دعوتِ اسلامی کے شعبہ فنانس ڈپارٹمنٹ  للبنات کےتحت گزشتہ دنوں بلدیہ ٹاؤن کابینہ کی ڈویژن نیو سعید آباد میں مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں کم و بیش 32 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کے لئے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی اور اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگیوں کا جائزہ لیتےہوئے ماہانہ کارکردگی اور شیڈول سے متعلق مدنی پھول دیئے نیز فنانس ڈپارٹمنٹ کی کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ای -رسید پر کام کرنےاوراسکا نفاذ کرنے، software کے ذریعے کھالوں کی بکنگ کرنے کا ذہن دیتے ہوئے طریقہ کار بھی سمجھایا ۔ مزیدشرعی غلطیوں سے بچنے،علمِ دین حاصل کرنے اور امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی دعا سے حصہ پانے کے لیے ’’چندہ کرنے کی تنظیمی و شرعی احتیاطیں‘‘ رسالے کا ٹیسٹ دینے کی بھی ترغیب دلائی جس پر تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