
دعوت
اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام نواب شاہ میں دینی حلقہ ہوا جس میں شہر بھر سے اسپیشل (گونگے، بہرے) افراد نے
شرکت کی۔
متعلقہ
شعبے کے رکن زون قاری جاوید عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس کی اشاروں کی زبان
میں ترجمانی بھی ہوئی۔ (رپورٹ: محمد سمیر عطاری، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسن دعوت اسلامی)

دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ
دنوں راولپنڈی میں
مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں پاکستان دفتر للبنات کی ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
مبلغۂ دعوت ِ اسلامی نے ’’ بدگمانی کے نقصانات اوراس سے بچنے کے فوائد ‘‘ کےموضوع
پربیان کیا اور اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں دفتری نظام میں بہتری لانےکےحوالےسےنکات بیان کئےنیز مدنی
عملے کی اسلامی بہنوں کی طرف سےکئےجانےوالےسوالات کےجوابات بھی دیئے۔

دعوت
اسلامی کے شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ کے تحت 8 جولائی 2021ء کو عالمی مدنی مرکز
فیضان مدینہ کراچی، ماہنامہ فیضان مدینہ کے آفس میں آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں
شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ کے نگران مولانا مہروز عطاری مدنی، شعبہ ماہنامہ فیضان
مدینہ فیڈبک کے ذمہ دار اورنگران پاکستان آفس کے شعبہ ذمہ دار فیڈبک نے شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں ماہنامہ فیضان مدینہ کی شکایات کو جلد از جلد حل کرنے کے حوالے سے
مشاورت ہوئی۔
(رپورٹ: محمد بلال عطاری، ذمہ دار شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ)

) دعوت اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں سیالکوٹ زون کے ڈویژن
ڈسکہ میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں علاقہ پسرور،بجوات اوروزیر آباد کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو تقرری مکمل کرنے
کےحوالےسے اہداف دیئے اور اصلاح اعمال و کفن دفن تربیتی اجتماعات میں شرکت کرنے کی
ترغیب دلائی نیزاپنے علاقے میں نئے جامعۃ المدینہ للبنات کا آغاز کرنےکاذہن دیا ۔
2)اسی طرح عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن کا سیالکوٹ زون کے ڈویژن ڈسکہ میں قائم جامعۃ المدینہ گرلز اور دارالمدینہ کی ناظمات کے
ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں ذمہ داراسلامی بہنوں کو دینی کاموں کے اہداف دیئے ۔
صحافی و ممبر
لاہور پریس کلب سید تجمل حسین عطاری اور 92 نیوز چینل کے سینئر پینل پروڈیوسر علی
فراز عطاری سے ملاقات

رکن مجلس و
رکن لاہور شمالی زون محمد بلال عطاری نے 10 جولائی 2021ء بروز ہفتہ صحافی و ممبر
لاہور پریس کلب سید تجمل حسین عطاری اور 92 نیوز چینل کے سینئر پینل پروڈیوسر علی
فراز عطاری سے ملاقات کی ۔ انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے ہفتہ وار مدنی مذاکرہ و ہفتہ وار اجتماع میں
شرکت کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ)
.jpg)
دعوت
اسلامی کے تحت 7 جولائی 2021ء کو گوجرانوالہ زون علاقہ سبزی منڈی میں مدنی دورے کا
سلسلہ ہوا جس میں ڈویژن نگران محمد افضل عطاری
اور مدرسۃ المدینہ بالغان کے قاری صاحبان نے شرکت کی۔
اسلامی
بھائیوں نے دکانوں پر جاکر نیکی کی دعوت دی اور دکانداروں کو اپنی دکانوں میں
مدرسۃ المدینہ بالغان شروع کروانے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: محمد
افضل عطاری، ڈویژن نگران، گوجرانوالہ زون)
منظور کالونی کراچی میں ایصالِ ثواب اجتماع کا اہتمام،
رکن شوریٰ حاجی علی عطاری نے بیان فرمایا
.jpg)
شعبہ
ازدیادحب دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 11 جولائی 2021ء بروز اتوار گجر ہال، منظور
کالونی کراچی میں ایصال ِ ثواب اجتماع ہوا جس ذیلی، علاقائی، ڈویژن و کابینہ سطح
کے ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو والدین
کی خدمت کرنے، اپنے مرحومین کو ایصالِ ثواب کرنےاور دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے
وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: محمد اشفاق علی عطاری، ڈویژن
محمود آباد)
بھٹ شاہ اور
ہالا پریس کلب کے صحافیوں کی عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں آمد

