آسٹریلیا ریجن نگران اسلامی بہن کا ملک فجی کی اسلامی بہن کے ہمراہ مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام آسٹریلیا ریجن نگران
اسلامی بہن کا ملک فجی کی اسلامی بہن کے
ہمراہ مدنی مشورہ ہوا جس میں اسلامی
بہنوں کے مدنی کاموں کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے انفرادی کوشش کرنے کا ذہن دیا اور رسالہ کارکردگی ملنے پر
حوصلہ افزائی کی نیز مجلس شارٹ کورسز کے
تحت "فیضان سورۂ رحمٰن " کورس میں شرکت کرنےاور ملک فجی میں مدنی چینل کی نشریات جاری کروانے کے حوالے سے بھی کلام کیا۔
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام آسٹریلیا کےشہر سڈنی میں آن
لائن سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن
نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا
اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت
اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوت اسلامی کےمدنی ماحول سے
وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیاجس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
آسٹریلیا ریجن
نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا
اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق
آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
بنگلہ دیش کے
شہر کومیلا اور نارتھ چٹاگانگ میں کفن دفن تربیتی
اجتماعات کا انعقاد
اسلامی
بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام
بنگلہ دیش کے شہر کومیلا اور نارتھ چٹاگانگ میں کفن دفن تربیتی اجتماعات کا انعقاد
کیا گیا جن میں تقریباً 32 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے
اور تربیتی اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کے طریقے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کفن دفن کے بارے میں معلومات فراہم کیں نیز اسلامی بہنوں کو ٹیسٹ
دینے اور اس شعبے کے تحت مدنی کاموں میں
حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی۔ اس موقع پر دواسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیت
بھی پیش کی۔
پاکستان کے
شہر چکوال زون جہلم کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا تربیتی مدنی مشورہ
اسلامی
بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِاہتمام گزشتہ دنوں پاکستان کے شہر چکوال زون جہلم کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا تربیتی مدنی مشورہ ہوا جس میں 34 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
تربیتی مدنی مشورے میں آخرت کے موضوع پر بیان کیا
گیااور کفن دفن کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی نیز شعبے کے مدنی کاموں کو مزید
بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے اہداف دئیے گئے۔
پاکستان کے
شہر بہاولپور ، اسلام آباد اور ملتان میں
دو مقامات پرکفن دفن تربیتی اجتماعات کا انعقاد
اسلامی
بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِاہتمام گزشتہ دنوں پاکستان کے شہر بہاولپور ، اسلام آباد اور ملتان
میں دو مقامات پرکفن دفن تربیتی اجتماعات
کا انعقاد کیا گیاجن میں کم و بیش 21 اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور تربیتی اجتماعات
میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کے طریقے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کفن دفن
کے بارے میں معلومات فراہم کیں نیز اسلامی
بہنوں کو ٹیسٹ دینے اور اس شعبے کے تحت مدنی
کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی۔
ہفتہ وار
مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک
مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں
کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی
امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی
بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے
امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ”جنت کی نعمتیں“ پڑھنے یا سننے کی
ترغیب دلائی۔
اسی سلسلے
میں UKیوکے
مانچسٹر یجن سے 2ہزار177، لندن ریجن سے 1ہزار913، بریڈ فورڈ ریجن سے 5ہزار322،
برمنگھم یجن سے 2ہزار486، آئرلینڈ سے 40 اور اسکاٹ لینڈ ریجن سے 246 اسلامی بہنوں
نے پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔
مجموعی طور
پر تقریبًا12ہزار184اسلامی بہنوں نے رسالہ ”جنت کی نعمتیں“ پڑھنے یا سننے کی
سعادت حاصل کی۔
فیصل آباد میں زوم ایپ کے زریعے 5 روزہ شارٹ
کورس ’’تفسیر سورہ رحمٰن‘‘ کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام 5 ذوالحجۃ
الحرام بمطابق 27 جولائی 2020ء کو فیصل آباد میں زوم ایپ کے ذریعے ہونے والے 5
روزہ شارٹ کورس ’’تفسیر سورہ رحمٰن‘‘ کی آخری نشست کا انعقاد ہوا جس میں
کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔اس کورس میں بیوٹیشن، ٹیچرز اور یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹس اسلامی بہنیں
بھی شریک ہوئیں۔ کورس کے اختتام پر اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی
کے بارے میں اچھے تاثرات دیئے اور آئندہ بھی شارٹ کورسز کرنے کی نیتیں کی۔
فیصل آباد میں زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن
کی شعبہ تعلیم سے وابستہ مختلف شخصیات اسلامی
بہنوں سےبذریعہ کال رابطہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام 5 ذوالحجۃ الحرام بمطابق 27 جولائی 2020ءکو فیصل
آباد میں زون سطح ذمہ داراسلامی بہن نے ایجوکیشن کالج سمن آباد فیصل آباد کے ریٹائرڈ
پروفیسر کی اہلیہ،فیصل آباد کی گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کی پرنسپل اور لاٹھیانوالہ
کی گورنمنٹ سکول کی ٹیچر سےبذریعہ کال رابطہ کیااور انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف
شعبوں کا تعارف کروایانیز قربانی کے جانور کی کھال دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب
دلائی۔
فیصل آباد کے علاقے کوچک مرادکے کاٹھیا میں
شخصیات کے درمیان درس اجتماع کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام 5 ذوالحجۃ
الحرام بمطابق 27 جولائی 2020ء کو فیصل آباد کے علاقے کوچک مرادکے کاٹھیا میں شخصیات
کے درمیان درس اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں 18 اہل ثروت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ساہیوال کابینہ
کی شعبہ تعلیم کی ذمہ داراسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور خواتین کو دعوت
اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہتے ہوئے مزید علم دین سیکھنے کی ترغیب دلائی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیراہتمام28جولائی
2020ء کو یوکے کے شہرنارتھ برمنگھم(North Birmingham) میں کفن دفن
تربیتی اجتماع منعقد ہوا جس میں کم و بیش41
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ اسلامی
بہن نےنزع کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے میت
کو غسل و کفن دینے کا طریقہ اورمستعمل پانی کا طریقہ سمجھایا اور اسلامی بہنوں کو
ترغیب دلائی کہ وہ بھی میت کو غسل و کفن دینے کی تربیت حاصل کریں تاکہ ضرورت کے
وقت وہ شریعت وسنت کے مطابق غسل و کفن دے سکیں۔
اسلامی بہنوں کی مجلس
کفن دفن کے زیرِاہتمام 28 جولائی 2020ء یوکے کے شہر ہیرو (Harrow)میں بذریعہ اسکائپ کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نےنزع کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے میت کو غسل و کفن دینے کا طریقہ اورمستعمل پانی
کا طریقہ سمجھایا اور اسلامی بہنوں کو ترغیب دلائی کہ وہ بھی میت کو غسل و کفن دینے
کی تربیت حاصل کریں تاکہ ضرورت کے وقت وہ شریعت وسنت کے مطابق غسل و کفن دے سکیں۔