
دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں سیالکوٹ زون میں قائم
دارالمدینہ اور فیضان آن لائن اکیڈمی میں تربیتی سیشن منعقد ہوئے جن میں شعبہ جات کی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
عالمی
مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نےوہاں موجود مدنی عملے کی کارکردگیوں کاجائزہ
لیتےہوئےانہیں دینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیااور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع
میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی نیز شعبہ شارٹ کورسز کےتحت ہونےوالےکورسز کرنےکاذہن دیا۔
آخر میں اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں تحائف بھی پیش کئے ۔
فیضان آن لائن اکیڈمی کی برانچ ستیانہ روڈ میں فیس ڈیپارٹمنٹ
کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ
.jpg)
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت برانچ ستیانہ روڈ فیصل آباد
میں مدنی مشورہ ہوا جس میں فیس ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران
نےشرکت کی۔
رکن
شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی سلمان عطاری نے طلبہ کو آن لائن فیس ادا کرنے میں جو مسائل آ رہے ہیں ان پر گفتگوکی جبکہ نئے طالب علم سے گفتگوکرنے اور رابطے کے مدنی پھول بیان فرمایا۔
فیضان آن لائن اکیڈمی کی مین برانچ ستیانہ روڈ فیصل آباد
میں آن لائن مدنی مشورہ

پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن
اکیڈمی کے تحت برانچ ستیانہ روڈ فیصل آباد میں آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے اراکین سلمان
عطاری، عمران عطاری للبنات اور مبارک عطاری للبنات سمیت ایڈمیشن ہیلپ ڈیسک کے ذمہ
داران اور للبنات ذمہ داران نےشرکت کی۔
رکن
شعبہ سلمان عطاری نے طلبہ کے مسائل کو مزید
بہتر انداز میں حل کرنے کے حوالے سے مدنی پھول بیان فرمائے اور ذمہ داران کے
سوالات کے جوابات عطا فرمائے۔ مدنی مشورے میں شریک ذمہ داران نے گزشتہ کاموں کے
حوالے سے بریفنگ بھی دی۔

دعوتِ اسلامی کےتحت پچھلے دنوں گجرات زون کے شہر
لالہ موسیٰ میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں کھاریاں ، پھالیاں منڈی بہاؤالدین اور گجرات کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو تقرری
مکمل کرنے کے اہداف دیئےاور ہفتہ وار رسالہ کارکردگی سافٹ ویئر میں انٹر کرنے کی ترغیب دلائی نیز کفن دفن کا ٹیسٹ دینےاور روحانی علاج کے بستےلگانےکےاہدا
ف دیئےاس کےعلاوہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کےمضامین لکھنے کا ذہن دیتےہوئے کارکردگی شیڈول وقت پرجمع کروانےاور اتحاد واتفاق کے ساتھ دینی کام کرنے کا جذبہ
دلایا۔
سینئر صحافی سید
ارشاد احمد عارف اور سابق سی سی پی او لاہور ایڈوائزر 92 نیوز اسلم خان ترین سے
ملاقات

رکن مجلس و
رکن لاہور ریجن ذمہ دار محمد عثمان عطاری نے 10 جولائی 2021ء بروز ہفتہ سینئر صحافی
کالم نگار و تجزیہ کار گروپ ایڈیٹر 92 نیوز سید ارشاد احمد عارف اور سابق سی سی پی
او لاہور ایڈوائزر 92 نیوز اسلم خان ترین سے ملاقات کی اور انہیں فیضان مدینہ جوہر
ٹاون کا وزٹ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے دعوت
اسلامی کے شعبہ (FGRF)
کے تحت ہونے والی سرگرمیوں سے آگاہ کیا اور شجرکاری مہم سمیت تھلیسیمیافری پاکستان مہم کے بارے میں معلومات
فراہم کیں۔(رپورٹ:
اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ)
.jpg)
ریسکیو1122
کے تعاون سے دعوت اسلامی کے فلاحی شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام جامعۃ
المدینہ فیضان مدینہ کوٹ مومن میں فرسٹ ایڈ
ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبہ و اساتذۂ کرام، نگران
کوٹ مومن کابینہ مولانا سیف اللہ عطاری مدنی، رکن زون FGRF
بھلوال ڈاکٹر عمر شہزاد عطاری، شہر نگران کوٹ مومن حاجی احمد خان عطاری اور مسلمScientist ایکس ڈین فکیلٹی آف سائنس ڈاکٹر
غلام حسین عطاری نے شرکت کی۔
ریسکیو1122
کے اہلکاروں نے شرکا کو فرسٹ ایڈ اور ڈیزاسٹرز مینجمنٹ کی ابتدائی ٹریننگ کروائی۔
ڈیزاسٹرز
مینجمنٹ کی ابتدائی ٹریننگ میں ابتدائی طبی امداد کی تعارف، سانحہ یا ایمرجنسی کے بعد پہلے سنہری گھنٹے کی اہمیت، زخم
پر پٹی باندھنے کا طریقہ، ہڈی ٹوٹ جانے پر ابتدائی طبی امداد کا طریقہ، سانس
اور نبض کی بحالی کا طریقہ (CPR ) ، آگ بجھانے والے آلے کے
استعمال کا طریقہ شامل تھا۔ (رپورٹ: فضیل رضا عطاری مدنی، رکنِ زون
شعبہ مدنی چینل عام کریں)

دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں پاکستان کے شہر ڈیرہ اسماعیل
خان زون میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں زون تا ڈویژن سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
پاکستان
نگران اسلامی بہن نے’’ تربیت کی اہمیت ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اوراسلامی بہنوں کی سابقہ ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئےسابقہ اہداف
کا فالواپ بھی کیا نیز سافٹ ویئر میں ہفتہ وار رسالہ کارکردگی کا اندراج کرنے اور زون و کابینہ سطح پرتقرریاں مکمل کرنے
کےحوالے سےذہن سازی کی ۔اس کے علاوہ نئی
ڈویژن میں دینی کام کا آغاز کرنے کے حوالےسےاہداف
بھی دیئے ۔

پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ حیدر آباد آفنڈی ٹاؤن میں ریجن
مشاورت کا مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین زون اور نگران زون نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی ایاز عطاری نے ”نرمی کے فضائل“ پر بیان کیا اور 12
دینی کام، ذمہ داران کی تقرری، پیشگی وعملی شیڈول کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے 12 دینی کاموں کو بڑھانے کے
اہداف دیئے۔ مدنی مشورے میں ماہانہ مدنی مشوروں کے نظام پر کلام کیا گیا اورایسی
مساجد کی لسٹ تیار کرنے کو کہا گیا جہاں ابھی تک مدنی قافلوں کا سفر نہیں ہوا
ہے۔رکن شوریٰ نے فیضان مدینہ میں آنے والے مہمان
و ذمہ داران کےآرام اورکھانے وغیرہ کی
سہولیات کی فراہمی و دیگراہم امور پرگفتگو
کی۔ (رپورٹ:
محمد عمیر رضا عطاری، معاون نگران ریجن
دفتر ذمہ دار)
.jpg)
شعبہ
تعلیم دعوت اسلامی کے 9 جولائی 2021ء کو Ace academy of science
فیصل آباد میں دینی حلقہ ہوا جس میں متعلقہ ادارے کے اسٹوڈنٹس اور ٹیچرز نے شرکت
کی۔
رکن
زون شعبہ تعلیم محمد عمران عطاری نے ”نماز سیکھنا کتنا ضروری ہے“ کے موضوع
پر بیان کیا اور شرکا کو نماز کورس کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: محمد
عمران عطاری، رکن زون شعبہ تعلیم فیصل آباد)
فیضان مدینہ کراچی میں جامع مسجد ستار کی انتظامیہ اور
دیگر ذمہ داران کا مدنی مشورہ

شعبہ
ائمہ مساجد پاکستان دعوت اسلامی کے تحت 8 جولائی 2021ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں جامع
مسجد ستار محمود آبادکی انتظامیہ اور نگران کابینہ سمیت ریجن ذمہ دار مولانا وقار
عطاری مدنی، شعبہ نگران حافظ فیضان عطاری مدنی اور ناظم اعلیٰ مولانا مزمل عطاری
مدنی نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری نے اسلامی بھائیوں کو مسجد آباد کرنے، 12
دینی کاموں کے ذریعے مسجد کے نمازیوں کے اخلاق اور اعمال کی اصلاح کرنے کی ترغیب
دلائی۔رکن شوریٰ نے مسجد انتظامیہ کوشرعی اور تنظیمی ذمہ داریوں کو بروقت اور احسن
انداز میں سرانجام دینے اور مسجد کے اخراجات کو خود کفیل کرنے کے لئے کوششیں کرنے
کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ،
محمد عابد عطاری مدنی، رکن شعبہ ائمہ مساجدپاکستان ودفتر ذمہ دار)
.jpg)
دعوت
اسلامی کے تحت 8 جولائی 2021ء کو سرگودھا، اسلام آباد، لاہور، کراچی، ملتان، فیصل
آباد، نواب شاہ اور میر پور میں ہفتہ وار اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
گونگے، بہرے، نابینا اور جسمانی معذور افراد نے بھی شرکت کی۔
اجتماعات
میں معذور افراد کی آسانی کے لئے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت دینی حلقے لگائے
گئے جس میں شعبے کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اشاروں کی زبان میں بیان کی ترجمانی
کی۔ (رپورٹ:
محمد سمیر عطاری ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسن دعوت اسلامی)
ڈیرہ اسماعیل خان زون میں قائم جامعۃالمدینہ للبنات میں مدنی مشورےکاانعقاد

دعوتِ اسلامی کے
تحت گزشتہ دنوں ڈیرہ اسماعیل خان زون میں قائم جامعۃالمدینہ للبنات میں مدنی مشورےکاانعقاد ہواجس میں ناظمہ، معلمات
و طالبات نےشرکت کی ۔
پاکستان نگران اسلامی بہن نے’’اسلاف کا جذبہ
قربانی ‘‘ کے موضوع پر بیان کیااورمدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنے کا ذہن دیتےہوئے ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے ، مدرستہ
المدینہ بالغات کا آغاز کرنے اورشارٹ
کورسز میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی ۔