09
جولائی 2021ء بروز جمعہ بھٹ شاہ اور ہالا پریس کلب کے صحافیوں کی عالمی مدنی مرکز
فیضان مدینہ میں آمد ہوئی جن کا استقبال رکن مجلس محمود عطاری سمیت دیگر
ذمہ داران نے کیا ۔
صحافیوں کو فیضان
مدینہ میں قائم مختلف شعبہ جات کاوزٹ کرایا گیا، جبکہ اراکین شوریٰ حاجی محمد شاہد
عطاری مدنی اور حاجی محمد برکت علی عطاری سے ملاقات بھی کرائی گئی صحافیوں میں ARY نیوز
کے عبدالغفور میمن، عامر باریجو، محمد رحیم سوڈڑو, علی حیدر میر، مستقیم سموں،
رانا شمشاد، عمران، اختیار علی جت، کامران میمن اور علی محمد سمیت ارشاد علی قادری شامل تھے۔(رپورٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ)

دعوت
اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت پاکپتن شریف میں جاری ”فیضان قرآن و حدیث
کورس“کا 8 جولائی 2021ء کو اختتام ہوا۔
اس
موقع پر اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کورس مکمل کرنے والے اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
ریجن ذمہ دار شعبہ تعلیم سید عاصم سعید عطاری نے
سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس مکمل کرنے والے اسلامی بھائیوں میں اسناد تقسیم کیں۔
(رپورٹ:
حسن رضا عطاری، شعبہ تعلیم پاکپتن زون)

دعوت
اسلامی کے تحت 7 جولائی 2021ء کو اسلام آباد 11G
میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ذمہ دارانِ G-11 ڈویژن نے شرکت کی۔
نگران
کابینہ ڈاکٹر ذیشان عطاری نے ماہانہ مدنی مشورے کے مدنی پھول بیان کئے اور ذیلی
سطح تک تقرری مکمل کرنے، 12 دینی کام، مختلف شعبہ جات کی کارکردگی اور اہداف پر
کلام فرمایا۔ مدنی مشورے میں ہفتہ وار اجتماع اور مدنی قافلے کی ترغیب دلائی گئی
جبکہ کھالوں کی تعداد کو %100فیصد بڑھانے کا ہدف طے کیا اور ماہ جون
2021ء میں نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں میں تحائف تقسیم کئے۔
(رپورٹ: انس رضا عطاری ، ڈویژن نگران)
.jpg)
دعوت
اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت 10 جولائی 2021ء کو عاشقان رسول کا مدنی قافلہ
تنزانیہ کے دار الحکومت ڈوڈوما کی قذافی مسجد اور مبارک مسجد پہنچا جہاں انہوں نے
شیڈول کے مطابق دینی کاموں میں حصہ لیا۔
شرکائے
قافلہ نے مقامی اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور مساجد میں مدنی حلقے
لگائے۔مدنی قافلہ ذمہ دار سینٹرل افریقہ
ریجن امتیاز علی عطاری مدنی نے دینی کاموں کے فضائل پر بیان کیا اور دعوت اسلامی
کا تعارف پیش کیا۔ (رپورٹ: امتیاز علی عطاری مدنی، مدنی قافلہ ذمہ
دار سینٹرل افریقہ ریجن )
سینئر صحافی ایڈیٹر
روزنامہ مشرق اشرف سہیل کے والد مرحوم کے لئے ایصال ثواب اجتماع

میڈیا ڈیپارٹمنٹ
لاہور ریجن کے تحت09 جولائی 2021ء بروز جمعہ کو فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن میں سینئر صحافی ایڈیٹر روزنامہ مشرق اشرف سہیل کے والد مرحوم کے
لئے ایصال ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا ۔
ایصال ثواب
اجتماع میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن لاہور ریجن کے نگران الحاج یعفور
رضا عطاری صاحب نے بیان فرمایا۔ آخر میں صحافیوں نے رکن شوریٰ سے ملاقات کی سعادت
حاصل کی۔ اس موقع پر رکن لاہور ریجن ذمہ دار محمد عثمان عطاری بھی ساتھ موجود تھے۔(رپورٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ)