اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام 11 اگست 2020ء کو یوکے مانچسٹر ریجن میں  ذمہ دار اسلامی بہنوں کامدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس رابطہ کے ڈویژن اور کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مجلس رابطہ کے ذمہ داراسلامی بہن نے لاک ڈاؤن میں مجلس رابطہ کے مدنی کام کو بہتر بنانےپر گفتگو کی اور مشکل وقت میں اس کام کو بہتر بنانےکا طریقہ بیان کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 9 اگست 2020ء کو یوکےبرمنگھم ریجن کے شہر برٹن، پیٹربرو، نوٹنگھم میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں کم و بیش 131 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی شان“ پر سنتوں بھرے بیانات کئےاور آپ رضی اللہ عنہ کی عبادات اور دینی خدمات کا تذکرہ کیا۔ مبلغات دعو ت اسلامی نے آئندہ ہفتے ہونے والے دعائے صحت اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام برمنگھم ریجن کے علاقےنارتھ برمنگھم میں ”سورۂ رحمٰن کورس“ جاری ہے۔ اس کورس میں کم و بیش 22 اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔اسلامی بہنوں نے لاک ڈاؤن میں کورسزکراونے پردعوت اسلامی کا شکریہ ادا کیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام 12 اگست 2020ء کو یوکے اسکاٹ لینڈ کے علاقے پولک شیلڈز میں بذریعہ کال مدنی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں کابینہ مدرسۃ المدینہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہن نے 6 اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے انہیں مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 11 اور 12 اگست 2020ء کو یوکے لندن ریجن کے شہر ایسٹ ہام، الفورڈ، ہیکنی، چنگ فورڈ، ٹوٹنگ، سڈبری، سلاؤ اور اسکاٹ لینڈکے علاقے پولک شیلڈز میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں کم و بیش 144 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی ”بیماری پر صبر کے فضائل“ پر سنتوں بھرے بیانات کئے۔ دوران بیان بیماریوں اور مصیبتوں سے نجات کے لئے روحانی علاج بھی پیش کئے گئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام 10اگست 2020ءکو  فیصل آباد ریجن (فیصل آباد ،پاکپتن ،میانوالی، لیہ،جھنگ،سرگودھا اور ساہیوال زون) کی زون ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ٹیلیفونک مدنی مشورہ ہوا۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہانہ کارکردگی کا تقابل کرتے ہوئے ماہانہ کارکردگی کو مزید بہتر بنانے پر تربیت کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیر اہتمام 11اگست 2020ء کو فیصل آباد ریجن میانوالی زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ٹیلیفونک مدنی مشورہ ہواجس میں زون و کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز علاقائی دورہ کے مدنی پھولوں پر کلام کیا گیا اور شعبےکے مدنی کاموں کو بڑھانے کے اہداف دئیے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبہ المدینہ کے زیر اہتمام 11اگست 2020ءبروز منگل فیصل آباد ریجن پاکپتن زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ٹیلیفونک مدنی مشورہ ہواجس میں زون و کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں ہفتہ وار درس اور مدرستہ المدینہ بالغات میں مکتبۃ المدینہ کے بستے لگانے پر مدنی پھول دیئےاور اہداف لئے گئے نیز تقرریاں مکمل کرنے اور تقسیم رسائل کی کارکردگی کو بہتر کرنے پر کلام ہوا۔


دعوت اسلامی  کےتحت پچھلے دنوں پاکستان کے شہر کراچی ایسٹ زون ٹول پلازہ دنبہ گوٹھ فیضان مدینہ مسجد میں مبلغ دعوت اسلامی نگران کابینہ گڈاپ محمد خالد عطاری نے مدنی حلقہ لگایا اور اور شرکا کو نیکی کی دعوت دی ۔

دوسری جانب نگران گڈاپ کابینہ نے ڈویژن ٹول پلازہ دنبہ گوٹھ میں اسحاق عطاری کی بیماری پر انکے گھر جاکر عیادت کی اور دعا کی جبکہ انہیں مدنی چینل دیکھنے اور دیکھانے کا ذہن دیتے ہوئے دو اسلامی بھائی عارف و اسحاق کو آن لائن فیضان نماز کورس میں داخلہ لینے کا ذہن دیا جس پر دونوں بھائیوں نے کورس کرنے کی نیت کا اظہار کیا اس موقع پر محمد خالد عطاری نے اسحاق عطاری سمیت دونوں بھائیوں کے ساتھ انکے گھر مدنی چینل دیکھنے کا اہتمام کیا ۔(محمد خالد عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام حیدرآباد ریجن کی مجلس مشاورت ذمہ دار  اسلامی بہن نے 11 اگست2020ء کو بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ کیاجس میں ریجن مشاورت اور زون ذمہ دارا سلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے وقت کی اہمیت پر نکات بیان کرتے ہوئے وقت پر کاکردگی دینے اور اپنی ذمہ دار اسلامی بہن سے مربوط رہنے کا ذہن دیا نیز مکتبۃ المدینہ اور دیگر شعبہ جات کی اچھی کاکردگی پر حوصلہ افزائی بھی کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 11اگست2020ءکوپاکستان نگران اسلامی بہن  نے پاکستان کی تنظیمی و ادارتی شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں کے ساتھ بذریعہ زوم مدنی مشورہ لیا جس میں مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے’’ خوشگوار زندگی گزارنے کے طریقے ‘‘بیان کئے۔

پاک مشاورت اسلامی بہن نے اکتوبر 2020ء میں بالمشافہ مدنی مشورہ رکھنے کے حوالے سے باہمی مشاورت کی گئی ،ذمہ داران کو کارکردگی شیڈول بروقت جمع کروانے، ماتحت سے وصول کرنا ،چیک کر کے واپس سینڈ کرنے اور ماہانہ کارکردگی درست و مکمل مع تقابلی جائزے کے ساتھ ماتحتوں سے وصول کرنےاپنی کارکردگی ذمہ دار کو پیش کرنے، کارکردگی شیڈول کے مطابق عمل کرنے، کارکردگی شیڈول کی کمزوریوں کو دور کرنے کے حوالے سے توجہ دلائی گئی۔

پاک مشاورت اسلامی بہن نے راہنمائی کرتے ہوئے کہا کہ غیر فعال ذمہ دارا ن کو فعال بنایا جائے، تبدیلی کے لئے تنظیمی طریقہ کار کے مطابق ذمہ دار اسلامی بہنوں سے مشاورت کی جائے تاکہ مدنی کاموں کو نقصان سے بچایا جاسکے نیز بالمشافہ شیڈول کی اہمیت بیان کی گئی اور ذمہ داران کو بالمشافہ سفر شیڈول بنانے کی ترغیب دلائی گئی ۔

قانون شخصی کے تحت دارالسنہ کے لئے بلڈنگ یا جگہ تلاش کرنے ،نئے شہروں میں مکتوبات واورادِ عطاریہ کی تربیت کے لئے اسلامی بہنوں کے کوائف کے حوالے سے ریجن نگران سے فالو اپ کیا گیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام 10 اگست 2020ء کو رحیم یار خان  زون کی ظاہر پیر کابینہ کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے گورنمنٹ گرلز ہائی ا سکول جن پور کی ٹیچر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں مدنی چینل پر مدنی مذاکرہ دیکھنے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور ہفتہ وار رسالہ کا مطا لعہ کرنے کی ترغیب دلائی۔