دعوت اسلامی  کی مجلس مدنی کورسز کے تحت 10اگست2020ء بروز پیر نگران مجلس مدنی کورسز محمد طارق عطاری اور فیصل آباد ریجن ذمہ دار مدنی کورسز کی میانوالی زون میں تشریف آوری ہوئی جہا ں مدنی حلقے اور مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں مجلس مدنی کورسز کے اراکین نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں ذمہ داران دعوت اسلامی نے ذمہ داران کا میانوالی فیضان مدینہ میں 25 ستمبر کو 3 دن کے ہونے والے معلم کورس اور مہاجرین والی مسجد میانوالی میں21 اگست سے ہونے والے کل وقتی رہائشی فیضان نماز کورس کے متعلق کلام کرتے ہوئے جزوقتی کورسز کے اہداف طے کئے۔(رپورٹ:محمداحمدسیالوی عطاری رکن مجلس مدنی کورسز )


لاہور کے علاقے شملہ پہاڑی ڈیوس روڈ پر قائم پریس کلب میں پنجاب یونین آف جرنلسٹ کے صدر قمر زمان بھٹی، جوائنٹ سیکریٹری حافظ نعیم، صحافی اسلم سعیدی اور دیگر سے میڈیاڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی لاہور کے ریجن و زون ذمہ داران نے  ملاقات کی۔ ذمہ داران نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور شرکا کو دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے فلاحی کاموں کے حوالے سے بتایا۔ریجن ذمہ داران نے ان افرادکو فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دی جس کو انہوں نے قبول کرتے ہوئے فیضان مدینہ آنے کی نیت کا اظہار کیا ۔

اسی طرح میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے ریجن و زون ذمہ داران نے جوائنٹ سیکریٹری حافظ فیض احمد، ممبر گورننگ باڈی لاہور پریس کلب عمران شیخ، صحافی عامر سلامت اور ناصر رضا سے ملاقات کی اور انہیں بھی دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کے حوالے سے تعارف پیش کیا۔


لاہور کے علاقے مال روڈ پر واقع انار کلی بانوبازار میں مجلس تاجران کے تحت مدنی حلقہ ہوا جس میں بازار کے صدر سلمان خان،  سینئر نائب صدر عبدالغفار،چیئرمین سید نور الامین، سیکریٹری نشرواشاعت ارسلان ایوب، تاجر چوہدری اویس ، تاجر تصورعلی، تاجر وقاص سمیت دیگر تاجروں نے شرکت کی۔

نگران مجلس محمد ندیم عطاری نے تاجروں میں ”حسد “کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور بتایا کہ ایک تاجر کو اسلام کی روح سے کیسا ہوناچاہیے۔ بیان کے اختتام پر ان تاجراسلامی بھائیوں نے اپنی مارکیٹ میں اس سلسلہ کو جاری رکھنے کی نیتیں کی اور دعوت اسلامی کا شکریہ ادا کیا۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے نگران پاکستان انتظامی امور حاجی  محمد شاہد عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ فیصل آباد کے علاقے جھنگ بازار میں واقع محدث اعظم پاکستان حضرت علامہ مولانا محمدسردار احمد قادری رحمۃ اللہ علیہ کےمزار شریف پر حاضری دی۔ نگران پاکستان نے مزار شریف پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے دعائیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کراچی(اسٹاف رپورٹر) دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ہر جمعرات کو بعد نمازِ مغرب ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

13اگست 2020ء برو زجمعرات رات 9:30 بجے مدنی چینل پر ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا جس میں رکن شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری ”نعمتوں کی قدر “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

واضح رہے! پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر جمعرات کو دعوت ِاسلامی کے زیر اہتمام ہفتہ وار اجتماعات کا سلسلہ ہوتاہے جن میں شرکت کرنے والے عاشقان رسول تلاوت، نعت، بیانات اور رقت انگیز دعاؤں سے فیض یاب ہوتے ہیں لیکن موجودہ ملکی صورت حال کے باعث یہ اجتماعات گیدرنگ کی صورت میں منعقد نہیں ہورہے، فقط مدنی چینل پر سنتوں بھرا بیان نشر کیا جاتا ہے جسے عاشقانِ رسول گھر بیٹھے دیکھنے اور سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔


