On 14 August 2020 the UK Regional Nigran Islamic Sister of Jamia tul Madina (Islamic University for Islamic sisters) conducted a meeting under DawateIslami with all the teachers of Jamia tul Madina across UK via Skype. In total 12 Islamic sisters participated.

During the meeting, the UK Regional Islamic Sister discussed the administration of all Universities across UK and points were given regarding open day, induction and academic calendar.


Under the supervision and guidance of Dawateislami, online Sunnah inspired gatherings in English and Urdu both languages were held on 16 August 2020 at various locations in UK London Region (Leyton, East Ham, Willesden Green, Harrow, Luton, High Wycombe) attended by at least 88 Islamic sisters. The key speaker Islamic sister explained the virtues of patience over illness, thereby giving a mind set to have patience whenever illnesses and afflictions, affect us. Miscellaneous spiritual cures were also given to the attendees. The sisters were also guided to visit the sick and lend a helping hand where needed. Collective prayers for the sick, distressed and the afflicted were made.


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام16 اگست 2020ء کو ناروے کے شہر اوسلو کے علاقے ہیگرو روتھ میں بذریعہ اسکائپ دعائے شفا اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے” بیماری پر صبر کے فضائل“پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو بیماریوں اور مصیبتوں سے نجات کے روحانی علاج پیش کئے۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام 14 اگست 2020ء کو کینیڈا کے شہر سرے (surrey) اور ریجینا (Regina)میں بذریعہ اسکائپ مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”توبہ کی اہمیت“ پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ صلوٰة التوبہ پڑھنے اورروزانہ اپنے اعمال کا محاسبہ کرتے ہوئے مدنی انعامات کے رسالے کو پُر کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیرِاہتمام گزشتہ دنوں یورپین یونین ریجن کے ملک آسٹریا (Austria ) میں بذریعہ اسکائپ دعائے شفاء اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 18 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ”بیماری میں صبر کی فضیلت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو صبر اور اس کے فضائل بیان کئے نیز چند روحانی علاج بھی بیان کئے ۔


آقاﷺ کی دکھیاری امت کی غم خواری اور دلجوئی کے عظیم جذبے کے تحت دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 15 اگست 2020ء  بروز ہفتہ بیماروں کی عیادت اور دعاؤں کے لئےیورپین یونین ریجن کے ملک بیلجیئم(Belgium) میں دو مقامات پردعائےشفاء اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جس میں 18 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”بیماری پر صبر کے فضائل “پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو بیماریوں اور مصیبتوں پر صبر کے فضائل اور روحانی علاج پیش کئے ، آخر میں بیماروں، پریشان حالوں اور مصیبت زدوں کے لئے اجتماعی دعا کی گئی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیر اہتمام 14اگست 2020ء کو یوکے سلاؤ لندن ریجن کی کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ و ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز علاقائی دورہ کے مدنی پھولوں پر کلام کیا گیا اور شعبےکے مدنی کاموں کو بڑھانے کے اہداف دئیے گئے۔


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 15  اگست 2020ء کو یوکے کی تمام ریجن نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں چھ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یوکے کی ریجن نگرا ن اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور سالانہ 8 مدنی کاموں کا نیا کارکردگی فارم سمجھایا، ہر ماہ کارکردگی درست انداز پر دیتے ہوے کمی بیشی کی وجوہات دینے کی ترغیب دلائی نیز2021ء سے 2025ء تک کے اہداف طے کئے۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام 16 اگست 2020ء کو یوکے کے علاقے وارنگٹن (Warrington)اور بلیک برن(Blackburn) میں دعائے شفاء اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مانچسٹر ریجن کفن دفن نگران اسلامی بہن نے دونوں اجتماعات میں الگ الگ وقت پر شرکت کرتے ہوئے”بیماری پر صبر کے فضائل“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو مشکلات اور بیماریوں پر صبر کرنے کی ترغیب دلائی نیزروحانی علاج پیش کئے۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام 16 اگست 2020ء کو یوکے لندن ریجن میں مختلف مقامات (لیٹن ، ایسٹ ہیم ، ولڈسن گرین ، ہیرو لوٹن ، ہائی وےکومب) میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 88 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”بیماری پر صبر کے فضائل “پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو بیماریوں اور مصیبتوں پر صبر کے فضائل اور روحانی علاج پیش کئے ، آخر میں بیماروں، پریشان حالوں اور مصیبت زدوں کے لئے اجتماعی دعا کی گئی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعات المدینہ للبنات کے زیر اہتمام 14 اگست2020ء  کو یوکے کی جامعات المدینہ للبنات معلمات کا مدنی مشورہ ہوا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یوکے ریجن کی جامعات المدینہ للبنات نگران اسلامی بہن نے اوپن ڈے ، انڈکشن اورتعلیمی کیلنڈر کے نکات دئیے نیز انتظامی مور کے حوالے سے کلام کیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیراہتمام 14 اگست 2020ء کو برمنگھم ریجن کے علاقےسینٹرل برمنگھم(Central Birmingham) میں ”تفسیر سورۂ رحمٰن کورس“مکمل ہوا۔ اس کورس میں 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اسلامی بہنوں نے اپنے تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ کورس بہت ہی پورکیف، بابرکت، نورانی اور معلوماتی تھا۔ اسلامی بہنوں نے تفسیر صراط الجنان پڑھنے اور نئے کورسز میں شرکت کرنے کی بھر پور نیتیں بھی کیں۔