دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 5 اگست 2020ء کو یوکے کے شہر مانچسٹرمیں 38 مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں کم و بیش 295 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغات دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 12 اگست 2020ء کو یوکے لندن کے شہر الفورڈمیں بذریعہ اسکائپ ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیاجس میں پانچ اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی حلقے میں فقہ سکھانے، نیکی کی دعوت عام کرنے، مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کے حصہ لینےکے متعلق نکات فراہم کئے گئےعلاوہ ازیں اسلامی بہنوں کو مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وا ر اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 12 اگست 2020ء کو یوکے برمنگھم ریجن نارتھ، ساؤتھ، ایسٹ برمنگھم اور کونٹری میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں کم و بیش 245 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی ”بیماری پر صبر کے فضائل“ پر سنتوں بھرے بیانات کئے۔ دوران بیان بیماریوں اور مصیبتوں سے نجات کے لئے روحانی علاج بھی پیش کئے گئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام9 اگست 2020ء کوبرمنگھم ریجن ویسٹ مڈلینڈز میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران نے شرکت کی۔

نگران کابینہ اسلامی بہن نے دعائے شفاء اور محرم الحرام کے نکات سمجھائے ۔ نگران کابینہ نے کارکردگی کو بہتر بنانے کے حوالے سےبھی مدنی پھول بیان کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 12 اگست 2020ء کو یوکے کے علاقے چارلٹن اور پریسٹن میں بذریعہ انٹر نیٹ دعائے شفاءاجتماع ہوا جس میں 54 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مانچسٹر ریجن کی نگران اسلامی بہن نے”بیماری پرصبر کے فضائل“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کرتے ہوئے بیماریوں اور مصیبتوں سے نجات کے لئے روحانی علاج بھی پیش کئے ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 12 اگست 2020ء کو یوکے کے علاقے اکرنگٹن میں بذریعہ انٹر نیٹ دعائے شفاءاجتماع ہوا جس میں 45 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مانچسٹر ریجن کی مجلس کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے”بیماری پرصبر کے فضائل“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے بیماریوں اور مصیبتوں سے نجات کے لئے روحانی علاج بھی پیش کئے ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 12اگست 2020ءکو یوکے کے علاقے بولٹن میں بذریعہ اسکائپ کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں31اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مجلس کفن دفن کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے میت کو غسل اور کفن دینے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور تبرکات کی برکات کے متعلق بھی بتایا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام 11 اگست 2020ء کو یوکے مانچسٹر ریجن میں  ذمہ دار اسلامی بہنوں کامدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس رابطہ کے ڈویژن اور کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مجلس رابطہ کے ذمہ داراسلامی بہن نے لاک ڈاؤن میں مجلس رابطہ کے مدنی کام کو بہتر بنانےپر گفتگو کی اور مشکل وقت میں اس کام کو بہتر بنانےکا طریقہ بیان کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 9 اگست 2020ء کو یوکےبرمنگھم ریجن کے شہر برٹن، پیٹربرو، نوٹنگھم میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں کم و بیش 131 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی شان“ پر سنتوں بھرے بیانات کئےاور آپ رضی اللہ عنہ کی عبادات اور دینی خدمات کا تذکرہ کیا۔ مبلغات دعو ت اسلامی نے آئندہ ہفتے ہونے والے دعائے صحت اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام برمنگھم ریجن کے علاقےنارتھ برمنگھم میں ”سورۂ رحمٰن کورس“ جاری ہے۔ اس کورس میں کم و بیش 22 اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔اسلامی بہنوں نے لاک ڈاؤن میں کورسزکراونے پردعوت اسلامی کا شکریہ ادا کیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام 12 اگست 2020ء کو یوکے اسکاٹ لینڈ کے علاقے پولک شیلڈز میں بذریعہ کال مدنی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں کابینہ مدرسۃ المدینہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہن نے 6 اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے انہیں مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 11 اور 12 اگست 2020ء کو یوکے لندن ریجن کے شہر ایسٹ ہام، الفورڈ، ہیکنی، چنگ فورڈ، ٹوٹنگ، سڈبری، سلاؤ اور اسکاٹ لینڈکے علاقے پولک شیلڈز میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں کم و بیش 144 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی ”بیماری پر صبر کے فضائل“ پر سنتوں بھرے بیانات کئے۔ دوران بیان بیماریوں اور مصیبتوں سے نجات کے لئے روحانی علاج بھی پیش کئے گئے۔