اولیاء سے محبت کی حکایات اور فکر انگیز فرامین پرمشتمل
شیخ
طریقت، امیراہل سنت علامہ محمدالیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا رسالہ
اِس رسالے کی چندخصوصیات:
٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے
تقاضوں کے پیشِ نظر جدیدکمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے
معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation
Marks) کا اہتمام ٭اُردو،عربی اور فارسی عبارتوں کو
مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا
اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار
رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی شمولیت ٭آیات
کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض
پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا
اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات،فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ َغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے
پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ
37صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2014سے
لیکر اب تک اردو زبان کے4مختلف ایڈیشنز میں1لاکھ5ہزار سے زائد
جبکہ دیگر5زبانوں میں17 ہزار200سے
زائد شائع ہوچکا ہے
مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے15روپے ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔
اس رسالے کی PDF
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کیا جاسکتا ہے۔
دعوت اسلامی
کی مجلس رابطہ کے تحت 4اگست2020ء بروز منگل مجلس رابطہ کے ذمہ دار نے بلوچستان کے شہر سبی میں قبائلی شخصیت اور
کنٹریکٹر حاجی اللہ بچایا ہانبھی کی ہمشیرہ اور ہانبھی قومی اتحاد کے صوبائی
آرگنائزر سماجی شخصیت حاجی گل زمان ہانبھی کی پھوپھی کی وفات پر تعزیت کا اظہار
کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کا سلسلہ کیا۔ اس موقع پر ذمہ داران دعوت اسلامی نے مکتبۃ المدینہ سے جاری شدہ مختلف کتب و رسائل تحفے میں پیش کئے۔
گوجرانوالا
میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں گوجرانوالا زون کے اراکین کابینہ کا مدنی
مشورہ
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام پچھلے دنوں گوجرانوالا میں
قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں گوجرانوالا زون کے اراکین کابینہ کا مدنی مشورہ
ہوا جس میں جلد از جلد تقرری مکمل کرنے، پیشگی
و عملی جدول مقرر وقت میں بنانے سمیت
مختلف شعبے کےمختلف کاموں پر کلام کیا گیا۔
اس موقع پر مجلس خدام المساجدوالمدرس کے ذمہ
داران کی نگران کابینہ قمر عطاری سے ملاقات بھی ہوئی ۔
مولانا قاری
احسان اللہ چشتی امام جامع مسجد غوثیہ چشتییہ و مدرس دار العلوم چشتیہ غوثیہ کچہری
روڈ منڈی بہاوالدین سے ملاقات
دعوت اسلامی
کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت پچھلے دنوں ریجن ذمہ دار محمد ظہیر عباس مدنی
مجلس رابطہ بالعلماءنے مولانا قاری احسان اللہ چشتی امام جامع مسجد غوثیہ چشتییہ و
مدرس دار العلوم چشتیہ غوثیہ کچہری روڈ منڈی بہاوالدین سے ملاقات کی اور انہیں دعوت
اسلامی کی دینی اور فلاحی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا۔
مولانا محمد
وسیم عباسی قادری مہتمم ادارہ انوارالاسلام اسلام آباد سے ملاقات
دعوت اسلامی
کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت پچھلے دنوں ریجن ذمہ دار محمد ظہیر عباس مدنی
مجلس رابطہ بالعلماء کی مولانا محمد وسیم عباسی قادری مہتمم ادارہ انوارالاسلام
اسلام آباد سے ملاقات ہوئی اس موقع پر ریجن ذمہ دار نے مولانا محمد وسیم عباسی
قادری کو دعوت اسلامی کی دینی اور فلاحی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا۔
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام منڈیالی شیخوپورہ روڈ میں چرم قربانی کی حفاظت کا سلسلہ
الحمد اللہعزوجل دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام پچھلے دنوں حاجی محمد اجمل عطاری
رکن زون مجلس ازدیاد حب لاہور شمالی زون اور محمد ناصر عطاری رکنِ زون مجلس تحفظ اوراقِ
مقدسہ لاہور جنوبی زون نے ڈویژن فروز والا شاہدرہ مریدکےذمہ داران و اہلِ علاقہ
اسلامی بھائیوں کے ساتھ مل کر امیرِ اہلسنت دامت
