دعوت اسلامی کی مجلس اسپیشل افراد کے تحت 14 اگست 2020ء کو یوم آزادی کے موقع پر مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں اسپیشل افراد نے شرکت کی۔ نگران سمندری کابینہ نوید عطاری مدنی  نے سنتوں بھرا بیان کیا جبکہ ریجن ذمہ دار فیصل آباد سلطان عطاری نے ہونے والے بیان کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی۔