دعوت ِاسلامی کے زیر اہتمام 31جولائی2020ء کو پاکستان نگران  اسلامی بہن نے شعبہ فیضان ِ مرشد سے وابستہ اسلامی بہنوں کامدنی مشورہ لیا جس میں پاک سطح ، ریجن و زون سطح اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں میں آٹھ مدنی کاموں کو مضبوط کرنے اور عا ملات مدنی انعامات کی تعداد کو بڑھانے کی ترغیب دلائی نیز مجلس شارٹ کورسز کے تحت مختلف شارٹ کورسز کرنے ، تقرریاں مکمل کرنے اور نئے مقامات پر مدرستہ المدینہ بالغات شروع کرنے کا ہدف دیا ۔