آج رات ایصال ثواب اجتماع کا انعقاد کیاجائیگا، حاجی
امین عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے
حاجی منیر احمد عطاری،محمد جمیل اور ان کی اہلیہ
اور حاجی شفیق احمد کے والدین سمیت دیگر
مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لئے آج رات 9:30 بجے Facebookپر liveایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔ اس
اجتماع پاک میں خصوصی بیان مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری فرمائیں
گے۔
تمام عاشقان رسول سے اس اجتماع پاک میں شرکت
کرنے کی درخواست ہے۔
اس اجتماع پاک
میں شرکت کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:
https://www.facebook.com/Majlis-Izdiyad-e-Hub-112546597172843
صوبائی دارالحکومت لاہور میں قائم گورنر ہاؤس
میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے دعوت
اسلامی کے وفد نے ملاقات کی۔ دعوت اسلامی کے وفد میں نگران مجلس پروفیشنلز محمد
ثوبان عطاری، ریجن ذمہ دارمجلس لاہور کے ذمہ دار اور دیگر اسلامی بھائی موجود
تھے۔ دعوت اسلامی کے وفد نے گورنر پنجاب
کو دعوت اسلامی کے تحت عالمی وبا میں ہونے والی کاوشوں ، تھیلیسیمیااور دیگر امراض
میں مبتلا مریضوں اور بچوں کو خون کی فراہمی کی سلسلے میں ملک بھر میں چلائے جانے
والی بلڈ کمپین ، فلاحی کاموں اور دیگر مدنی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ گورنر
پنجاب نے دعوت اسلامی اور امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی کاوشوں کا سراہا اور دعوت اسلامی کے وفد کو اپنے
تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔دعوت اسلامی کے وفد نے گورنر پنجاب کو ”صراط
الجنان فی تفسیر القران“ تحفے میں دی اور تعارف بھی پیش کیا۔
لودھراں میں کابینہ سطح ذمہ داراسلامی بہن کا گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول رکن پور کی ٹیچر
اسلامی بہن سےبذریعہ کال رابطہ
دعوتِ اسلامی کی
مجلس شعبہ تعلیم کے 4 اگست2020ء کو ملتان
کے علاقے لودھراں میں کابینہ سطح ذمہ داراسلامی بہن نے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول
رکن پور کی ٹیچر اسلامی بہن سے بذریعہ کال رابطہ کیا اور انہیں
دعوت ِاسلامی کے مدنی کاموں کے بارے میں آگاہی فراہم کی نیز انہیں ہفتہ وار رسالہ
پڑھنے اور مدنی کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔
دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کی عالمی سطح ذمہ
دار(رکن عالمی مجلس)کی خاتون ایم پی اے سے ملاقات
دعوتِ اسلامی کی
اسپیشل مجلس رابطہ کے زیر اہتمام 5 اگست 2020ء کو مجلس رابطہ کی عالمی سطح ذمہ داراسلامی بہن (رکن عالمی
مجلس) نے خاتون ایم پی اے سے ملاقات کی اور انہیں
دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کے بارے آگاہی فراہم کی نیز انہیں مدنی کاموں میں تعاون کی ترغیب دلائی۔
دھورا جی کالونی میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں
دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کی عالمی سطح ذمہ دار / رکن عالمی مجلس کی شرکت
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 5 اگست 2020ء کو کراچی کے
علاقے دھورا جی کالونی میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں مجلس رابطہ کی عالمی
سطح ذمہ دار و رکن عالمی مجلس اسلامی بہن نے
شرکت کی اور اجتماع کے بعد اجتماع میں شریک خواتین کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے
دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔
مدنی ریجن عرب شریف نگران اسلامی بہن کا زون نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 6اگست 2020ء مدنی ریجن عرب
شریف نگران اسلامی بہن نے زون نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیاجس میں مختلف امور پر کلام ہوا مدنی کاموں کو آگے بڑھانا جہاں
جہاں اسلامی بھائیوں میں مدنی کام ہے اور اسلامی بہنوں میں مدنی کام نہیں وہاں اسلامی بہنوں میں مدنی کاموں کاآغاز کرنا،ہفتہ
