اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام کراچی ریجن ساؤتھ زون سرجانی کابینہ میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقا می اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

علاقہ ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے بارے میں تفصیلاً بریف کرتےہوئے آسانی کے ساتھ مدنی انعامات پر عمل کرنے کا ذہن دیا۔


     اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام کراچی ریجن کلفٹن میں ڈویژن سطح پر آن لائن مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے روزانہ محاسبہ کرنے اور قفل مدینہ لگانے پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو آسانی کے ساتھ مدنی انعامات پر عمل کرنے اور عاملاتِ مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔


آج صبح 8:00 بجے مدنی چینل پر جامعۃ المدینہ للبنین و للبنات کےطلبہ و طالبات کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیاجس میں درجہ دورۃ الحدیث شریف کے طلبائے کرام نے شرکت کی۔ اجتماع پاک میں خصوصی بیان مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِینے فرمایا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام20 جولائی 2020ء  کو آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی(ڈویژن نگران) نے ذوالحجۃ الحرام کے ابتدائی 10 دن اور قربانی کے فضائل پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت ِاسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے ساتھ اجتماعی قربانی میں حصہ ڈالنے کی ترغیب دلائی۔

مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔اس اجتماع میں ڈویژن نگران اسلامی بہن نے یہ بھی ذہن دیا کہ ہمیں اپنے بچوں کو بھی اسلامی تہواروں کے حوالے سے معلومات فراہم کرنی چاہیےاوراس کے لیے رسالہ ’’بیٹا ہو تو ایسا‘‘ کےمطالعہ کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام21جولائی فارایسٹ ریجن نگران اسلامی بہن  نے تھائی لینڈ کا مدنی مشورہ لیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

فارایسٹ ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی انعامات کی تحریک کےمدنی کاموں کے نفاذ پہ کلام کرتے ہوئے کارکردگی کا فالواپ کیا اور آئندہ کے اہداف دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 15جولائی 2020ءفارایسٹ ریجن نگران  اسلامی بہن نے کوریا کمھے وضاحت کردیجیے کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

فارایسٹ ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی انعامات کی مدنی تحریک کو مضبوط بنانے کےلئے کلام کرتے ہوئے حکمت عملی اپنانے اور اسکے مطابق اسلامی بہنوں پہ انفرادی کوشش کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 7جولائی 2020ءفارایسٹ ریجن نگران  اسلامی بہن نے کوریا (انچن،سیول ) کا مدنی مشورہ لیا جس میں ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

فارایسٹ ریجن نگران اسلامی بہن نے ماہانہ کارکردگی کا فالواپ کیانیزموجودہ حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے شارٹ کورسز بڑھانے اور انفرادی کوشش میں اضافے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 10جولائی2020ء  فارایسٹ ریجن نگران اسلامی بہن نے چائنہ کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

فارایسٹ ریجن نگران اسلامی بہن نے شارٹ کورسز کروانے اور انفرادی کوشش کے ذریعے ہفتہ وار رسالے کے مطالعے میں اضافے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 10جولائی2020ء فارایسٹ ریجن نگران  اسلامی بہن نے ہانگ کانگ ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں ہانگ کانگ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

فارایسٹ ریجن نگران اسلامی بہن نے تنظیمی ترکیب کے مطابق مدنی کاموں کے نفاذ پہ کلام کیا نیز کارکردگی کا فولواَپ لیتے ہوئے آئندہ کے اہداف دئیے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 22جولائی2020بروز بدھ  سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک یوگینڈا میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے’’ اپنی اصلاح کا نسخہ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات پر عمل کرنے کا ذہن دیا۔اجتماع کے اختتام پر رقت انگیز دعا بھی کی گئی۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہلِ سنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازتے ہیں ۔مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے ۔

پچھلےہفتے امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ”رسالہ شہرت کی خواہش“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں سینٹرل افریقہ ریجن کےملک کینیا سے70،تنزانیہ سے78،اور یو گنڈا سے 63 ،اس طرح کل211اسلامی بہنوں نےرسالہ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعورتِ اسلامی کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام  22 جولائی 2020ء بروز بدھ یورپین یونین مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں کے درمیان میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں مدنی انعامات پر مقرر رکن عالمی مجلس مشاورت نے بذریعہ انٹرنیٹ مدنی انعامات کے مطابق شب و روز گزارنے کا ذہن دیا۔

نئی جگہوں پر مدنی انعامات کے نفاذ کے طریقے بیان کئے گئے، روزانہ محاسبہ کرنے اور دیگر اسلامی بہنوں کو بھی اسکی ترغیب دلانے کا ذہن دیانیز روزانہ کی بنیاد پر مجلس مدنی انعامات کے تحت مختلف مدنی کاموں کی تحریکوں کا مضبوط بنانے کے مختلف طریقے بھی بیان کئے۔ اس اجلاس میں اسپین، ناروے، آسٹریا، بیلجیم، ڈنمارک، فرانس، جرمنی، اٹلی، ہالینڈ کی مدنی انعامات کی ذمہ داران نے شرکت کی۔