لاک ڈاؤن کی تعطیلات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے ،نیک بنانے ،خوفِ خدا  و عشق ِمصطفےٰ ﷺ کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبہ کے ساتھ شیخ ِطریقت امیرِ اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ 63 مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 6 اگست 2020 کو کویت کے ڈویژن فروانیہ میں بذریعہ اسکائپ مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ اسلامی بہن نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار مدنی تحریکوں کی اہمیت کےبارے میں بتاتے ہوئے انہیں مدنی تحریکوں میں شامل ہونے کا ذہن دیا۔