10 رجب المرجب, 1446 ہجری
آقاﷺ کی
دکھیاری امت کی غم خواری اور دلجوئی کے عظیم جذبے کے تحت دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام 15 اگست 2020ء بروز ہفتہ بیماروں کی
عیادت اور دعاؤں کے لئےیورپین یونین ریجن کے ملک بیلجیئم(Belgium) میں دو مقامات پردعائےشفاء اجتماعات
کا انعقاد کیا گیا جس میں 18 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ
دعوتِ اسلامی نے ”بیماری پر صبر کے فضائل “پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں
کو بیماریوں اور مصیبتوں پر صبر کے فضائل اور روحانی علاج پیش کئے ، آخر میں بیماروں،
پریشان حالوں اور مصیبت زدوں کے لئے اجتماعی دعا کی گئی۔