8 رجب المرجب, 1446 ہجری
میر پور خاص زون میں ٹیچرز یونین کے عہدیداران اور پرائیویٹ
اسکولز کے اونرز سے ملاقاتیں
Tue, 11 Aug , 2020
4 years ago
دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے نگران پاکستان عبد الوہاب عطاری نے میر پور خاص زون
کے مقامی کوچنگ اکیڈمی میں ٹیچرز یونین کے عہدیداران اور پرائیویٹ اسکولز کے اونرز
سے ملاقاتیں کیں۔ نگران مجلس نے انہیں 23 اگست 2020ء کو ہونے والے ٹیچرز اجتماع
میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور اس حوالے سے
مشاورت کرتے ہوئے یونین کے ذمہ داران کو اہداف بھی دیئے۔
واضح رہے کہ میر پور خاص میں 26 مقامات پر اس اجتماع پاک کا انعقاد کیا
جائیگا۔