دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 10 اگست 2020ء کو یوکے کے شہر مانچسٹر( Manchester) ریجن نگران اسلامی بہن مدنی مشورہ کیا جس میں ریجن مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مزید مدنی کاموں کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ مدنی خبروں کے کام پر بھی گفتگو کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام11 اگست 2020ء کو یوکے کے شہر مانچسٹر( Manchester) میں ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیاجس میں لنکشائرکابینہ کی ذیلی تا کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نےمحرم الحرام کے مدنی پھول سمجھاتے ہوئے اسلامی بہنوں کوتین دن اجتماعِ ذکرِ شہادت کی بھر پور تیاری کرنے کا ذہن دیااور ہفتہ واردعائے شفاء کو خوب منانے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس اسپیشل افرادپاکستان کے تحت 11اگست 2020ء بروز منگل نگران مجلس اسپیشل افرادپاکستان محمدحنیف عطاری قصور نے ایسٹ ملیرزون کا دورہ کیا جہاں  ملاقات و عیادت وغیرہ کا سلسلہ کیا ۔

نگران مجلس اسپیشل افرادپاکستان محمدحنیف عطاری قصور نےلیاقت آباد اور ناظم آبادکابینہ میں نابینہ اسلامی بھائیوں سے ملاقات کرتےہوئے مسجد اور نابینہ اسلامی بھائی کے گھر پر مدنی حلقے لگائے اور نیکی کی دعوت دیتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔

دوسری جانب نگران مجلس نے لانڈھی کابینہ میں ڈیف اسلامی بھائی سےملاقات کرتے ہوئے نابینہ اسلامی بھائی کی عیادت کی اوربیماری پر صبر کرنے کے متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے اللہ کی رضا پر راضی رہنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدرستہ المدینہ بالغان کے تحت12اگست2020ء بدھ ڈویژن شاہ عالم شیرانوالہ جامعتہ المدینہ اقصی مسجد لاہور میں مدنی مشورے کا اہتمام ہوا جس میں مدرستہ المدینہ بالغان کے رکن زون ،رکن کابینہ، ڈویژن ذمہ داران اور معلمین نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی ریجن ذمہ دار محمد حسن رضا عطاری مجلس مدرستہ المدینہ بالغان نے شرکا کو مساجد و مارکیٹ کے مدارس بڑھانے اور شرکاء کی تعداد میں اضافہ کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے ۔(رپورٹ: ناظم عثمان عطاری)


دعوت اسلامی کی مجلس مدرستہ المدینہ للبنین رہائشی کے تحت12اگست2020ء بدھ ملتان ریجن میں مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں ناظمین اعلیٰ نے شرکت کی۔

