دعوت اسلامی کے زیرِاہتمام 27 جولائی 2020ء کو یوکے کے شہر (Manchester) مانچسٹر ریجن نگران اسلامی بہن کا لنکشائر کابینہ کی ذیلی تا کابینہ نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا۔ جس میں حضرت آسیہ کی مبارک سیرت سے فائدہ لیتے ہوئے ہمت و جذبے کے ساتھ مدنی کاموں کو آگے بڑھانے کا ذہن دیا گیا۔ آن لائن اجتماعات اور قربانی کے ہدف کے حوالے سے کفتگو کی گئی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِاہتمام 27 جولائی 2020ء کو یوکے کے شہروں مانچسٹر راچڈیل میں نیٹ کے ذریعے کفن دفن تربیتی اجتماع منعقد ہوا جس میں 51 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے غسلِ میت سیکھنے کی اہمیت بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو غسل و کفنِ میت کا طریقہ سکھایا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیرِاہتمام برمنگھم ریجن کے دو شہروں کوونٹری اور سنٹرل برمنگھم (Coventry and Central Birmingham)میں پچھلے دنوں بذریعہ اسکائپ کفن دفن اجتماع کا انعقاد ہوا۔ کوونٹری میں 12 اورسنٹرل برمنگھم میں 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی بہنوں نےنزع کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے میت کو غسل و کفن دینے کا طریقہ اورمستعمل پانی کا طریقہ سمجھایا اور اسلامی بہنوں کو ترغیب دلائی کہ وہ بھی میت کو غسل و کفن دینے کی تربیت حاصل کریں تاکہ ضرورت کے وقت وہ شریعت وسنت کے مطابق غسل و کفن دے سکیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِاہتمام 27 جولائی 2020ء کو یوکے کے شہر ویسٹ مڈلینڈز(West midlands) برمنگھم میں بذریعہ اسکائپ کفن دفن اجتماع منعقد ہوا جس میں کم و بیش51 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے موت کی یاد پر بیان کرتے ہوئے میت کو غسل وکفن دینا سکھایا۔ اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو کفن دفن کے بارے میں مزید معلومات کے لیے کتاب’’ تجہیز و تکفین کا طریقہ‘‘پڑھنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِاہتمام 27 جولائی 2020ءکو یوکے برمنگھم کے شہر برٹن(Burton) میں ذمہ داراسلامی بہنوں کے لئے آن لائن مدنی مذاکرہ اجتماع ہواجس میں ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے/سننے کے متعلق بیان ہوا۔ متعدد ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی اورشریک اسلامی بہنوں نے مدنی مذاکرہ دیکھنے اور اپنی کارکردگی ذمہ دار اسلامی بہنوں کو دینے کی نیت کی ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس آن لائن  شارٹ کورسزکے زیر اہتمام 24جولائی 2020ء فار ایسٹ ریجن کے ملک ساؤتھ کوریا میں 5 دن پر مشتمل کورس ’’تفسیر سورۃ رحمن‘‘ کا آن لائن آغاز ہواجس میں فارایسٹ ریجن نگران اسلامی بہن کے ساتھ 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو سورۃ رحمن کا آسان ترجمہ نیز تفسیر سیکھنے کا موقع ملا۔


شیخِ طریقت امیرِ اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے ساتھ یوم ِقفل مدینہ کی مدنی تحریک کا آغاز فرمایا۔ ماه ذوالحجۃ الحرام کے سلسلے میں پیر شریف کو تنظیمی لحاظ سے نارتھ امریکا ریجن کے ممالک امریکا اور کینیڈا کے مختلف شہروں میں یومِ قفل مدینہ منایا گیا جس میں 102 اسلامی بہنوں نے رسالہ ’’خاموش شہزادہ‘‘ کا مطالعہ کیا اور 28 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے قفل مدینہ لگایا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 28 جولائی2020ء  بروز منگل نگران عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن کا ترکی کی ذمہ دار اسلامی بہن کے ساتھ اسکائپ پر مدنی مشورہ ہوا جس میں کارکردگی کا جائزہ، نئے شہروں میں مدنی کام بڑھانے،ترکش اسلامی بہنوں سے رابطے پر حوصلہ افزائی کی۔


ماہِ ذوالحجۃ الحرام کی پہلی پیر شریف کو تنظیمی لحاظ سے  عرب شریف کے مختلف شہروں میں یوم قفل مدینہ منایا گیا جس میں الحمدللہ عزوجل 92اسلامی بہنوں نے رسالہ ’’خاموش شہزادہ ‘‘ کا مطالعہ کیا اور41 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔


نیک لوگوں کے بابرکت ہونے، جہنم  کی سزاؤں اورغذاؤں کے بیان پرمشتمل

شیخ طریقت، امیراہل سنت علامہ محمدالیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا رسالہ

پُر اسرار خزانہ

اِس رسالے کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظر جدیدکمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو،عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی شمولیت ٭آیات کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات،فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ َغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ

24صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2015سے لیکر اب تک اردو زبان کے4مختلف ایڈیشنز1لاکھ15ہزار سے زائد

جبکہ دیگر8زبانوں میں4ہزار950 زائد شائع ہوچکا ہے

مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے14روپے ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔

اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کیا جاسکتا ہے۔

Download Now


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت30جولائی 2020ء بروز جمعرات مجلس رابطہ بالعلماء کے ملتان ریجن ذمہ دار نے مظفر گڑھ زون کا سناواں فیضان مدینہ میں مدنی مشورہ کیااور رکن زون مجلس رابطہ بالعلماء کے والد مرحوم کے چہلم پر تشریف لائے  ہوئے علمائے کرام بالخصوص آستانہ عالیہ پیر بارو شریف کے صاحبزادےخواجہ محمد سعید باروی صاحب اور مولانا پیر خواجہ عبدالکریم باروی صاحب سے شرف ملاقات کی سعادت حاصل کیں اور انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات خصوصا ماہنامہ فیضان مدینہ کا تعارف پیش کیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت پچھلے دنوں ریجن ذمہ دار مجلس رابطہ بالعلماءمحمد ظہیر عباس مدنی  نے مولاناعبدالرحمن ضیاء چشتی ناظم اعلی مدرسہ فاروقیہ رضویہ شفیعیہ پنڈدادنخان سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کی دینی اور فلاحی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا۔