کے ذمہ دار محمد جنید عطاری نے شعبہ تعلیم کے زون ذمہ دار محمد فہیم عطاری کے ہمراہ ٹیچرز یونین سانگھڑڈویژن یونین گسٹا کے عہدیداران اور ٹیچرز یونین پ ٹ الف کے چیئرمین اور صدر سے ملاقاتیں کیں۔ ذمہ داران نے انہیں 23 اگست 2020ء کو ہونے والے ٹیچرز اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر یونین نے دیگر اساتذہ کے ساتھ شرکت کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ (رپورٹ: محمد جنید عطاری، ریجن ذمہ دار شعبہ تعلیم حیدر آباد)


پچھلے دنوں مجلس سیکورٹی کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد مدنی حلقہ ہوا جس میں فیضان مدینہ کے سیکورٹی عملے نے شرکت کی۔ نگران مجلس سیکورٹی محمد عادل عطاری نے ”حسن اخلاق“ کے موضوع مدنی پھول ارشاد فرمائے۔ (رپورٹ:محمد ارسلان عطاری، مجلس سیکورٹی)


Under the supervision and guidance of Dawateislami, online Sunnah inspired gatherings in English and Urdu both languages were held on 15 August 2020 at various locations in UK - Leyton, Hounslow, New Castle, Glasgow GovanHill and Edinburgh attended by at least 113 Islamic sisters.  The key speaker Islamic sister explained the virtues of patience over illness, thereby giving a mind set to have patience whenever illnesses and afflictions, affect us. Miscellaneous spiritual cures were also given to the attendees. The sisters were also guided to visit the sick and lend a helping hand where needed. Collective prayers for the sick, distressed and the afflicted were made.