برکاتہُم العالیہ کی دعاوُں کا حصّہ پانے کی نیت سے قربانی کی کھالیں زیادہ سے زیادہ جمع
کرنے کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کو مدنی پھول پیش کرتے ہوئے حوصلہ افزائی کی۔
اہل علاقہ
اسلامی بھائیوں نے عید کے پہلے 2 دن بھر پور کوشش کرتے ہوئے 7 گاڑیاں قربانی کی
کھالوں سے بھری ہوئی دعوتِ اسلامی کے کھالوں کے کارخانے منڈیالی شیخوپورہ روڈ
روانہ کیں جبکہ خدمت دین کےجذبے کے تحت عید کے تیسرے روز بھی اسلامی بھائیوں نے
قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے لئے اپنا وقت دیا ۔(رپورٹ:محمدناصر عطاری
رکن زون مجلس تحفظ اوراق مقدسہ )
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام 27جولائی 2020ء بروز پیر اطراف ستگھرہ ضلع اوکاڑہ میں مدنی
مشورے کا اہتمام ہوا جس میں رکن کابینہ و ڈویژن ذمہ داران مجلس عشرنے شرکت کی ۔مبلغ دعوت اسلامی محمد
لیاقت علی عطاری نے گاؤں سطح کے ذمہ داران کاتقرر کیا اور مدنی کاموں کو بڑھانے ،ہفتہ
وار اجتماع اور مدنی مذاکرہ میں پابندی کے ساتھ شرکت کرنے، دوسروں کوبھی دعوت دینے
کے حوالے سے شرکا کی تربیت فرمائی ۔(رپورٹ:اویس عطاری)
مولانا قاری ضیاالحق
چشتی خطیب جامع مسجد علی المرتضی مارگلہ ٹاؤن فیز 2 سے ملاقات
اسلام آباد
شہر مجلس رابطہ بالعلماء کے رکن اور بری
امام ڈویژن کے نگران فہیم شمس عطاری نے25 جولائی 2020ء بروز ہفتہ مولانا قاری ضیاالحق
چشتی خطیب جامع مسجد علی المرتضی مارگلہ ٹاؤن فیز 2 سے ملاقات کی اورانہیں دعوت
اسلامی کا تعارف پیش کرتےہوئے شعبہ
المدینۃ العلمیہ کی علمی سرگرمیوں کے
حوالے سے آگاہ کیا جبکہ مکتبۃ المدینہ سے شائع کردہ
ماہنامہ فیضان مدینہ انہیں تحفے میں دیا۔( خالد عطاری
مدنی)
اسلام آباد
مجلس رابطہ بالعلماء کے رکن اور بری امام ڈویژن کے نگران فہیم شمس عطاری کی مولانا
وقاص چشتی صاحب سے ملاقات
اسلام آباد
شہر مجلس رابطہ بالعلماء کے رکن اور بری
امام ڈویژن کے نگران فہیم شمس عطاری نے25 جولائی 2020ء بروز ہفتہ مولانا وقاص چشتی
صاحب سے ملاقات کی اورانہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتےہوئے شعبہ المدینۃ العلمیہ کی علمی سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کیا جبکہ مکتبۃ المدینہ سے شائع کردہ ماہنامہ فیضان مدینہ انہیں تحفے میں دیا۔( خالد عطاری مدنی)
شوکت علی
قریشی خطیب جامع مسجد النور راول ٹاؤن اور
سید حسنین شاہ قادری جامع مسجد المسلم صادق آباد سے ملاقاتیں
اسلام آباد
شہر مجلس رابطہ بالعلماء کے رکن اور بری
امام ڈویژن کے نگران فہیم شمس عطاری نے24 جولائی 2020ء بروز جمعہ شوکت علی
قریشی خطیب جامع مسجد النور راول ٹاؤن اور
سید حسنین شاہ قادری جامع مسجد المسلم صادق آباد سے ملاقاتیں کیں اورانہیں دعوت
اسلامی کا تعارف پیش کرتےہوئے شعبہ
المدینۃ العلمیہ کی علمی سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کیا جبکہ مکتبۃ المدینہ سے شائع کردہ ماہنامہ فیضان مدینہ انہیں تحفے میں دیا۔( خالد عطاری مدنی)
مولانا قاری
محمد حسین صاحب سے رابطہ بالعلماء کے رکن اور بری امام ڈویژن کے نگران فہیم شمس
عطاری کی ملاقات
اسلام آباد
شہر رابطہ بالعلماء کے رکن اور بری امام
ڈویژن کے نگران فہیم شمس عطاری نے25 جولائی 2020ء بروز ہفتہ مولانا قاری محمد حسین
صاحب سے ملاقات کی اورانہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتےہوئے شعبہ المدینۃ العلمیہ کی علمی سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کیا جبکہ مکتبۃ المدینہ سے شائع کردہ ماہنامہ فیضان مدینہ انہیں تحفے میں دیا۔( خالد عطاری مدنی)
سینئر صحافی
ڈائریکٹر نیوز روزنامہ نئی بات کے ہمایوں سلیم احمد کی فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن میں
آمد
سینئر صحافی
ڈائریکٹر نیوز روزنامہ نئی بات کے ہمایوں سلیم احمد کی29 جولائی 2020ء بروز بدھ فیضان
مدینہ جوہر ٹاؤن میں آمد ہوئی جن کا استقبال مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ لاہور کے رکن ریجن
عثمان عطاری اور دیگر ذمہ داران نے کیا اور انہیں فیضان مدینہ میں قائم دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا۔ آخر
میں انہیں مکتبۃ المدینہ سے شائع کردہ مختلف کتب تحفے میں دی گئیں۔(رپورٹ:اسرار عطاری پاک
آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)