21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
حیدرآباد میں ٹیچرز اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں حیدرآباد اور قرب و جوار کے ٹیچرز
اور اسکول ماسٹرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجتماعِ پاک میں کراچی سے تشریف لائے
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اطہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور ٹیچرز کو یہ ذہن دیا کہ
ایک استاد کو اپنے اسٹوڈنٹس کی دینی تربیت میں بھی اہم
کردار ادا کرنا چاہئے۔ اختتام پر صلاۃ و سلام اور دعاکا سلسلہ بھی ہوا۔