20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن
میں بذریعہ انٹر نیٹ ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ریجن
مشاورت، ادارتی شعبہ جات کی ذمہ دار اور
زون نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کراچی ریجن نگران اسلامی بہن نے ’’تقسیم کاری‘‘
کے موضوع پربیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کودینی کام تقسیم کرنے کی اہمیت و فوائد
سے آگاہ کیا اور تقسیم کاری کے تقاضے پورے کرنے کا ذہن دیانیز سابقہ کارکردگی کا
جائزہ لیا ۔ ساتھ ہی ماتحت کے شیڈول وصول کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے، سننے کی
کارکردگی کاپوچھانیز بلڈنگ ذمہ داراسلامی بہنوں کےحوالےسے نکات سمجھاتے ہوئے ان کی
تقرری مکمل کرنے کا ہدف دیا اور شعبہ جات کے دینی کاموں کے حوالے سے بھی کلام ہوا ۔