آج 16 اگست 2020ء بروز اتوار رات 8:00 بجے مجلس وکلاء کے تحت ایڈوکیٹس اور قانون کے شعبے سےوابستہ شخصیات  کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔ اس اجتماع پاک میں خصوصی بیان مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی سنتوں بھرا بیان فرمائیں۔ اس شعبے کے وابستہ افراد سے درخواست ہے کہ اس اجتماع پاک میں ضرور شرکت کریں۔

واضح رہے کہ یہ اجتماع نگران شوریٰ کے Official Facebook pageپر Liveہوگا۔

اس اجتماع پاک میں شرکت کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

https://www.facebook.com/maulanaimranattari


11 اگست 2020ء بروز منگل رات 10:00 امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےاپنے Official Facebook pageپر Live سلسلہ فرمایا اور عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے۔

اس موقع پر امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی پوتی اور حاجی عبید رضا عطاری کی صاحبزادی حبیبہ عطاریہ کی رسم ِبسم اللہ کی گئی جبکہ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےاس حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔


9اگست 2020ء بروز اتوار عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں تین اسلامی بھائیوں کے نکاح کی تقریب کا انعقاد ہوا۔  امیر اہل سنت کے جانشین و بڑے صاحبزادے حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے ان اسلامی بھائیوں کا نکاح پڑھایا ۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی فضیل رضا عطاری سمیت دولہوں کے خاندان والوں نے شرکت کی۔ اختتام پر جانشینِ امیرِ اہلِ سنت نے دعافرماتے ہوئے دونوں خاندانوں میں خیرو برکت کی دعا فرمائی۔ 


دعوت اسلامی کے زیراہتمام09 اگست 2020ء کو یوکے برمنگھم ریجن میں مختلف مقامات (نارتھ،ساؤتھ،ایسٹ، سنٹرل برمنگھم، کونٹری، اسٹوک ان ٹرنٹ،سینڈول) پر آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات منعقدکئے گئے جن میں کم وبیش 248 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی شان“ کے موضوع پر بیان سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو حضرت عثمان غنی اور اتباعِ رسول، حضرت عثمان غنی کی عبادات اور ان کی کرامات کے بارے میں بتایا نیز دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام09 اگست 2020ء کو یوکے مانچسٹر ریجن   بری(Bury) میں بذریعہ اسکائپ ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مانچسٹر ریجن نگران اسلامی بہن نے”اَمِىْرُالمؤمنین حضرت سیدنا عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ کی شان“ کے موضوع پر بیان کیا اور ون ڈے سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو آپ رضی اللہ عنہ کی مبارک سیرت سے فائدہ لیتے ہوئے فرائض کے ساتھ ساتھ سنتیں اور مستحبات پر عمل کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام07 اور09 اگست 2020ء کو یوکے کے مانچسٹر میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں کابینہ مدرسۃ المدینہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن کی مدرسۃ المدینہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور معلمہ مدنی قاعدہ کورس کے مدنی پھولوں پر گفتگو کی نیزاسلامی بہنوں کو مدرسۃ المدینہ میں داخلہ لینے کی ترغیب دلانے کے متعلق اہداف دئیے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات  کے زیر ِ اہتمام08 اور 09 اگست 2020ء کو مانچسٹر ریجن میں مدنی انعامات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ مشاورت مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مانچسٹر ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی انعامات کے شعبے میں مزید ترقی و بہتری لانے، زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کی عاملات بنانے اور اسلامی بہنوں کو مدنی ماحول سے قریب لانے کے لئے نکات پیش کئے، مدنی انعامات کے شعبے میں بالخصوص بہتر کارکردگی پر حوصلہ افزائی بھی کی بالخصوص لاک ڈاون کے دوران مدنی انعامات کے مطابق گزارنے کی ترغیب مزید کیسے مضبوط کی جائے تاکہ لاک ڈاون کےدوران مسلمانوں کا وقت زیادہ سے زیادہ نیکیوں میں گزرے اور کارکردگی میں مزید اضافہ ہو سکے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ مدنی ماحول سے منسلک کر کے با عمل بنایا جا سکے،

اس کے ساتھ ساتھ مدنی مذاکرہ کے شعبہ کے لئے بھی خصوصی طور پر اسلامی بہنوں کو نئے نکات پیش کئے اور ان دونوں شعبوں کی ترقی اور مزید بہتری کے لئے ضروری اقدامات پر غور کیا۔