دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ  ہونے والی اسلامی بہنوں کی اخلاقی تربیت اور ذوقِ عبادت کی غرض سے امیر اہل سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اسلامی بہنوں کو 63 مدنی انعامات عنایت فرمائے جس پر ملک و بیرونِ ملک دعوت اسلامی وابستہ کثیر اسلامی بہن عمل کرتی ہیں پاکستان کے مختلف شہروں سے موصول ہونے والی کارکردگی ملاحظہ ہو۔

کراچی ریجن ماہ ذوالقعدة الحرام میں 8026 اسلامی بہنیں عاملات مدنی انعامات بنیں ۔ 46 مقامات پر آن لائن مدنی انعامات اجتماع ہوئے جن میں 563 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

حیدرآباد ریجن میں 5017 اسلامی بہنیں عاملات مدنی انعامات بنیں۔ 24 مقامات پر آن لائن مدنی انعامات اجتماع ہوئے جن میں 232 اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔

ملتان ریجن میں 3127 اسلامی بہنیں عاملات مدنی انعامات بنیں ۔7مقامات پرآن لائن مدنی انعامات اجتماع ہوئے جن میں 157 اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔

فیصل آباد ریجن میں 4265 اسلامی بہنیں عاملات مدنی انعامات بنیں ۔37مقامات پر آن لائن مدنی انعامات اجتماع عوام ہوئے جن میں 502 اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔

لاہور ریجن میں 4019 اسلامی بہنیں عاملات مدنی انعامات بنیں ۔ 34 مقامات پرآن مدنی انعامات اجتماع ہوئےجن میں 453 اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔

اسلام آباد ریجن میں 2910 اسلامی بہنیں عاملات مدنی انعامات بنیں ۔ 13 مقامات پر آن لائن مدنی انعامات اجتماع ہوئے جن میں 128 اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