دعوت اسلامی کی مجلس اسپیشل افراد کے اسلامی بھائیوں نے 14 اگست 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں  یوم آزادی منایا۔ اس موقع پر ریسکیو 1122 ملتان کے ہیڈ ڈاکٹر کلیم اور ان کی ٹیم موجود تھی۔ ڈاکٹر کلیم نے اسپیشل افراد میں دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہا جبکہ اسپیشل افراد کے ذمہ آصف عطاری مدنی نے انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے مزیدمدنی کاموں کی بریفنگ دی۔ جشن آزادی کے سلسلے میں فیضان مدینہ ملتان میں پاکستانی پرچم کو سلامی دی گئی اورشجر کاری بھی کی گئی۔