10 رجب المرجب, 1446 ہجری
نیوکاسل،
اسٹاکٹن آن ٹیز اور مڈلز برو میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
Mon, 17 Aug , 2020
4 years ago
دعوت
اسلامى کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے
شہر نیوکاسل(New Castle)، اسٹاکٹن آن ٹیز(Stockton on tees) اور مڈلز برو (Middlesbrough)میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ
دعوتِ اسلامی نے ”بیماری پر صبر کے فضائل “پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں
کو بیماریوں اور مصیبتوں پر صبر کے فضائل اور روحانی علاج پیش کئے ، آخر میں بیماروں،
پریشان حالوں اور مصیبت زدوں کے لئے اجتماعی دعا کی گئی۔