پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن سید عارف عطاری کے والد محترم قاضی سید ارشاد علی صاحب کا ہند کے شہرناسک   میں رضائے الہی سے انتقال ہوگیا تھا۔

انتقال کی خبر ملنےپر امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےمرحوم کے صاحبزادگان رکن شوریٰ سید عارف عطاری اور سید مبین عطاری سے تعزیت کی اور صبرکرنے کی تلقین فرمائی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مرحوم سید ارشاد علی کے لئے ایصالِ ثواب کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام کراچی ریجن گڈاپ  زون نوری آباد اور چہمبر میں مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے بارے میں معلومات فراہم کرتےہوئے اپنے شب و روز مدنی انعامات کے مطابق گزارنے اور عاملاتِ مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام پاکستان کے شہروں ملتان بہاولپور اور لاہور میں کفن دفن تربیتی اجتماعات  کا انعقاد کیا گیاجن میں مقامی اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

کراچی ریجن کی مجلس کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کے طریقے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کفن دفن کے بارے میں معلومات فراہم کیں نیز اسلامی بہن کو مفتشہ ٹیسٹ دینے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی ۔


دعوت اسلامی کے زیرِاہتمام یوکے کے شہر ریڈنگ (Reading)میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنے شب و روز مدنی انعامات کے مطابق گزارنے اور مدنی انعامات کا رسالہ پُر کر کے جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیرِاہتمام یوکے برمنگھم ریجن میں مختلف مقامات نارتھ،ساؤتھ،ویسٹ برمنگھم، کونٹری، ٹیل فورڈ،بلیک کنٹری، سینڈویل(North, South, West Birmingham, Country, Telford, Black Country, Sandwell)پر آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 438 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوتِ اسلامی نے ”اپنی اصلاح کا نسخہ“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنی زندگی مدنی انعامات کے مطابق گزارنے اور رسالہ پُر کر کے جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام امریکہ کے شہریوبا سٹی(Yuba City) میں سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 46 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے ”ہم ڈرتے کیوں نہیں؟“ کے موضوع پر بیان کیا اوراجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ناجائز فیشن کی نحوست، ناچاقیوں سے بچنے کے طریقے بتائے نیز بزرگان دین کا خوفِ خدا بیان کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام امریکہ کے شہر ڈیلس(Dallas)میں سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں کم و بیش 32 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کوہفتہ وار رسالہ پڑھنے/سننے کی ترغیب دلائی نیز دعوت اسلامی کے مدنی کام کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام امریکہ کے شہر میامی (Miami)میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں کم و بیش 19 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ذکر اللہ کرنے کے فضائل و برکات نیز روزوں کے فوائد بتائے جبکہ روزے رکھنے کا ذہن بھی دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کینیڈا کابینہ کی نگران اور امریکہ کی ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نارتھ امریکہ ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ہفتہ وار دعائے شفاء اجتماع کے حوالے سے کلام کیا نیزذمہ داراسلامی بہنوں کو زیادہ سے زیادہ تشہیر کرنے اور مریضوں، بیماروں کی عیادت کرنے اور کروانے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 21 جولائی2020ء بروز منگل امریکہ کے شہر ڈیلس میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیاگیا جس میں تقریبا 32 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اجتماعِ پاک میں مبلغۂ دعوت اسلامی نے ’’حج کے مہینے کے ابتدائی 10 دن‘‘ کے موضوع پر بیان کیا۔مبلغہ اسلامی بہن نے ہفتہ وار رسالہ پڑھنے،سننے کی ترغیب دلائی نیز دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام22جولائی 2020ء کو تنزانیہ دارالسّلام کے علاقے اوپانگا میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ایک مسلمان پر دوسرے مسلمان کے حقوق کو بیان کرتے ہوئے دل جوئی کی اہمیت، فضیلت اور اس کے فوائد پر بیان فرمایا اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام21جولائی 2020ءکو تنزانیہ دارالسّلام کے علاقے الالہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو راہِ خدا میں خرچ کرنے کی فضیلت اور لالچ کے نقصانات پر بیان کرتے ہوئے ذوالحجۃ الحرام کی عظمت و فضیلت پر بھی گفتگو کی۔