دعوت اسلامی کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام نگران پاکستان مدنی انعامات حاجی محمد سہیل عطاری مدنی نے بن قاسم زون کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف مدنی کاموں میں شرکت کی اور ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا۔

نگران پاکستان مدنی انعامات کے گئے مدنی کاموں کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

٭گلشن حدید ڈویژن میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نمازی بنانے اور ذمہ داران کی تقرری کے حوالے سے گفتگو کی گئی اور اہداف طے کئے گئے۔

٭بعد نماز عصر جامع مسجد فیضان مدینہ کے اطراف میں علاقائی دورہ کا سلسلہ ہوا۔ نیکی کی دعوت پیش کی گئی۔

٭جامع مسجد فیضان فاروق اعظم کی تعمیرات کا جائزہ لیااورکمیٹی ممبرسے ملاقات کی ۔

٭نگران زون حاجی فضیل عطاری کی عیادت کی۔

٭بعد نماز مغرب جامع مسجد فیضان مدینہ میں نگران مجلس نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ بعد بیان اسلامی بھائیوں اور ذمہ داران سے ملاقات کی۔

٭بعد نماز عشاء عبد اللہ گوٹھ کی جامع مسجد عثمانیہ میں مدنی انعامات کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا جس میں اہداف، پلاننگ، ذاتی عمل، محاسبہ کرنےاور مدنی انعامات کے رسائل تقسیم اور وصول کرنے کے حوالے گفتگو کی۔ (رپورٹ: حاجی محمد سہیل عطاری مدنی، نگران پاکستان مجلس مدنی انعامات)