نگران مجلس مدرستہ المدینہ للبنین رہائشی مدارس پاکستان فلک شیرعطاری نے شرکا کو آن لائن تعلیم کے نظام کو مضبوط کرنے اور مدرسۃ المدینہ خود کفیل کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیتے ہوئے رہائشی مدارس کی اپڈیٹ نیو نظام بہتر بنانے کیلئے آئندہ کوششوں کو تیز کرنے اور مدنی کام کرنے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ:فلک شیرعطاری مجلس مدرستہ المدینہ للبنین رہائشی)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مانانوالہ فاروق آباد کابینہ میں 11اگست2020ء بروز منگل مدرستہ المدینہ اور جامعۃالمدینہ کی بلڈنگ کا افتتاح ہوا اس موقع پر نگران کابینہ اور ڈویژن نگران نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی نگران جنوبی لاہور زون حاجی عبدالرشید عطاری نے مدرستہ المدینہ اور جامعۃ المدینہ کی بلڈنگ کا افتتاح کرتے ہوئے اور ذمہ داران کو جلد تعمیرات مکمل کر کےعلم دین کی شمع روشن کرنے کے متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے علم دین اور دینی درسگاہ تعمیر کرنے کے فضائل پر سنتوں بھر بیان کیا۔(رپورٹ:غلام جیلانی عطاری مدنی قافلہ ذمہ دار فاروق آباد کابینہ) 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں مدنی ریجن کویت خیطان ڈویژن نگران اسلامی بہن نے اپنی ماتحت اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں دعائے شفا اجتماع کے نکات بتائے نیز اس کے لئے زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں سے رابطےکرنے کی ترغیب دلائی نیز تقسیم رسائل میں بھرپور حصہ لینے اور مدنی کاموں کومزید بڑھانے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں عرب شریف اور عمان کی ملک نگران، کویت کی ڈویژن نگر ان، قطر اور بحرین کی کابینہ نگران کی پہلی بڑی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مدنی ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور نکات برائے ماہ محرم الحرام سمجھائے نیز مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے تربیت کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام10 اگست 2020ء کوکراچی میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی کی رہائشی اراکین نے بالمشافہ اور بیرون ملک اور بیرون شہر میں مقیم اراکین عالمی مجلس اور مجلس بیرون کی اراکین نے بذریعہ اسکائپ شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نےعشق رسول بڑ ھانے اور دعا کی اہمیت کو سمجھاتے ہوئے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ارشادات بیان کئے نیز نیو ماہانہ کارکردگی فارم سمجھایا اور اس کے مطابق کارکردگی تیار کرنے کی ترغیب دلائی ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام بلوچستان کے شہر اوتھل  میں قائم فیضان مدینہ صابرین مسجد میں 11اگست 2020بروز منگل لسبیلہ کابینہ کا مدنی مشورہ ہوا ۔مدنی مشورے میں نگران کابینہ، ڈویژن نگران، اراکین کابینہ،مجلس کورسز کے ذمہ دار رکن زون محمد آصف عطاری اور مجلس آئمہ مساجد کے ذمہ دار رکن زون نور محمد عطاری نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں زونل نگران حاجی محمد امتیاز عطاری نے محاسبہ کے موضوع پر مدنی پھول ارشاد فرماتے ہوئے کہا کہ حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ روزانہ اپنا احتساب فرمایا کرتے اور رات آتی تو اپنے پاوں پر درہ مارکر فرماتے بتا آج تو نے کیا کیا کیا ہے

محاسبہ کیا ہے؟ اپنے سابقہ اعمال کا حساب کرنا (جائزہ لینا)محاسبہ کہلاتا ہے سمجھدار وہ ہے جس نے حساب آخرت کو پیش نظر رکھتے ہوئے خود کو سدھارنے کے لیے اپنے نفس کا سختی سے محاسبہ کیاکیونکہ اپنے اعمال میں غوروفکر کرنے سے نہ صرف فکر آخرت پیدا ہوتی بلکہ گناہوں سے بچنے اور نیکیوں کی طرف راغب ہونے کا جذبہ بھی نصیب ہوتا ہے

انھوں نے کہا کہ اپنے محاسبے کا بہترین حل مدنی انعامات پر عمل ہے روزانہ 12منٹ اپنے مدنی کاموں کی فکر مدینہ کیا کریں کہ آج مجھے کیا کیا مدنی کام کرنے تھے اور کیا کیا ہوئے اپنی ذمہ داری کے مطابق اپنے مدنی کاموں کا جائزہ بھی لیتے رہیں کہ کیا واقعی میں اپنی ذمہ داری کا حق ادا کررہا ہوں کہ نہیں اور یہ غور کرے کہ کتنا وقت دے کر میں مدنی کام کو آگے سے آگے بڑھا سکتا ہوں؟

مزید نگران پاک نے کہا کہ تمام ذمہ داران 12مدنی کاموں کو مضبوط بنائیں ڈویژن نگران اور اراکین کابینہ شعبہ جات کے ذمہ داران اپنا عملی جدول بنائیں نگران پاک نے 12مدنی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ آن لائن کورسزمیں بھرپور انداز میں شرکت کے حوالے سے مدنی ذہن دیا۔(رپورٹ :محمد جہانزیب عطاری مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ گوادر زون)


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام 10 اگست 2020ءسے مدنی ریجن کے ملک عرب شریف میں 5دن پرمشتمل ”تفسیر سورۂ رحمٰن کورس“ کا آن لائن آغاز ہوا جس میں 34 اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔

اس کورس کے ذریعے شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو سورۂ رحمٰن کی تفسیر جاننے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 10اگست 2020 ء کو  فیصل آباد جھمرہ کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور محرم الحرام کے مدنی پھول سمجھائے نیز آٹھ مدنی کاموں کو مضبوط کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی۔