لاک ڈاؤن کی تعطیلات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے ،نیک بنانے ،خوفِ خدا  و عشقِ مصطفےٰﷺ کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبہ کے ساتھ شیخِ طریقت امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ 63 مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 22 جولائی2020ء یکم ذوالحجۃ الحرام کو عرب شریف کے حجازی زون، فاروقی کابینہ کی ایک ڈویژن میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا12اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ ٔدعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کی اہمیت اور روزانہ محاسبہ کرنے کا ذہن دیا آخر میں اسلامی بہنو ں نے عاملاتِ مدنی انعامات بننے اور دوسروں کو ترغیب دلانےکی نیتیں بھی کیں۔


عید قرباں کے دوسرے دن جانشین امیر اہل سنت مولانا عبید رضا عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے اراکین شوریٰ حاجی محمد امین عطاری اور حاجی امین قافلہ کے ہمراہ عزیز آباد، ناظم آباد، میمن نگر، گلشن اقبال، گلستان جوہر اور ملیر میں قربانی کی کھالوں کے لئے قائم کلیکشن پوائنٹ کا دورہ کیا۔

جانشین امیر اہل سنت مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے قربانی کی کھالیں جمع کرنے والے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی اور لاک ڈاؤن ختم ہوتے ہی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔ صاحبزادہ عطار نے قافلے میں سفر کرنے کی نیت کرنے والے اسلامی بھائیوں کو تحفے بھی دی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 21 جولائی 2020 بروز منگل نارتھ امریکہ ریجن نگران اسلامی بہن کا بذریعہ کال اٹلانٹا کی ذمہ داراسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ ہواجس میں کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف مدنی کاموں کے حوالے سے تربیت کی گئی۔ انفرادی کوشش کی اہمیت بیان کرتے ہوئے ذمہ داران کو اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کر کے مدنی کاموں میں شرکت کرنے کاذہن دیانیز مدنی انعامات پر عمل بڑھانے کی ترغیب بھی دلائی گئی۔


عید قرباں کے دوسرے دن امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کنز الایمان مسجدپرقربانی کی کھالوں کے لئے قائم کلیکشن پوائنٹ کا دورہ کیااور کھالیں جمع کرنے والے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں دعاؤں سے نوازا۔

بعد ازاں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے میوہ قبرستان میں اپنی والدہ محترمہ رحمۃ اللہ علیہا کے مزار شریف پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر جانشین امیر اہل سنت مولانا عبید رضا عطاری مدنی اور نگران شوری مولانا محمد عمران عطاری بھی ہمراہ تھے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 22 جولائی 2020 بروز بدھ نارتھ امریکہ ریجن نگران اسلامی بہن  کا بزریعہ اسکائپ کینیڈا کابینہ اور امریکہ کی ڈویژن نگران اسلامی بہنوں٘کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں ہفتہ دعائے شفاء اجتماع کے حوالے سے کلام ہوا۔ ذمہ دار اسلامی بہنوں کو زیادہ سے زیادہ تشہیر کرنے اور مریضوں، بیماروں کی عیادت کرنے اور کروانے کی ترغیب دلائی گئی۔


کراچی کے علاقے P.I.B کالونی میں ایام عید میں مجلس دعوت اسلامی ویلفیئر کے تحت اسپیشل اسلامی بھائیوں کیلئے خیر خواہی کا اہتمام کیا گیا جس میں مجلس اسپیشل افراد کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر دو نابینا اسلامی بھائیوں نے نعت شریف بھی پڑھی۔نگران مجلس دعوت اسلامی ویلفیئر شفاعت علی عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ آخر میں اسپیشل افراد کے لئے دعو ت اسلامی ویلفیئر کی جانب سے خیر خواہی کا بھی اہتمام کیا گیا۔

واضح رہے کہ گونگے،بہرےاورنابیناافراد کوعموماًمعاشرےمیں کم ہی اہمیت دی جاتی ہے۔مگر اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ سنتوں کو عام کرنےوالی عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی نےان اسپیشل افرادکوتنہانہیں چھوڑا اوران کیلئےبھی دینی و اخلاقی تربیت کااہتمام کیا جس کےسبب گونگے، بہرے اور نابینا سینکڑوں افراد مدنی ماحول سے وابستہ ہوگئے۔ بلاشبہ یہ تبلیغِ قرآن و سنّت کی عالمگیر تَحریک دعوتِ اسلامی کا وہ منفرد اورعظیم کارنامہ ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔


