نجی یونیورسٹی
کے اسسٹنٹ پروفیسر اور دیگر شخصیات کا مدرسۃ المدینہ آن لائن کی برانچ فیضان مدینہ
اسلام آباد کا وزٹ
رکن شوری حاجی
بلال عطاری نے 4 اگست بروز منگل نجی یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر اور دیگر شخصیات
کے ساتھ مدرسۃ المدینہ آن لائن کی برانچ فیضان مدینہ اسلام آباد کا وزٹ فرمایا۔
رکن مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن ضمیر عطاری مدنی نے شخصیات کو خوش آمدید کہا اور
انہیں مدرسۃ المدینہ آن لائن کا تعارف پیش کرتے ہوئے دنیا بھر میں دی جانے والی آن لائن قرآن و سنت کی تعلیم کے بارے میں
آگاہ کیا۔)محمدفیضان عطاری مجلس مدرسۃ المدینہ آن
لائن آفس ذمہ دار(
دعوت اسلامی
کی مجلس رابطہ کے تحت 5اگست2020ء بروز بدھ مجلس رابطہ کے ذمہ دارنے کوئٹہ میں
بلوچستان کے معروف قبائلی و سیاسی رہنما سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری رئیسانی
سےملاقات کرتے ہوئےعید کی مبارکباد پیش کی اور دعوت اسلامی ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر
اہتمام کرونا وائرس کے دوران بلڈ ڈونیشن کیمپس سمیت دیگر فلاحی سرگرمیوں کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے عالمی مدنی مرکز فیضان
مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔
مجلس رابطہ کے
ذمہ دار کی منجھو شوری ضلع نصیر آباد میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقات
دعوت اسلامی
کی مجلس رابطہ کے تحت 4اگست2020ء بروز منگل منجھو شوری ضلع نصیر آباد میں نگران
کابینہ نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے محنت و
افرادی قوت میر محمد خان لہڑی اور ان کے
بڑے بھائی قبائلی و سیاسی رہنما سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لھڑی اور میرمحمدیوسف
لہڑی ڈاکٹر احمد علی لھڑی سمیت دیگر مختلف
سیاسی و سماجی شخصیات سےملاقات کرتے ہوئے عید کی مبارک باد پیش کی۔
دوسری جانب 5اگست2020ء
بروز بدھ لودھراںضلع کونسل ہال میں منعقدہ سرکاری تقریب میں مجلس رابطہ کے ذمہ دارکی
شرکت ہوئی جہاں موجودایم این اے میاں شفیق
ارائیں سےمجلس رابطہ کے ذمہ دار نے ملاقات
کی اورخوشی کا اظہار کیا۔
مجلس رابطہ کے
ذمہ دار کی میر حیر بیار خان ڈومکی اور ان کے بیٹے میر درک خان ڈومکی سےملاقات
دعوت اسلامی
کی مجلس رابطہ کے تحت 4اگست2020ء بروز منگل مجلس رابطہ کے ذمہ داران نے ڈومکی ہاؤس
میں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بلوچستان کی معروف قبائلی شخصیت سردار زادہ میر حیر
بیار خان ڈومکی اور ان کے بیٹے میر درک خان ڈومکی سےملاقات کرتے ہوئے عید کی مبارک
باد پیش کی اور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔
دعوت اسلامی
کی مجلس رابطہ کے تحت 3اگست2020ء بروز پیرمجلس رابطہ کے ذمہ داران نےعید کے تیسرے
روز صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں آر او (ریجنل آفیسر) سی ٹی ڈی رخشان ڈویژن
محمود نوتیزئی سے ملاقات کرتے ہوئے عید کی
مبارک باد پیش کی اور آخر میں ملک و قوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی۔
دعوت اسلامی
کی مجلس رابطہ کے تحت 4اگست2020ء بروز منگل مجلس رابطہ کے ذمہ داران نے پسرور میںSHO
عمران سلطان تھانہ صدر سے ملاقات کی اور عید پر قربانی کی کھالوں پر دعوت اسلامی
کے ساتھ تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا جس پر SHO
عمران سلطان تھانہ صدر نے اظہار مسرت کرتے ہوئے آئندہ بھی اسی طرح دین کی خدمت کے جذبے کے تحت دعوت اسلامی کے ساتھ بھر
پور تعاون کرنے کی نیت کا اظہار کیا ۔
دعوت اسلامی کی
مجلس رابطہ کے تحت 4اگست2020ء بروز منگل مجلس رابطہ کے ذمہ داران نے غلام جیلانی(ایم پی
اے متحدہ قومی موو منٹ پاکستان) ،بلال عبدالغفار(ایم پی
اےپاکستان تحریک انصاف )،مشتاق احمد
سومرو (ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ صحت)اورمحمد یوسف میمن(ڈپٹی سکریٹری ایس جی
اے اور سی ڈی ڈیپارٹمنٹ)سے ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارک بادیتے ہوئےمختلف عنوان پر گفتگو کی جبکہ دعوت اسلامی کے تحت ہونے والی فلاحی سرگرمیوں سے متعلق آگاہی دی جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کے تحت
کی جانے والی خدمات دین کو خوب سراہا اور اپنے تاثرات دیئے۔
اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام ساؤتھ
برمنگھم میں23 جولائی 2020ء کو کفن دفن
تربیتی اجتماع ہوا جس میں85 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلِّغۂ دعوتِ اسلامی نے نزع کا بیان، میت کو غسل و کفن دینے کا طریقہ
اورمستعمل پانی کا طریقہ سمجھایا اور اسلامی بہنو ں کو ذہن دیا کہ وہ بھی میت کو غسل و کفن دینے کی
تربیت حاصل کریں۔
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام یوکے کے
شہر ویسٹ مڈلینڈز، برمنگھم میں دو طہارت کورس ایک اردو زبان میں اور دوسرا انگریزی زبان میں منعقد کئے گئے جن
میں کم وبیش 58 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اسلامی بہنوں کے
شرعی مسائل کے بارے میں سوال و جواب کا سلسلہ بھی رہا جس کے ذریعے اسلامی بہنوں کی
مسائلِ شرعیہ کے تعلق سے پیداہونے والی مشکلات کو دور کیاگیا۔
نیو کاسل سٹاکٹن آن ٹیز اور مڈلز برو میں چار 4مقامات پر سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
يو کے کے شہروں نیو کاسل سٹاکٹن آن ٹیز اور مڈلز برو میں
21 جولائی سے 23 جولائی 2020ء تک چار
مقامات پر سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کیے
گئے جن میں 72 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے اپنی ’’اصلاح کا نسخہ‘‘
کے موضوع پر سنتوں بھرےبیانات فرمائے اور
اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے ساتھ قربانی کرنے کا ذہن دیا۔
دعوت اسلامى کے زیرِ اہتمام 23 جولائی 2020ءکو نیو کاسل
سٹاکٹن آن ٹیز اور مڈلز برو کی اسلامی بہنوں کا مدنی حلقہ ہوا جس میں 14 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ
اسلامی نے انفرادی کوشش کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو اپنے
اخلاق بہتر بنانے کی ترغيب دلائی۔
مبلغۂ دعوتِ سلامی نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو
وضو ، تیمم ، مستعمل پانی کے احکام ، کپڑے پاک کرنے کا طریقہ ،اور نجاست کے احکام
سکھائے۔ اس کورس میں شعبۂ تعلیم اسکول، یونیورسٹی،
سیکنڈری سے وابستہ شخصیات نے بھی شرکت کی۔