امت مسلمہ کو علم دین سے مستفید کرنے و علم دین سیکھانے کے آسان ذرائع فراہم کرنے کے لئے ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”امام ما لک کا عشق مدینہ“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی تھی۔

اسی سلسلے میں ہند ممبئی ریجن تھانے زون و سینٹرل زون کی کم و بیش 19 ہزار 140 اسلامی بہنوں نے رسالہ ” امام ما لک کا عشق مدینہ “پڑھنے / سننے کی سعادت حاصل کی۔