پچھلے دنوں مجلس رابطہ کے ذمہ داران نے کراچی میں سیاسی رہنماڈاکٹر  فاروق ستار سے ملاقات کی تھی۔ دوران ملاقات انہوں نے عید قرباں پر اپنی قربانی کی کھالیں دعوت اسلامی کو دینے کی نیت تھی۔

اسی سلسلے میں سیاسی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نےدعوت اسلامی کے دینی وفلاحی کاموں کے لئے اپنی قربانی کی کھالیں دعوت اسلامی کو دیں اور آئندہ بھی تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی۔


عید قرباں کے موقع پر دعوت اسلامی کے جملہ اخراجات کو پورا کرنے کے لئے ملک بھر میں کھالیں اکھٹی کرنے کا سلسلہ ہوا۔

اسی سلسلے میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے اراکین شوریٰ حاجی محمد علی عطاری اور حاجی امین قافلہ کے ہمراہ کراچی میں مختلف جگہوں پر کھال جمع کرنے کے لئے لگائے جانے والے کیمپس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اراکین شوریٰ نے کیمپس کے انتظامات کا جائزہ لیا اور کھال جمع کرنے والے اسلامی بھائیوں سے ملاقات کرتے ہوئے حوصلہ افزائی کی۔


اس سال ذوالحجہ 1441ھ میں سرگودھا زون میں کھالیں جمع کرنے کے لئے پانچ گودام بنائے گئے ہیں جن میں ایک گودام بھلوال شہر میں بنایا گیا ہے۔ اس گودام میں بھلوال، میانی، بھیرہ اور پھلروان میں جمع ہونی والی کھالوں کو اکٹھا کیا گیاہے۔

03اگست 2020ء کو نگران سرگودھا زون محمد عادل رضا عطاری نے بھلوال کے کھال گودام کا وزٹ کیا اور وہاں کھالوں میں نمک لگائے جانے والے کاموں کا جائزہ لیا۔

نگران بھلوال مشاورت محمد حسنین عطاری نے گودام کے اخراجات، کام کرنے والے اسلامی بھائیوں کی خیر خواہی، لیبر کی بہترین سہولیات کی فراہمی اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات کے حوالے سے نگران زون کو اپڈیٹ دی۔

اس موقع پر نگران زون نے کھالوں کوسنبھالنے، گودام کی سیکورٹی اور صفائی کے انتظامات کے حوالے سے ذمہ داران کی تربیت کی۔


اولیاء سے محبت کی حکایات  اور فکر انگیز فرامین پرمشتمل

شیخ طریقت، امیراہل سنت علامہ محمدالیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا رسالہ

مُردے کے صدمے

اِس رسالے کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظر جدیدکمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو،عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی شمولیت ٭آیات کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات،فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ َغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ

37صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2014سے لیکر اب تک اردو زبان کے4مختلف ایڈیشنز میں1لاکھ5ہزار سے زائد

جبکہ دیگر5زبانوں میں17 ہزار200سے زائد شائع ہوچکا ہے

مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے15روپے ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔

اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کیا جاسکتا ہے۔

Download Now


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت 4اگست2020ء بروز منگل مجلس رابطہ کے ذمہ دار  نے بلوچستان کے شہر سبی میں قبائلی شخصیت اور کنٹریکٹر حاجی اللہ بچایا ہانبھی کی ہمشیرہ اور ہانبھی قومی اتحاد کے صوبائی آرگنائزر سماجی شخصیت حاجی گل زمان ہانبھی کی پھوپھی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کا سلسلہ کیا۔ اس موقع پر ذمہ داران دعوت اسلامی نے مکتبۃ المدینہ سے جاری شدہ مختلف کتب و رسائل تحفے میں پیش کئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں گوجرانوالا میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں گوجرانوالا زون کے اراکین کابینہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں جلد از جلد تقرری مکمل کرنے، پیشگی و عملی جدول مقرر وقت میں بنانے سمیت مختلف شعبے کےمختلف کاموں پر کلام کیا گیا۔

اس موقع پر مجلس خدام المساجدوالمدرس کے ذمہ داران کی نگران کابینہ قمر عطاری سے ملاقات بھی ہوئی ۔