دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کا انڈونیشیاء کی ملک نگران اسلامی بہن کے ہمراہ بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے نیز محرم الحرام کے نکات، اجتماعِ ذکرِ شہادت اور بسمِ اللہ شریف لکھنے کے حوالے سے معلومات فراہم کیں۔