دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں کوئٹہ خضدار کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں کابینہ مشاورت و ڈویژن  نگران اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مشاورت و ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کو ذولحجۃ الحرام میں ہونےوالےدینی کاموں کے نکات سمجھائے اور کارکردگی وقت پر دینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


سیالکوٹ میں سینئر صحافی ونمائندہ بول نیوز  ندیم غوری کی والدہ رضائے الہی سے انتقال کرگئیں۔اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن

دعوت اسلامی کے شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے رکن عرفان عطاری نے مرحومہ کی نماز جنازہ پڑھائی۔ تدفین کے بعد قرآن خوانی اور نعت شریف کا سلسلہ ہوا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت کوئٹہ زون میں 26 دن پر مشتمل  فیضانِ تجوید و نماز کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 13سلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی قاعدہ مع مخارج سے پڑھنے کاطریقہ بتایااور وضو، غسل و نماز کے مسائل سےمتعلق شرعی معلومات سےآگاہی دیتےہوئے مدنی مذاکرہ دیکھنےاور مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ کفن دفن للبنات کےتحت گزشتہ دنوں کرچی کےمختلف علاقوں (کوئٹہ کابینہ کے برما ہوٹل ، میمن گوٹھ کابینہ، کورنگی کابینہ ترک کالونی اور کراچی ساؤتھ زون) میں کفن دفن تربیتی اجتماعات کاسلسلہ ہواجن میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغات دعوتِ اسلامی نےاسلامی بہنوں کو غسل میت دینےاور کفن کاٹنےاور پہنانےکاطریقہ بتایا نیز دعوتِ اسلامی کاتعارف پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےاور دینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیا۔کتاب ’’تجہیزوتکفین کاطریقہ‘‘ مطالعہ کرنےاور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی بھی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون2 بلدیہ کابینہ اورکوئٹہ زون میں مدنی مشورے کاانعقاد ہواجن میں کابینہ تا علاقہ سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

مبلغات دعوتِ اسلامی نے شعبے میں بہتری لانےکے حوالے سے نکات سمجھائےاور کارکردگی وقت پر جمع کرنے کاذہن دیانیز تقرری مکمل کرنے کی طرف بھی توجہ دلائی۔ مزید کفن دفن ٹیسٹ دینے کے حوالےسے اسلامی بہنوں کو تیار کرنے اور ہر ذیلی حلقےمیں کفن دفن تربیتی اجتماع کابینر لگانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت گزشتہ دنوں لانڈھی کابینہ کراچی کے ایک  ٹیوشن سینٹر میں دینی حلقےکاانعقادہوا جس میں شعبہ تعلیم کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ’’نیکیوں کی حرص‘‘ کےموضوع پر بیان کرتےہوئے ہر جائز کام سے پہلے اچھی نیتیں کرنے کا ذہن دیا اور ہفتہ وار سنتو ں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےمدنی مذاکرہ دیکھنےکی ترغیب دلائی نیزانہیں ہر ماہ ٹیوشن سینٹرمیں دینی حلقہ رکھوانے کی ترغیب بھی دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد زون میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میںریجن مشاورتوں اور زون تا ڈویژن سطح کی  ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے ’’نرمی‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور ما تحت کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آنے کی ترغیب دلائی نیز علاقائی دورہ میں شرکت کرنے کا ذہن دیا اور شعبہ دارالسنہ للبنات کے تحت ہونے والے رہائشی کورسز کے ایڈمشنز بڑھانےکے حوالےسے اہداف دیئے ۔ رمضان ڈونیشن کی کارکردگی پر ذمہ داراسلامی بہنوں کو رسائل اورمقدس تبرکات تحفے میں پیش کئے۔


شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کی نیو برانچ کے قیام کے لئے بہاولنگر میں تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی سلسلے میں نگران شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز مولانا یاسر عطاری مدنی اور شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی للبنات مولانا مدثر عطاری مدنی نے تعمیراتی کاموں کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے مقامی ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا۔

نگران شعبہ نے شرکا کو فیضان آن لائن اکیڈمی کی پالیسی سے آگاہ کیا ۔ اس موقع پر ملتان ریجن ذمہ دار غلام عباس عطاری مدنی، رکن شعبہ عمران عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: محمد فیضان عطاری، آفس ذمہ دار شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی)


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے تحت گزشتہ دنوں نواب شاہ زون کے نوشہرو فیروز کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں نوشہرو فیروز کی کابینہ تا ذیلی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے’’نرمی‘‘کےموضوع پربیان کیانیزعلاقائی دورہ ابرائےنیکی دعوت،محفل نعت کرنے کے حوالے سےنکات بتائے اور اسلامی بہنوں کو اپنے محارموں کو مدنی قافلوں میں سفر کروانے کاذہن دیتےہوئے تقرریاں مکمل کرنےاور کارکردگی میں بہتری لانےکی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت لاہور ریجن کی برانچ شیرانوالہ گیٹ لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں لاہور ریجن کے زون ذمہ داران، برانچ ناظمین اور شفٹ ناظمین نے شرکت کی۔

لاہور ریجن ذمہ دار سخاوت عطاری مدنی نے تعلیمی و انتظامی معاملات میں بہتری لانے اور مدنی مشورے کے مدنی پھولوں کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی۔ مدنی مشورے میں نگران شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز مولانا یاسر عطاری مدنی نے بذریعہ کال مدنی پھول بیان فرمایا۔ (رپورٹ: محمد فیضان عطاری، آفس ذمہ دار شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی)


دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت لاہور ریجن کی مزنگ برانچ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شفٹ کے تمام اسٹاف نے شرکت کی۔

نگران شعبہ مولانا یاسر رضا عطاری مدنی اور رکن مجلس غلام الیاس عطاری مدنی نے مختلف مدنی پھول بیان کئے اور عملے کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے۔ (رپورٹ: محمد فیضان عطاری، آفس ذمہ دار شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے تحت تھر زون عمر کوٹ میں زون مشاورت کا مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین زون اور نگران کابینہ نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی ایاز عطاری نے ”نرمی کے فضائل“ پر بیان کیا اور 12 دینی کام ، پیشگی وعملی شیڈول کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تقرری اورذمہ داران کو 12 ماہ مدنی قافلے میں سفر کرنے کے اہداف دیئے۔ مدنی مشورے میں چرم قربانی اور اجتماعی قربانی اور دیگرمدنی پھولوں پرگفتگو ہوئی ۔ آخر میں سالانہ مدنی عطیات میں اچھی کارکردگی پر ذمہ داران کو تحائف بھی پیش کئے گئے۔ (رپورٹ: محمد عمیر رضا عطاری، معاون نگران ریجن دفتر ذمہ دار)