گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن کی ایک اسلامی بہن کی
عیادت کے لئے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے صوتی پیغام بهیجا جس میں امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ان کے
لئے شفائے کاملہ اور مدنی کاموں بهری طویل زندگی کی دعا فرمائی اور صبر و ہمت سے کام لینے کا فرمایا۔
آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے ہر بدھ اسلامی بہنوں کے ہونے والے سنتوں بهرے اجتماع میں
شرکت کرنے اور 2500 روپے کے تقسیمِ رسائل
کرنے کا بهی فرمایا اور گهر کے اسلامی بهائیوں کو لاک ڈاؤن کھلتے ہی قافلے میں سفر
کرنے کی ترغیب دلائی۔
مزید مدنی پھول دیتے ہوۓ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے فضائلِ آفات کا پمفلٹ بهی
بھیجا جس میں بیماریوں کے فضائل کے ساتھ ساتھ مختلف امراض کے وظائف بهی تهے ۔
بعد از ملنے والی رپورٹ کے مطابق اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی دعا اور مکتوبات و اورادِ عطّاریہ کی برکت سے
ان اسلامی بہن کو کینسر جیسے موذی مرض سے شفاء حاصل ہو گئی ۔