10 رجب المرجب, 1446 ہجری
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر
اہتمام 11 اگست 2020ء کو نارتھ امریکہ ریجن
اسلامی بہنوں کامدنی مشورہ ہواجس میں امریکہ کے شہر نیویارک، ہیوسٹن، شگاگواور سکرامنٹو
اور کینیڈاکے شہر تھورن کلف مانٹر یال، سرے اور کیلگری کی مدنی انعامات ڈویژن سطح
کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی انعامات پر مقرر رکن عالمی مجلس مشاورت
اسلامی بہن نے بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورے میں اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ
لیتے ہوئےان کی تربیت کی ۔ ذمہ داراسلامی بہن نے انہیں مدنی انعامات اور مدنی
مذاکرہ کی کارکردگی کو مزید بڑھانے کے حوالے سے نکات فراہم کرتے ہوئے محاسبہ تحریک
کو مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی۔ مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کو کارکردگی
جدول کی اہمیت اور وقت جمع کروانے پر گفتگو کی گئی۔