وار درس کی تعداد میں اضافہ کرناکی ترغیب
دلائی۔
مدنی ریجن بحرین کابینہ نگران اسلامی بہن کا
ڈویژن نگران اسلامی بہن کے ساتھ ماہانہ مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام مدنی ریجن بحرین کابینہ چشتی
بدھ 5 اگست2020ء کابینہ نگران اسلامی بہن
کا ڈویژن نگران اسلامی بہن کے ساتھ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں دعاء شفا اجتماع کے نکات سمجھائے
گئے۔ ہفتہ وار درس پر کلام ہوا اور تمام
ذمہ داران کو انفرادی کوشش کو تیز کرنے کا ذہن دیا اور ڈیلی کے مدنی کام پر خصوصی
توجہ دلائی۔
یوکے ریجن بری نگران اسلامی
بہن نے مانچسٹر ریجن کے علاقہ بری میں ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع میں بیان
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 6 اگست 2020ء کو یوکے ریجن بری
نگران اسلامی بہن (Bury)نے مانچسٹر ریجن کے علاقہ بری میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں’’حضرت
عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی شان‘‘ کے موضوع بیان کیاجس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
یوکے ریجن بری نگران اسلامی بہن نے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو حضرت
عثمان غنی رضی اللہ تعالٰی عنہ کا جذبۂ اتباع رسول، عبادات اور ان کی کرامات کے بارے میں بتایا نیز دعوتِ اسلامی کے
مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔
گریٹر مانچسٹر کابینہ کی نگران اسلامی بہن
کا ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ ماہانہ مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 4 اگست 2020ء کویوکے کے گریٹر
مانچسٹر (Greater Manchester)کابینہ کی نگران اسلامی بہن کا ڈویژن نگران اسلامی بہنوں
کے ساتھ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ماہانہ کارکردگی کو بہتر کرنے اور
دعائے شفاء اجتماع کے مدنی پھولوں پر گفتگو ہوئی نیز اپنی ذمہ داری اخلاص کے ساتھ کرنے کا ذہن دیا گیا۔
یوکے کی لنکشائر کابینہ کی گریٹ ہاروڈ نگران
اسلامی بہن نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں بیان
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 5 اگست 2020ء کو یوکے کی
لانکشائر کابینہ کی Great Harwoodنگران اسلامی
بہن نے گریٹ ہاروڈ کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں ’’ سیرت ِحضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالٰی عنہ‘‘ کے موضوع پر
بیان کیاجس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
یوکے کی لانکشائر کابینہ کی نگران اسلامی بہن نے اجتماعِ
پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ان کی مبارک سیرت پر عمل کرتے ہوئے شرم و حیا اپنانے
کی ترغیب دلائی اور اسلامی بہنوں کو روزانہ تلاوت قرآن پاک کرنے کا ذہن دیا۔
راولپنڈی میں پاکستان ریجن نگران اسلامی
بہن کا راولپنڈی کینٹ کابینہ کے ہفتہ وار
درس میں بیان
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 5اگست2020ء بروز بدھ پاکستان نگران اسلامی بہن نے راولپنڈی کینٹ کابینہ کے ذیلی حلقہ رینج
روڈ کے ہفتہ وار درس میں ’’ سیرت ِعثمان غنی رضی اللہ عنہ ‘‘کے موضوع پر بیان
کیا جس میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان نگران اسلامی بہن نے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں میں بیان
کرتے ہوئے حضرت عثمان غنی رضی
اللہ تعالٰی عنہ کی
سیرت ، اخلاق و کردار، صبر و جزبۂ عزیمت پر روشنی ڈالی مزید آپ کے جامع و ناشر القرآن ہونے کا بتاتے ہوئے جذبہ تلاوتِ
قراٰن پاک کا تذکرہ بھی فرمایا۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام ا سپین کے شہر
بارسلونا آرتیگیس میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اسلامی بہنوں کو غسل میت کے طریقے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کفن دفن کے بارے میں
معلومات فراہم کیں نیز انہیں ٹیسٹ دینے
اور اس شعبے کے تحت مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